مکی
معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم
فرض کرتے ہیں کہ آپ ونڈوز کے صارف ہیں اور آپ کے کمپیوٹر میں دو پارٹیشن ہیں، ایک جس میں ونڈوز انسٹال ہے یعنی C:\ اور دوسرا جس میں آپ کا ڈیٹا وغیرہ ہے یعنی D:\ لیکن D پارٹیشن کا فائل سسٹم fat32 ہونا لازمی ہے.. اردو سلیکس کو انسٹال کرنے کے لیے آپ اپنی D میں slax نامی فولڈر بنائیں اور اردو سلیکس کی سی ڈی لگا کر اس کا تمام تر مواد اس فولڈر میں کاپی کردیں.. سی ڈی لگی رہنے دیں اور کمپیوٹر کو ری سٹارٹ کریں اور اردو سلیکس کی سی ڈی سے بوٹ کریں.. یہاں میں امید کرتا ہوں کہ آپ نے بوٹ سیکونس میں سی ڈی کو پہلے نمبر پر رکھا ہوا ہوگا تاکہ سی ڈی بوٹ ہوسکے اگر ایسا نہیں ہے تو کرلیں.. جیسے ہی اردو سلیکس کی سی ڈی بوٹ ہو اور آپ کو اس کی سپلیش سکرین نظر آئے فورا F1 دبادیں.. اس کام میں ذرا پھرتی کا مظاہرہ کریں ورنہ سی ڈی باقاعدہ بوٹ ہونا شروع کردے گی.. F1 دبانے سے جو اگلی سکرین نمودار ہو اس میں یہ لکھیں:
اور انٹر کا بٹن دبادیں.. آپ کی D میں موجود اردو سلیکس بوٹ ہونا شروع ہوجائے گی اب آپ چاہیں تو سی ڈی نکال لیں.. تھوڑی ہی دیر میں اردو سلیکس بوٹ ہوکر آپ کے سامنے ہوگی.. یہاں ہم نے اردو سلیکس کی سی ڈی کو صرف بوٹ کرنے کے لیے استعمال کیا ہے.. اس طرح نا تو آپ کے ماسٹر بوٹ ریکارڈ کو کچھ ہوتا ہے اور نا ہی آپ کی ونڈوز پر اس کا کوئی اثر پڑتا ہے اور آپ لینکس بھی چلالیتے ہیں، استعمال کے بعد آپ ری سٹارٹ کریں آپ کی ونڈو بالکل اسی طرح چلے گی جس طرح روز چلتی ہے..
لیکن اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو اردو سلیکس چلانے کے لیے بار بار سی ڈی کا سہارا نہ لینا پڑے تو مذکورہ بالا طریقے سے اردو سلیکس کو اپنی ہارڈ ڈسک سے بوٹ کریں اور /etc میں جاکر lilo.conf نامی فائل کو تلاش کرکے کھول لیں.. اگر نہ ملے تو بنالیں اور اس میں ذیل کا کوڈ ڈال کر محفوظ کرکے بند کردیں:
مندرجہ بالا کوڈ اس بات کو مد نظر رکھ کر لکھا گیا ہے کہ آپ کی ونڈوز C میں انسٹال ہے اور slax کا فولڈر آپ نے اپنی D میں بنایا ہے.. اگر صورتحال مختلف ہو تو آپ اس کو اپنے پارٹیشنز کے حساب سے مدون کرسکتے ہیں..
اب ٹرمنل کھولیں اور یہ کمانڈ چلائیں:
اس طرح لیلو بوٹ لوڈر ماسٹر بوٹ میں انسٹال ہوجائے گا جس سے آپ ونڈوز اور اردو سلیکس جسے چاہیں بوٹ کرسکتے ہیں..
واللہ الموفق
فرض کرتے ہیں کہ آپ ونڈوز کے صارف ہیں اور آپ کے کمپیوٹر میں دو پارٹیشن ہیں، ایک جس میں ونڈوز انسٹال ہے یعنی C:\ اور دوسرا جس میں آپ کا ڈیٹا وغیرہ ہے یعنی D:\ لیکن D پارٹیشن کا فائل سسٹم fat32 ہونا لازمی ہے.. اردو سلیکس کو انسٹال کرنے کے لیے آپ اپنی D میں slax نامی فولڈر بنائیں اور اردو سلیکس کی سی ڈی لگا کر اس کا تمام تر مواد اس فولڈر میں کاپی کردیں.. سی ڈی لگی رہنے دیں اور کمپیوٹر کو ری سٹارٹ کریں اور اردو سلیکس کی سی ڈی سے بوٹ کریں.. یہاں میں امید کرتا ہوں کہ آپ نے بوٹ سیکونس میں سی ڈی کو پہلے نمبر پر رکھا ہوا ہوگا تاکہ سی ڈی بوٹ ہوسکے اگر ایسا نہیں ہے تو کرلیں.. جیسے ہی اردو سلیکس کی سی ڈی بوٹ ہو اور آپ کو اس کی سپلیش سکرین نظر آئے فورا F1 دبادیں.. اس کام میں ذرا پھرتی کا مظاہرہ کریں ورنہ سی ڈی باقاعدہ بوٹ ہونا شروع کردے گی.. F1 دبانے سے جو اگلی سکرین نمودار ہو اس میں یہ لکھیں:
کوڈ:
slax from=slax
لیکن اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو اردو سلیکس چلانے کے لیے بار بار سی ڈی کا سہارا نہ لینا پڑے تو مذکورہ بالا طریقے سے اردو سلیکس کو اپنی ہارڈ ڈسک سے بوٹ کریں اور /etc میں جاکر lilo.conf نامی فائل کو تلاش کرکے کھول لیں.. اگر نہ ملے تو بنالیں اور اس میں ذیل کا کوڈ ڈال کر محفوظ کرکے بند کردیں:
کوڈ:
# the content of /etc/lilo.conf:
boot = /dev/hda
prompt
timeout = 300
# WindowsXP menu entry:
other = /dev/hda1
label = WindowsXP
# SLAX menu entry:
image = /mnt/hda2/SLAX/boot/vmlinuz
initrd=/mnt/hda2/SLAX/boot/initrd.gz
label = SLAX
root = /dev/ram0
append="max_loop=255 init=linuxrc load_ramdisk=1 ramdisk_size=4444"
read-write
اب ٹرمنل کھولیں اور یہ کمانڈ چلائیں:
کوڈ:
lilo -m /mnt/hda2/SLAX/slax.map -S /dev/null
واللہ الموفق