اردو سانچہ برائے بلاگر ( BUT-1 )

السلام علیکم
شاید ایک دو لوگوں کے لیے میرا نام انجانا نہیں ہوگا۔ میرا ایک بلاگ تھا یاسر نامہ کے نام سے خیر سے اس پہ کم ہی کوئی آتا تھا ایک دن ہم نے اپنی جی میل کی آئی ڈی ریمو کی تو ساتھ میں بلاگ بھی چلا گیا بلاگ کے جانے کا زیادہ دکھ نہیں تھا لیکن ساتھ میں 19 کے قریب اردو کے سانچے بھی تھے اور چند اسباق اور گیجٹ وغیرہ کے بارے میں معلومات ان کے ڈلیٹ ہونے کا دکھ تھا۔ بہرحال چند سانچے میرے پاس موجود ہیں جن کو ان شاء اللہ میں کوشش کرکے اور خامیاں دور کرکے نئے سرے سے نیا بلاگ بنا کے پوسٹ کر دوں گا اس کے علاوہ اگر کوئی دوست اپنے بلاگ پہ پوسٹ کرنا چاہے تو بھی کر سکتا ہے صرف فوٹر میں تبدیلی نہیں کرنی۔
اس سلسلے میں آج میری پہلی کاوش آپ لوگوں کی خدمت میں پیش ہے۔

Blogger%20Urdu%20Template%20-%201%20for%20Urdu%20Blogs%20%28BUT-1%29.gif

  • اس سانچہ میں اردو ایڈیٹر کی سہولت موجود ہے ۔ شکریہ بنیل بھائی
  • اس سانچہ میں خود کار خلاصے کی صلاحیت بھی موجود ہے
  • اس سانچے میں نارمل لکھائی کے لیے القلم تاج نستعلیق کو شامل کیا گیا ہے
  • عنوانات کا فونٹ جمیل نوری کشید ہے۔ تاج کے کشیدہ کا انتظار رہے گا
منجانب: ابو حجاب
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
زبردست یاسر بھائی۔
میرے خیال میں میرے پاس آپ کی کچھ تھیمز موجود ہیں جو میں نے احتیاطاً ڈاؤنلوڈ کیں تھیں، اگر آپ کہیں تو میں وہ ڈھونڈ کے سینڈ کروں کتاب چہرے پہ۔
 
دو چار کے علاوہ باقی سانچوں کے بیک اپ ہیں
آپ کا بہت بہت شکریہ آج ایک اور سانچے سارا دن لگا کے تیار کیا ہے اس میں پہلے جو چھوٹی چھوٹی خامیاں تھیں ان کو دور کر کے ابھی فائینل ٹیچ دے رہا ہوں
ان شاء اللہ وہ بھی اب شئیر کرتا ہوں
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
دو چار کے علاوہ باقی سانچوں کے بیک اپ ہیں
آپ کا بہت بہت شکریہ آج ایک اور سانچے سارا دن لگا کے تیار کیا ہے اس میں پہلے جو چھوٹی چھوٹی خامیاں تھیں ان کو دور کر کے ابھی فائینل ٹیچ دے رہا ہوں
ان شاء اللہ وہ بھی اب شئیر کرتا ہوں

زبردست یاسر بھائی۔
 
Top