ویسے تو یہ لڑی دیکھے ہوئے پانچ مہینے ہونے والے ہیں لیکن کاہلی کا کوئی علاج نہیں
کیسے؟ اگر کسی کام میں پیسے ہوں گے تو کوئی نہ کوئی کر ہی لے گا۔ اگر کچھ بتا سکیں تو شاید کوئی اپنی کمائی کی خاطر دوسروں کا بھلا کر دے۔
سب ٹائٹل تیار کرنے اور انہیں ویڈیوز میں شامل کرنے کے لئے بہت سے پروگرام (اوپن سورس، مفت اور کمرشل) دستیاب ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ ان میں سے کسی کو انگلش سے اردو ترجمہ نہیں آتا
اور اصل مسئلہ ترجمہ کرنے کا ہے۔ ترجمہ کون کرے گا؟ اور کیوں کرے گا؟ یہ مشکل کام ہے اور مفت میں تو انتہائی صبرآزما ہو جائے گا۔ مسئلہ یہ بھی ہے کہ جو لوگ ترجمہ کر سکتے ہیں، یعنی انگلش اور اردو پر اتنا عبور رکھتے ہیں انہیں اردو سب ٹائٹلز کی ضرورت نہیں ہے، اور جن لوگوں کو اس کی ضرورت ہے وہ پیسے خرچ نہیں کرنا چاہتے یا کر نہیں سکتے۔
جس زبان میں فلم یا ویڈیو بنی ہو، اس زبان میں سکرپٹ موجود ہوتا ہے، تمام مکالمے اس میں شامل ہوتے ہیں اور آج کل سکرپٹ کمپویٹر فائل پر ہی محفوظ ہوتے ہیں۔ سکرپٹ (ڈائلوگز) کی فائل کو سب ٹائٹلز کی فائل میں تبدیل کرنا آسان ہوتا ہے۔ اگر فلم کسی دوسری زبان میں ڈب کی جاتی ہے تو اس کے لئے بھی ترجمے کی فائل کمپیوٹر پر ہی محفوظ کی جاتی ہے، اسے بھی سب ٹائٹل میں تبدیل کرنا آسان ہے۔ اگر کسی دوسری زبان میں فلم/ویڈیو ڈب نہ کی جائے لیکن اسے کسی دوسری زبان کی بڑی مارکیٹ میں فروخت کرنا ہو تو اس کے لئے پروڈکشن یا ڈسٹریبیوشن کمپنی سب ٹائٹل تیار کرواتی ہے۔ شاید آپ نے بھی چینی/جاپانی فلمیں انگلش سب ٹائٹلز کے ساتھ دیکھی ہوں۔ اردو بولنے/سمجھنے والوں کی تعداد تو بہت زیادہ ہے لیکن اردو کے لئے خرچ کی جانے والی رقم نہ ہونے کے برابر ہے، اور غیر تعلیم یافتہ ہونے کی وجہ سے اردو پڑھنے والوں کی تعداد بھی کم ہے۔ جب نقد کا گاہک ہی نہیں ہو گا تو سودا کہاں سے آئے گا؟
عملی طور پر اس کام کا آسان طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ کسی فلم یا پروگرام کے انگلش سب ٹائٹلز کی فائل (.srt) لی جائے اسے ٹیکسٹ ایڈیٹر (notepad) میں کھولیں اور سطر بہ سطر ترجمہ کرتے جائیں، مثلاً 'گیم آف تھرونز' کے چوتھے سیزن کی پہلی قسط کی srt فائل کچھ اس طرح کی ہے:
کوڈ:
1
00:00:02,246 --> 00:00:05,268
I want you to tell me
the truth about Joffrey.
2
00:00:05,482 --> 00:00:06,962
He's a monster.
3
00:00:07,332 --> 00:00:09,057
With the Tyrells beside us,
4
00:00:09,082 --> 00:00:11,572
no one will think of rebelling
for another century.
5
00:00:16,191 --> 00:00:18,646
It would be bad luck
to kill a man on your nameday.
انگلش مکالموں کی جگہ اردو ترجمہ لکھتے جائیں تو کچھ ایسی فائل بنے گی:
کوڈ:
1
00:00:02,246 --> 00:00:05,268
میں چاہتی ہوں کہ تم مجھے
جوفری کے بارے میں حقیقت بتاؤ۔
2
00:00:05,482 --> 00:00:06,962
وہ ایک عفریت ہے۔
3
00:00:07,332 --> 00:00:09,057
جب ٹائریل ہمارے ساتھ ہوں گے
4
00:00:09,082 --> 00:00:11,572
تو ایک صدی تک کوئی ہمارے
خلاف بغاوت کی ہمت نہیں کرے گا۔
5
00:00:16,191 --> 00:00:18,646
It would be bad luck
to kill a man on your nameday.
گوم پلیئر میں یہ سب ٹائٹلز ایسے نظر آئیں گے، 1 :
اور 2 :