اردو سرچنگ سافٹویئر درکار ہے!

ایک ایسا اردو سافٹویئر درکار ہے جو کچھ اس قسم کی سرچنگ کر سکے:
مثلاً اگر کی ورڈ "بن" دیا جائے تو وہ تمام ایسے الفاظ سرچ کر کے لائے جس میں بن آخر پر ہو یعنی اس میں ن کی فائنل حالت ہو!

اگر کوئی صاحب ہیلپ کر سکے تو برائے مہربانی بتا دے

شکریہ!
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں ایسا مائیکروسوفٹ ورڈ وغیرہ میں ریگولر ایکسپریشن سرچ کے ذریعے ممکن ہونا چاہیے۔ فی الحال مجھے اس کا سراغ نہیں ملا ہے، ہو سکتا ہے کوئی اور اس کے بارے میں بہتر معلومات فراہم کر دیں۔
 
سرچ الفاظ میں سے کرنی ہے یا پورے فقرے کی۔
اگر تو الفاظ میں سے کرنی ہے تو پاک ورڈ فائنڈر میں یہ سہولت موجود ہے کہ آپ الفاظ کو الٹے طریقے سے سارٹ کر سکیں، مطلب ان کے اختتام کے لحاظ سے ، ہوسکتا ہے اس سے آپ کا مسلہ حل ہوجائے
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/پاک-ورڈ-فائنڈر.27186/
 
دوست

محفلین
قافیہ فائنڈر لکھا تھا کبھی سی شارپ میں۔ ڈاٹ نیٹ فریم ورک 2 یا بعد والا ورژن چاہیے ہو گا۔ اسکرین شاٹ سے دیکھ لیں شاید یہی کچھ آپ کو درکار ہو۔ جو کچھ لکھیں گے وہ لفظ کے آخر پر ہونے کی صورت میں الفاظ کی فہرست بنا دے گا۔ اردو محفل پر ہی تیار کی گئی الفاظ کی فہرست استعمال کرتا ہے۔
QafiaFinder.png
 
ونڈوز کے لئے ایک ٹیکسٹ ایڈیٹر ہے نوٹ پیڈ پلس پلس، اس میں ریگیولر اکسپریشن سرچ کی سہولت موجود ہے۔ سرچنگ کے لئے سرچ کی ورڈ کے بعد ورڈ باؤنڈری لگا دیں تو متن میں اس لاحقے والے سارے الفاظ یکے بعد دیگرے مل جائیں گے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
نوٹ پیڈ پلس پلس میں مجھے ایک مسئلہ یہ نظر آیا ہے کہ یہ براہ راست یونیکوڈ متن کے ساتھ درست کام نہیں کرتا ہے۔ اگر پہلے کسی اور ایڈیٹر کے ذریعے یونیکوڈ ٹیکسٹ فائل میں سیو کر کے نوٹ پیڈ پلس پلس میں کھولا جائے تو پھر ٹھیک چلتا ہے۔
 
نیا ٹیب کھولیں، مینو بار سے اینکوڈنگ منتخب کریں، وہاں سے یو ٹی ایف 8 وداؤٹ بوم منتخب کریں۔ اس کے بعد کہیں سے بھی یونیکوڈ متن کاپی پیسٹ کریں یا براہ راست ٹائپ کریں۔ :)
 
متلاشی

محفلین
قافیہ فائنڈر لکھا تھا کبھی سی شارپ میں۔ ڈاٹ نیٹ فریم ورک 2 یا بعد والا ورژن چاہیے ہو گا۔ اسکرین شاٹ سے دیکھ لیں شاید یہی کچھ آپ کو درکار ہو۔ جو کچھ لکھیں گے وہ لفظ کے آخر پر ہونے کی صورت میں الفاظ کی فہرست بنا دے گا۔ اردو محفل پر ہی تیار کی گئی الفاظ کی فہرست استعمال کرتا ہے۔
QafiaFinder.png
دوست صاحب میرے ذہن میں بھی یہ آئیڈیا تھا مگر چند مصروفیات کی بنا پر اسے عملی جامہ نہ پہنا سکا۔۔ اگر آپ اس میں کریکٹر لمٹ کے لئے یوزر ان پٹ باکس اس میں شامل کر دیں تو قافیہ ڈھونڈنے میں زیادہ آسانی ہو گی ۔ یعنی ایسا لفظ ڈھونڈے جو 5 حروف پر مشتمل ہو اور اس کے آخر میں بن آتا ہے ۔ میرا خیال ہے آپ سمجھ گئے ہوں گے۔۔۔۔ میرے پاس بٹ میپ میں ہم قافیہ الفاظ کی لسٹ موجود ہے جس میں ہزاروں ہم قافیہ الفاظ موجود ہیں ۔ میں وہ آپ کو بھیج دوں گا۔۔۔!
 
Top