اردو زبان کے نئے تکنیکی وسائل اور امکانات

آج فیس بک پر کسی نے یہ کتاب شئر کی ہے.
ابھی پڑھنے کا موقع نہیں ملا. مگر سوچا کہ یہاں پر کافی لوگوں کی دلچسپی اس حوالے سے ہے. لہٰذا شئر کر رہا ہوں.

اردو زبان کے نئے تکنیکی وسائل اور امکانات
از ڈاکٹر خواجہ اکرام
ڈاؤنلوڈ ربط
 
قیصرانی

لائبریرین

کتاب پڑھ لی، کتاب کم اور مقالہ نما زیادہ محسوس ہوئی، کافی کچھ غیر متعلق بھی ہے جیسا کہ نئے سال کا جشن کیوں منائیں۔ تقریباً آدھی کتاب اقتباسات پر ہے جو دیگر ویب سائٹس سے لیے گئے ہیں۔ دو باتیں بہت عجیب لگیں، ایک تو یہ کہ تقریباً ہر جگہ ہی اینڈرائیڈ کو اینروائیڈ لکھا گیا ہے اور دوسرا یہ عام ٖغلط فہمی محسوس ہو رہی ہے کہ میرے انڈین احباب کی بڑی اکثریت یہ مانتی ہے کہ راکیش شرما واقعی چاند تک پہنچے تھے اور اگر ان سے بحث کی جائے تو بات لڑائی تک بھی پہنچ جاتی ہے۔ اس سے متعلق کئی باتیں غلط لکھی گئی ہیں جیسے خلائی سٹیشن 364000 کلومیٹر دور ہے، راکیش شرما نے چاند سے اردو بولی، خلائی شٹل پر سوار ہوئے وغیرہ وغیرہ
 
قیصرانی

لائبریرین
اردو محفل یا ایم بلال کا حوالہ نہ دیا جانا بھی عجیب لگا حالانکہ بلاگ پر بہت جگہ بات کی گئی اور سیارہ کا تذکرہ بھی نہیں آ سکا
 
اردو محفل یا ایم بلال کا حوالہ نہ دیا جانا بھی عجیب لگا حالانکہ بلاگ پر بہت جگہ بات کی گئی اور سیارہ کا تذکرہ بھی نہیں آ سکا
یعنی ڈاکٹر بھی نام کے ہی ہیں۔ آپ کے تبصرے سے کتاب بہت ہلکی معلوم ہوتی ہے۔ آج گھر جا کر ذرا دیکھتا ہوں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
یعنی ڈاکٹر بھی نام کے ہی ہیں۔ آپ کے تبصرے سے کتاب بہت ہلکی معلوم ہوتی ہے۔ آج گھر جا کر ذرا دیکھتا ہوں۔
ضرور دیکھیے، اور اپنی رائے ضرور دیجیے کہ میری رائے محض میرے ذاتی نکتہ نظر کو بیان کرتی ہے۔ عین ممکن ہے کہ آپ کو کسی اور انداز سے بہتر محسوس ہو
 
Top