اردو رسم الخط کا جدید تقاضا

مظہر آفتاب

محفلین
رومن اردو کوئی رسم الخط نہیں ہے اور نہ ہی اسکی کوئی اسٹینڈرڈائز شکل موجود ہے۔ اردو کے دو ہی اسٹیڈرڈ رسم الخط ہیں؛
  • عربی
  • دیوناگری
آپ درست فرما رہے ہیں مگر
زبان باہمی رابطوں کے لیے بنتی ہے تو بتا یے ایک عربی رسم الخط لکھنے والے شخص کو دیوناگری رسم الخط والے سے بات کرنے کے لئے کونسا رسم الخط درکار ہو گا ؟
 
مظہر آفتاب

محفلین
بالکل درست کہا۔ پاکستان میں یہ کوشش پہلے بھی کی جا چکی ہے فیلڈ مارشل ایوب خان کے دور میں لیکن رومن سکرپٹ کے حمایتی بھول جاتے ہیں کہ اردو میں عربی فارسی سکرپٹ اردو کا لازمی حصہ ہے جس کو بدلنا اردو کے کچھ سو سال اور عربی فارسی کے کئی سو سال پرانے عظیم ذخیرے سے محروم ہونا ہے۔ ایسی ترقی معکوس نامنظور۔ :)
محترم میں نہ تو کسی کا ایجنٹ اور نہ حمایتی ہوں
میں نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے کہ اردو محفل فورم پر رومن میں کچھ بھی دستیاب نہیں جس کی اہم ضرورت ہے اگر پہلی ترجیح عربی رسم الخط ہے دوسری یا تیسری ترجیح تو رومن اردو کو بھی ملنی چاہیے ؟
 
محمد وارث

لائبریرین

میں نے "حمایتی" کہا تھا سر نہ کہ "ایجنٹ" اور حمایت کرنے والو کو ہی حمایتی کہتے ہیں! :) آپ کی رائے سر آنکھوں پر!
 
میں نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے کہ اردو محفل فورم پر رومن میں کچھ بھی دستیاب نہیں جس کی اہم ضرورت ہے اگر پہلی ترجیح عربی رسم الخط ہے دوسری یا تیسری ترجیح تو رومن اردو کو بھی ملنی چاہیے ؟
جب مقصد ہی رومن کی حوصلہ شکنی اور اردو رسم الخط کا فروغ ہو تو کیسی ترجیح۔ :)
رومن سے اردو اور اردو سے رومن کنورژن کے حوالے سے جو بھی احباب کام کر رہے ہیں وہ بہت اہم کام ہے، اور اس کی قدر ہونی چاہیے۔ ایک مفید ٹول دستیاب ہو سکے گا۔
مگر فورم پر رومن کی اجازت ہونا اس لیے ضروری نہیں ہے کہ یہاں اردو سمجھنے والے موجود ہیں اور اردو سمجھنے والوں کو اردو رسم الخط کی طرف راغب کرنا مقصود ہے۔ اردو کی جدید ضرورت بھی یہی ہے کہ اردو رسم الخط جدید تقاضوں کے مطابق ہر جگہ استعمال ہو سکے۔ اردو بولنے والے اردو رسم الخط ہر طرح کی ڈیجیٹل ڈیوائس میں لکھ سکیں۔
 
جی بہت خوب
مگر ان کے لیے کیا یہاں کوئی جگہ نہیں جو اردو بول سکتے ہیں مگر عربی رسم الخط کو پڑھ نہیں سکتے جس طرح ہم دیوناگری رسم الخط نہیں پڑھ پاتے
 
جی بہت خوب
مگر ان کے لیے کیا یہاں کوئی جگہ نہیں جو اردو بول سکتے ہیں مگر عربی رسم الخط کو پڑھ نہیں سکتے جس طرح ہم دیوناگری رسم الخط نہیں پڑھ پاتے
ان کے لیے ان کے رسم الخط میں بہت فورمز موجود ہیں، جہاں پر اردو رسم الخط موجود نہیں ہے۔
یہ فورم ہے ہی اردو بولنے اور سمجھنے والوں کے لیے۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں اس مسئلے کو تکنیکی نقطہ نظر سے دیکھتا ہوں۔ اردو ویب اور اردو محفل فورم کا مشن بے شک اردو کی اردو رسم الخط میں ہی ترویج ہے۔ صوتی اردو کی بورڈ اگرچہ نان سٹینڈرڈ ہے لیکن اس کا استعمال آسان ہے اور صارفین جلد ہی اس کے استعمال کے عادی ہو جاتے ہیں۔ اس کے باوجود کئی لوگ ابھی تک رومن اردو کا استعمال کر رہے ہیں۔ اور کئی تو ابھی تک تصویری اردو سے کام چلا رہے ہیں۔ میرے خیال میں ان لوگوں کو تحریری اردو کے استعمال کی جانب لانے کے لیے اگر کچھ سہولت فراہم کی جائے تو یہ ایک اچھا قدم ہو سکتا ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ یوزر کو رومن اردو میں پوسٹ کرنے کی اجازت ہو اور یہ خود سے تحریری اردو میں کنورٹ ہو جائے۔ ایک زمانے میں فورم پر گوگل ٹرانسلٹریشن اے پی آئی انٹگریٹ کرکے اس کا کامیاب تجربہ بھی کیا گیا تھا۔ اب بدقسمتی سے یہ اے پی آئی دستیاب نہیں ہے۔ جہاں تک فورم پر پوسٹ کیے گئے مواد کو رومن یا دیوناگری میں دکھانے کا تعلق ہے تو میں اس کی افادیت کا قائل ہوں۔ یقینا اس طرح ان لوگوں کی بھی اس مواد تک رسائی ہو جائے گی جو اردو رسم الخط سے واقفیت نہیں رکھتے۔ لیکن فی الحال ہمارے پاس ایسا کوئی خود کار سسٹم نہیں ہے جو کام کر سکے۔ میرے خیال میں یہ پراجیکٹ ایک اچھا ماسٹرز لیول کا تھیسس بن سکتا ہے۔ اگر کوئی صاحب یا صاحبہ اس پر کام کرنا چاہیں تو ہمارا تعاون انہیں حاصل ہوگا۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میرے خیال میں یہ پراجیکٹ ایک اچھا ماسٹرز لیول کا تھیسس بن سکتا ہے۔ اگر کوئی صاحب یا صاحبہ اس پر کام کرنا چاہیں تو ہمارا تعاون انہیں حاصل ہوگا۔
میں نے اگر کبھی ماسٹرز کیا (جس کے آثار نظر نہیں آتے) تو اس پیشکش کے فائدہ اٹھاؤں گا۔ :noxxx:
 
Top