مکی
معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم
مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ اردو سلیکس اب ڈاونلوڈ کے لیے دستیاب ہے..
سلیکس سلیکویر بیسڈ لائیو ڈیسٹرو ہے جسے سی ڈی اور یو ایس بی فلیش سے لائیو چلایا جاسکتا ہے یا بطور مستقل نظام کے انسٹال بھی کیا جاسکتا ہے، اگرچہ لینکس کی دنیا میں بہت ساری لائیو ڈیسٹروز ہیں مگر سلیکس ان میں نمایاں مقام رکھتی ہے کیونکہ لائیو چلتے ہوئے بھی اس کی سیٹنگز محفوظ کی جاسکتی ہیں جو کسی اور لائیو ڈیسٹرو میں تاحال ممکن نہیں..
اس کا پیکجنگ کا نظام ماڈیول بیسڈ ہے اس طرح اس میں کسی سوفٹ ویر کو انسٹال کرنا گویا ونڈوز سے بھی زیادہ آسان ہے اور سلیکس کی آفیشل ویب سائٹ پر اس کے لیے ہزاروں ماڈیول ڈاونلوڈ کے لیے دستیاب ہیں..
ونڈوز کے وہ صارف جو لینکس ٹرائی کرنا چاہتے ہیں یا سیکھنا چاہتے ہیں سلیکس ان کے لیے بہترین انتخاب ہے کیونکہ وہ بغیر انسٹالیشن کے خطرات مول لیے یہ سب کر سکتے ہیں اور اردو دان طبقے کے لیے گویا اردو سلیکس ہی اولین ترجیح ہے کیونکہ اس میں ان تمام باتوں کو مدِ نظر رکھا گیا ہے جو کہ لینکس کے نئے صارف کو پیش آسکتے ہیں جیسے اردو کیبورڈ کا اضافہ، فونٹ کی انسٹالیشن وغیرہ.. کیونکہ یہ ترتیبات پہلے سے ہی بطور ڈیفالٹ مرتب کردی گئی ہیں..
اگرچہ ونڈوز سے اسے یو ایس بی میں انسٹال کرنے کے لیے اس میں ایک سکرپٹ موجود ہے جو کہ نہایت ہی آسان ہے، مگر وہ لوگ جو کمانڈ پرمپٹ کے استعمال سے واقف نہیں ان کی آسانی کے لیے یو ایس بی انسٹالر شامل کیا گیا ہے تاکہ سی ڈی سے یو ایس بی میں انسٹالیشن کے عمل کو مزید آسان بنایا جاسکے، اس انسٹالر سے آپ ہارڈ ڈسک پر بھی اردو سلیکس انسٹال کرسکتے ہیں.
اردو سلیکس کے فوائد:
سکرین شارٹ:
ڈیفالٹ ڈیسک ٹاپ:
اردو فائر فاکس:
اردو کیبورڈ ایمولیٹر کے ساتھ کتوب ایڈیٹر:
اردو فونٹ:
اردو کیلیپر اور یو ایس بی انسٹالر:
فائل منیجر اور اردو روابط:
اردو سلیکس، سلیکس ورژن 5.1.8.1 پر مبنی ہے.
اردو سلیکس کو اردو ویب نے ہوسٹ کیا ہے اور یہ ثابت کردیا ہے کہ اردو ویب کے دروازے اردو کے ہر پراجیکٹ کے لیے کھلے ہیں..
حجم: 217 میگابائٹ
ڈاونلوڈ: urdu-slax-5.1.8.1
Md5:
51757561316536db64b2c70682184381
واللہ الموفق

- [FONT=Tahoma, sans-serif]لینکس سیکھنے والوں کے لیے بہترین انتخاب[/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif].[/FONT]
- [FONT=Tahoma, sans-serif]چلانے کے لیے انسٹالیشن کے ضرورت نہیں[/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif].[/FONT]
- [FONT=Tahoma, sans-serif]مستقل نظام کی خرابی کی صورت میں آپ اسے بطور ریسکیو سسٹم کے استعمال کر سکتے ہیں[/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif].[/FONT]
- [FONT=Tahoma, sans-serif]یو ایس بی میں انسٹال ہونے کی وجہ سے آپ اسے کہیں بھی اور کسی بھی کمپيوٹر میں چلاسکتے ہیں[/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif].[/FONT]
- [FONT=Tahoma, sans-serif]آسان پیکجنگ نظام[/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif].[/FONT]
- [FONT=Tahoma, sans-serif]دوسری ڈیسٹروز سے نسبتاً کم حجم[/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif].[/FONT]
- [FONT=Tahoma, sans-serif]اردو کی مکمل سپورٹ[/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif].[/FONT]
- [FONT=Tahoma, sans-serif]ڈیفالٹ اردو کیبورڈ[/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif].[/FONT]
- [FONT=Tahoma, sans-serif]40 [/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif]اردو فونٹ پہلے سے موجود[/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif].[/FONT]
- [FONT=Tahoma, sans-serif]15 [/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif]خوبصورت وال پیپر [/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif]([/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif]بشکریہ ابو شامل[/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif])[/FONT]
- [FONT=Tahoma, sans-serif]4 [/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif]خوبصورت سپلیش سکرین [/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif]([/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif]بشکریہ ابو شامل[/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif])[/FONT]
- [FONT=Tahoma, sans-serif]اردو فائر فاکس[/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif].[/FONT]
- [FONT=Tahoma, sans-serif]اردو کیلپر[/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif].[/FONT]
- [FONT=Tahoma, sans-serif]کیٹ کی بجائے کتوب بمع اردو کیبورڈ ایمولیٹر بطور اردو ٹیکسٹ ایڈیٹر[/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif].[/FONT]
- [FONT=Tahoma, sans-serif]یو ایس بی انسٹالر[/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif].[/FONT]
- [FONT=Tahoma, sans-serif]تاہوما سسٹم کا ڈیفالٹ فونٹ[/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif].[/FONT]
- [FONT=Tahoma, sans-serif]انور مسعود کی کتاب [/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif]"[/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif]قطعہ کلامی[/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif]" [/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif]بطور دستاویز پہلے سے موجود[/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif].[/FONT]
- [FONT=Tahoma, sans-serif]اردو فائر فاکس اور کنکیورر براؤزر کی پسندیدہ میں بشمول اردو ویب، ارد ویب سائٹس کے روابط[/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif].[/FONT]
- [FONT=Tahoma, sans-serif]کے ایڈیٹ ٹیکسٹ ایڈیٹر[/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif].[/FONT]