اردو زبان میں مختلف تعلیمی،عملی،تربیتی کورسز کے لئے ویب سائٹ کا آغاز۔ ادبی تحریروں کی اشاعت۔

اسلم رضا غوری

لائبریرین
میں نے جدون ادیب کی کہانیوں کی اپنی ویب سائٹ " اردو اکیڈمی" پر اشاعت شروع کر دی ہے۔اگر دوسرے ادیب چاہیں تو وہ اپنی تحریر اس ۔ویب سائٹ پر پوسٹ کر سکتے ہیں۔ جیہ جی آپ نے ان کی کہانی زمرد کا خواب شائع کی ہے۔ میں آپ کو ان سے ذاتی طور پر ان کی کہانیاں لیکر روانہ کرسکتا ہوں۔آج یہ میر ے گھر آئے ہوئے تھے۔میں نے ان کو ان کی کہانی اور آپ کے بارے میں بتایا۔اس کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور آپ کا شکریہ ادا کیا۔آج میں نے ان 3 کہانیاں اپنی ویب سائٹ پر شائع کی ہیں۔
 
آخری تدوین:
جیہ جی آپ نے ان کی کہانی زمرد کا خواب شائع کی ہے۔ میں آپ کو ان سے ذاتی طور پر ان کی کہانیاں لیکر روانہ کرسکتا ہوں۔آج یہ میر ے گھر آئے ہوئے تھے۔میں نے ان کو ان کی کہانی اور آپ کے بارے میں بتایا۔اس کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور آپ کا شکریہ ادا کیا۔آج میں نے ان 3 کہانیاں اپنی ویب سائٹ پر شائع کی ہیں۔
زمرد کا خواب کہانی جیہ بٹیا نے شائع نہیں کی بلکہ اردو ویب ڈیجیٹیل لائبریری کے دیگر اراکین نے اس پر کام کیا ہے۔ :) :) :)

لائبریری کی سائٹ پر اس کتاب کے لیے کام کرنے والے لائبریری اراکین کا حوالہ کچھ یوں موجود ہے:
  • اسکیننگ: سیدہ شگفتہ
  • ٹائپنگ: مقدس
  • پروف ریڈنگ: فہیم، اعجاز عبید
  • فارمیٹنگ: مقدس
  • کور ڈیزائن: فہیم
  • تعارف: سیدہ شگفتہ
  • ریویو: سیدہ شگفتہ
  • تعاون و رہنمائی: ابن سعید
 
الف عین

لائبریرین
اب تو کھل رہی ہے یہ سائٹ، ذاتی پیغام میں لنک نہیں کھلا تھا۔ شکریہ
بزم اردو لائبریری میں بھی جدون ادیب کی کہانی شامل کی گئی ہے۔ اور کسی صاحب نے اس سلسلے میں مجھے میل بھی کیا تھا۔
 
جناب الف-عین ۔ جی ہاں بزم اردو لائبریری نے "زمرد کا خواب" نامی کہانی شائع کی ہے۔جلد ہی میں جدون ادیب کی تصاویر تعارف میں اشاعت کررہا ہوں۔
 
اسلم رضا غوری

لائبریرین
زمرد کا خواب کہانی جیہ بٹیا نے شائع نہیں کی بلکہ اردو ویب ڈیجیٹیل لائبریری کے دیگر اراکین نے اس پر کام کیا ہے۔ :) :) :)

لائبریری کی سائٹ پر اس کتاب کے لیے کام کرنے والے لائبریری اراکین کا حوالہ کچھ یوں موجود ہے:
  • اسکیننگ: سیدہ شگفتہ
  • ٹائپنگ: مقدس
  • پروف ریڈنگ: فہیم، اعجاز عبید
  • فارمیٹنگ: مقدس
  • کور ڈیزائن: فہیم
  • تعارف: سیدہ شگفتہ
  • ریویو: سیدہ شگفتہ
  • تعاون و رہنمائی: ابن سعید
جناب ابن سعد ۔وضاحت کا بہت شکریہ، میں آپ کو ان کی دیگر کہانیاں کس طرح بھیج سکتاہوں۔
 
اس کے کئی طریقے ہو سکتے ہیں۔ اگر کہانیاں طویل ہیں تو ای میل کر سکتے ہیں۔ اگر مختصر کہانیاں ہیں تو ذاتی مکالمے میں ارسال فرما دیں یا آپ کی خواہش ہو تو آپ کو اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری ٹیم میں شامل کر دیا جائے پھر آپ محفل کے متعلقہ زمروں میں انھیں لڑی کی شکل میں ارسال کر سکیں گے۔ :) :) :)
 
اگر آپ اپنی ٹیم کا ادنی خادم بناکر اردو زبان کی ترقی میں کردار ادا کرنے کا موٖقع دیں گے،تو ضرور اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری ٹیم بن کر خوشی ہوگی۔اس طرح دیگر دوسرے ادیب ،شعراء کا تعارف کراسکوں گا۔آپ کا بہت بہت شکریہ کے آپ نے اس ادنی اردو کے خادم کو اس قابل سمجھا۔
 
آپ کو لائبریری ٹیم کا رکن بنا دیا گیا ہے، ویسے اگر آپ اپنے نام کو تھوڑا سہل کر لیں اور اس میں سے اضافی تفصیل اور قوسین وغیرہ ختم کر دیں تو لوگوں کو آپ کا نام لکھنے میں سہولت ہوگی، یہ بات لائبریری اراکین کے لیے بہت اہم ہے کیوں کہ کئی دفعہ ان کو ٹیگ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ فی الحال مزید معلومات کے لیے عائشہ پری کو ذمہ داری دی جاتی ہے کہ آپ کے ذمہ مناسب کام سونپیں۔ :) :) :)
 
آپ میرے نام کو

جناب ابن سعید ۔ آپ کا بہت بہت شکریہ،آپ میرا نام "اسلم رضاغوری" کروادیں،میں اس کو تبدیل کرنے سے ناعلم ہوں،
 
Top