اردو سافٹ قئیر کی بارے میں ocr

neo_hacksus

محفلین
میں ایک پروجیکٹ پر کام کر رہا ہوں کے اردو کے پیج کو اسکینر کی مدد سے اسکین کر کے امیج پر موجود اردو کو ٹیکسٹ میں تبدیل کیا جائے۔

مجحے معلوم یہ کرنا ہے کہ اآیا کسی نے اس پر کام کیا ہے یا پھر مجھے گائیڈ کرے کہ کہاں سے اور انفارمیشن مل سکتی ہے

والسلام
 

الف عین

لائبریرین
اس سلسلے میں کئی تھریڈس یہاں کھولے گئے ہیں، پاکستان میں کسی یونیورسٹی کے پروجیکٹ کے طور پر کہیں کام ہوا ہے، لیکن اس کی تفصیل نہیں معلوم۔
 

dehelvi

محفلین
اردو کے لئے او سی آر پر کچھ ابتدائی کام میں نے کافی عرصہ پہلے کیا تھا، لیکن عدیم الفرصتی نیز اس کام میں ذاتی دلچسپی لینے والے ماہر پروگرامر ساتھیوں کی عدم دستیابی کے باعث کام بالکل آگے نہ بڑھ سکا۔ اگر محفل پر ٹائپوگرافی اور پروگرامنگ سے وابستہ احباب اس کام میں دلچسپی رکھتے ہوں تو پھر مل جل کر یہ کام شروع کیا جاسکتا ہے۔
 
Top