اردو سلیکس کی سپلیش سکرین

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

ابو شامل صاحب نے اردو سلیکس کے لیے یہ خوبصورت سپلیش سکرین تیار کی ہے ملاحظہ فرمائیں:

previewms3.png


واللہ الموفق
 

ساجداقبال

محفلین
انتہائی خوبصورت۔۔۔۔۔ماشاء اللہ
ابوشامل بھائی، ”اردو سلیکس“ Glow کے بغیر چیک کریں۔ میرا خیال ہے زیادہ بہتر رہیگا۔
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

ساجد صاحب اب مشورہ دینے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ پانی سرسے گزر گیا ہے.. :grin:

واللہ الموفق
 

الف عین

لائبریرین
بھائی مکی اور ابو شامل۔ میں پھر ایک بات کہنا چاہوں گا، چاہے پانی سر سے گزر چکا ہو۔ کہ اردو پر پاکستان کا اجارہ نہیں ہے۔ آپ لوگ محض پی کے ڈومین ہی ذہن میں رکھتے ہیں۔ اردو کو خدارا محدود نہ کریں، یہ عالمی زبان ہے۔
میرا اشارہ پاکستانی پرچم کی طرف ہے۔ اگر میں اردو سلیکس انسٹال کر لوں تو کیا میری وفاداری پر شک نہیں ہوگا؟
منور رانا کا ایک شعر یاد آ گیا۔
بس اتنی بات پر اس نے مجھے بلوائی لکھا ہے
کہ میرے گھر کے اک برتن پہ آئ ایس آئ لکھا ہے
(وضاھت کے لئے عرض ہے کہ یہاں Isi سے مراد انڈین سٹینڈرڈ انسٹیٹیوٹ (؟( ہے جو یہاں معیاری اشیاء کا ایک معیار ہے
 

فرضی

محفلین
ماشاءاللہ بہت خوب

میں جناب اختر صاحب کی بات سے پوری طرح متفق ہوں ڈویلیپر حضرات مکی صاحب او ابو شامل کو اس جانب توجہ دینی چاہیے
 

ابوشامل

محفلین
اعجاز اختر صاحب کا گلہ اور فرضی صاحب کا ان سے اتفاق بجا ہے، لیکن اب کچھ نہیں ہو سکتا کیونکہ سلیکس کو لانچ ہوئے ایک ہفتہ بھی گذر چکا ہے۔ بہرحال اس امر کا وعدہ کرتے ہیں کہ اگلی مرتبہ اردو کے "عالمی زبان" ہونے کے ذہن میں رکھ کر کام کیا جائے گا۔
لیکن ایک بات سوچنے کی ہے کہ اس "عالمی زبان" میں لینکس کا ترجمہ کیوں اب تک موجود نہیں ؟
 
Top