السلام علیکم،
اس موضوع پر پہلے بھی متعدد بات ہو چکی ہے۔
روابط:
اردو حروف والفاظ کے رومن متبادل بنانے میں اپنا حصہ ڈالیے
اردو سپیچ پراسیسنگ پر تحقیق کے لیے نیا زمرہ
یونیکوڈ اردو کو اس کے رومن متبادل میں کنورٹ کرنے کی ضرورت کئی پراجیکٹس میں ہے اور یہ پراجیکٹ اسی وجہ سے رکے ہوئے ہیں۔ اس کی مثال اردو سپیچ ریکگنیشن ہے۔ شروع میں ہمارا خیال تھا کہ گوگل ٹرانسلٹریشن یا گوگل سکرپٹ کنورٹر کو استعمال کرکے ایسی کوئی لغت تیار کر لیں گے لیکن بدقسمتی سے گوگل کی یہ دونوں سروسز بند ہو گئی ہیں۔ ضرورت اس بار کی ہے کہ زیادہ استعمال ہونے والے کچھ ہزار الفاظ کے رومن متبادلات کی ایک لغت تیار کر لی جائے۔ یہ کام مشترکہ کاوش کے ذریعے ممکن ہو سکتا ہے۔ یعنی کچھ لوگ الفاظ کی فہرست کو آپس میں تقسیم کرکے اس پر کام کریں اور بعد میں ان نتائج کو اکٹھا کر لیا جائے۔
اس کام کے لیے ضروری ہے کہ صوتی متبادلات کا ایک معیار وضع کیا جائے۔ اس پر پہلے بھی بات ہو چکی ہے۔ لیکن سب سے پہلے اہمیت اس چیز کی ہے کہ معلوم کیا جائے کہ پہلے سے اس ضمن میں کیا کام کیا جا چکا ہے تاکہ اس پر پھر سے وقت صرف نہ کیا جائے۔ اگر کسی کے پاس پہلے سے اردو ٹو رومن کنورژن کے سلسلے میں کوئی لسٹ موجود ہے یا کوئی الگورتھم وضع کیا گیا ہے تو اس کے بارے میں براہ مہربانی اطلاع فرمائیں۔
برائے اطلاع:
ابن سعید ،
دوست ،
سید ذیشان ،
arifkarim ،
hackerspk