مکی
معطل
اردو سلیکس 2 کی ہارڈ ڈسک پر تنصیب کا طریقہ تھوڑے سے فرق کے ساتھ پہلے جیسا ہی ہے، سی ڈی سے slax اور boot کے فولڈر اپنے کسی ایسے پارٹیشن پر کاپی کر لیں جس کا فائل سسٹم fat32 یا ext3 ہو، اب اردو سلیکس 2 کی سی ڈی سے بوٹ کریں اور ذیل کے پاتھ پر پہنچ جائیں:
یہاں lilo.conf نام کی ایک فائل بنائیں اور اسے ماؤس پیڈ ٹیکسٹ ایڈیٹر میں کھول لیں اور اس میں ذیل کا کوڈ کاپی کریں:
یہاں میں یہ فرض کر رہا ہوں کہ آپ ونڈوز کے صارف ہیں اور آپ کی ڈی D کا فائل سسٹم fat32 ہے اور آپ نے slax اور boot کے فولڈر اپنی ڈی میں ہی کاپی کیے ہیں، اوپر کا کوڈ اسی بات کو مدِ نظر رکھ کر لکھا گیا ہے، اگر صورتحال مختلف ہے تو آپ کو اوپر کے کوڈ میں صرف sda5 کو اپنے پارٹیشن کے حساب سے بدلنے کی ضرورت ہوگی، آپ کس پارٹیشن پر نصب کرنا چاہ رہے ہیں اسی پوسٹ میں پوچھ لیں.
فائل محفوظ کر کے بند کردیں اور ٹرمنل کھول کر یہ کمانڈ چلائیں:
اس طرح لیلو بوٹ لوڈر آپ کی ایم بی آر پر نصب ہوجائے گا اور آپ ونڈوز ایکس پی یا وستا سمیت اردو سلیکس 2 کو بھی بوٹ کر سکیں گے، اور اپنی تبدیلیاں بھی محفوظ کر سکیں گے.
اس طرح اردو سلیکس کو چلانے پر آپ سے یوزر نیم اور پاس ورڈ پوچھا جائے گا یعنی آپ کو لاگ ان ہونا ہوگا، یوزر نیم اور پاس ورڈ وہی سلیکس کے ہی ہیں:
یوزر نیم:
پاس ورڈ:
اس کے بعد ذیل میں سے کچھ بھی لکھ کر ڈیسک ٹاپ پر پہنچ جائیں:
یا
اگر ڈیسک ٹاپ نہ چلے تو پہلے لکھیں:
اور دوبارہ کوشش کریں.
اس سارے کام میں دو منٹ بھی نہیں لگتے، نہ کوئی پارٹیشن فارمیٹ کرنے کی ضرورت، نہ ڈیٹا کے نقصان کا خطرہ، اور لینکس بھی اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ آپ کے کمپیوٹر پر انسٹال..
یقین کریں اس سے زیادہ آسان اور کچھ نہیں ہے.
کوڈ:
/etc
کوڈ:
# the content of urdu slax 2 /etc/lilo.conf:
boot = /dev/sda
prompt
timeout = 300
# WindowsXP menu entry:
other = /dev/sda1
label = WindowsXP
# URDU SLAX 2 menu entry:
image = /mnt/sda5/boot/vmlinuz
initrd=/mnt/sda5/boot/initrd.gz
label = URDU-SLAX-2
root = /dev/ram0
read-write
append = "ramdisk_size=4444 changes=slaxchanges"
فائل محفوظ کر کے بند کردیں اور ٹرمنل کھول کر یہ کمانڈ چلائیں:
کوڈ:
lilo -m /mnt/sda5/boot/lilo.map -S /dev/null
اس طرح اردو سلیکس کو چلانے پر آپ سے یوزر نیم اور پاس ورڈ پوچھا جائے گا یعنی آپ کو لاگ ان ہونا ہوگا، یوزر نیم اور پاس ورڈ وہی سلیکس کے ہی ہیں:
یوزر نیم:
کوڈ:
root
کوڈ:
toor
کوڈ:
startxfce4
کوڈ:
mki
کوڈ:
xconf