arifkarim
معطل
مختصر تعارف
ٹیک اردو کا بنیادی مقصد اردو زبان میں کمپیوٹر ٹیکنالوجیز کی تعلیم و ترویج ہے۔ ویسے تو انگلش جو کہ ایک بین الاقوامی زبان بھی ہے، اس کا سیکھنا کسی طرح سے بھی بے فائدہ نہیں ہے، اس لیے کہ اس زبان میں کمپیوٹر ٹیکنالوجیز کے متعلق بے تحاشا معلومات دستیاب ہیں جن سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود ہم سمجھتے ہیں کہ کسی خاص زبان کا نہ جاننا کسی بھی ٹیکنالوجی کے حصول میں رکاوٹ نہیں ہونا چاہیے۔ چنانچہ TechUrdu.com کے قیام کے پیچھے یہی فکر کار فرما ہے کہ کمپیوٹر ٹیکنالوجیز پر مہارت حاصل کرنے کے خواہش مند ایسے افراد جو اردو زبان میں سیکھنے کو زیادہ با سہولت سمجھتے ہیں، ان کے لیے اردو زبان میں ٹٹوریلز اور مضامین شائع کیے جائیں۔
ٹیک اردو پر آپ کو ہر طرح کا مواد ملے گا۔ کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹمز، پروگرامنگ لینگویجز، سافٹ ویئر ایپلی کیشنز اور کمپیوٹر کے روز مرہ استعمال کے بارے میں معلومات کی فراہمی اس ویب سائیٹ کی ترجیحات میں سے ہے۔ کمپیوٹر کے ایک عام صارف سے لے کر کمپیوٹر پروگرامر تک ہر ایک کے لیے اس ویب سائیٹ پر ایسی معلومات ضرور میسر ہوں گی جو قابلیت اور مہارت میں اضافے کا باعث بنیں گی۔ کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹمز کا بہتر استعمال، آڈیو اور ویڈیو فائلز میں تبدیلیاں کرنا، ویب اور پرنٹ کے لیے گرافکس ڈیزائن کرنا، اردو عربی انگلش دستاویز کی تیاری، مفید ٹولز استعمال کرتے ہوئے ویب سائیٹس کی ڈیزائننگ، ڈومین اور ہوسٹنگ کا انتظام، سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ اور ڈیٹابیس ڈیزائننگ وغیرہ جیسے موضوعات پر آپ کو TechUrdu.com پر باقاعدگی سے تحریریں ملیں گی، ان شاء اللہ تعالیٰ۔
تحریروں کی درجہ بندی کچھ اس طرح سے کی گئی ہے کہ ایسی تحریریں جن میں تھیوری زیادہ ہے اور پریکٹیکل مواد کم ہے، انہیں Articles کے تحت شائع کیا گیا ہے۔ جبکہ ایسی تحریریں جن میں پریکٹیکل زیادہ ہے اور تھیوری کم ہے انہیں Tutorials کے تحت شائع کیا گیا ہے۔ لیکن ہر تحریر عام طور پر ایک سے زیادہ کیٹیگریز کے تحت دستیاب ہے۔ مثلاً CorelDraw کے متعلق تحریر اس کی اپنی کیٹیگری کے علاوہ Graphic Design کیٹیگری کے تحت بھی دستیاب ہوگی، اور PHP کے متعلق تحریر Web Development کے تحت بھی موجود ہوگی۔
ٹیک اردو پر شائع ہونے والی کسی تحریر سے آپ غیر مطمئن یا غیر متفق ہوں تو براہ کرم ہمیں اس سے متعلق اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔ اس ویب سائیٹ اور اس پر شائع ہونے والی تحریروں کی بہتری کے لیے ضرور ہماری راہنمائی فرمائیں۔ اس سے نہ صرف اردو زبان میں کمپیوٹر کی تعلیم کے فروغ میں مدد ملے گی بلکہ اس ویب سائیٹ کے قارئین کے سیکھنے کا عمل بھی بہتر ہوگا۔
http://www.techurdu.com/