تعارف پر داغ دہلوی یاد آئے
کوئی نام و پتا پوچھے تو اے قاصد بتا دینا
تخلص داغ ہے اور عاشقوں کے دل میں رہتے ہیں
بہر حال
وادئ سون ضلع خوشاب سے تعلق ہے۔ میٹرک اپنے گاؤں سے، ایف۔ایس۔سی، بی۔ایس۔سی سرگودھا سے اور ایم۔ایس۔سی فزکس میں پنجاب یونیورسٹی لاہور (نیو کیمپس) سے کی۔
اس کے بعد سرکاری ملازمت حاصل ہو گئی۔
بی۔ایس۔سی کے دوران اردو رسم الخط سے دلچسپی پیدا ہوئی اور اسے بہتر کرنے کا طریقہ سوچنے لگا اور اس بارے میں مضامین اور کتابیں پڑھیں۔ پھر اس پر اپنی کتاب لکھنی شروع کی جو اب تکمیلی مرحلے میں ہے۔
پچھلے کچھ عرصے سے اردو قواعد میں دلچسپی پیدا ہوئی ہے۔ اور اسے ایک نئے انداز میں پیش کرنے کا خیال آیا ہے۔ لیکن ہنوز دلی دور است۔