ڈارک کلب کا یاد نہیں آرہا لیکن پاور لینڈ کا یاد ہے اور میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ یہ مظہر کلیم کا ہی لکھا ہوا ہے۔
بہت ضخیم ناول ہے۔
پہلے دو حصے پاور لینڈ، پھر ریڈ پاور پھر دو حصے ساجان سنٹر اور پھر دو حصے پاور لینڈ کی تباہی کے۔
اس کے بعد جاکر یہ ناول مکمل ہوتا ہے۔
اور اندازِ تحریر سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ یہ مظہر کلیم کے ہی لکھے ہوئے ہیں۔
لیں یہ لکھتے لکھتے ڈارک کلب کا بھی دماغ میں آگیا۔
وہی نہ کرنل فریدی والا
یہ بھی مظہر کلیم ہی کا لکھا ہوا ہے
التبہ کچھ ناول ہیں ایسے جن کے بارے میں شبہہ کیا جاسکتا ہے کہ وہ مظہر کلیم کے لکھے ہوئے نہیں ہیں۔
صرف نام مظہر کلیم کا استعمال ہوا ہے۔
لیکن یہ کنفرم نہیں صرف شبہہ ہے۔
ایسے کسی ناول کا نام ابھی دماغ میں نہیں!