میرے ساتھ مانیٹر کے حوالے سے ایک مسئلہ پیش آیا تھا جس کے متعلق میں نے محمد علی مکی صاحب کو تو آگاہ کر دیا تھا۔ یہاں بھی لکھ دیتا ہوں کہ شاید کسی کا فائدہ ہو جائے۔
میرا مانیٹر Gateway EV500 ہے۔ جب میں نے اردو سلیکس کو چلایا تو خود کار طور پر ہونے والی سیٹنگ میں مانیٹر کا جو تعدد (فریکوینسی) طے کیا گیا تھا، وہ میرے مانیٹر کی حد سے باہر کا تھا۔ چنانچہ میں نے یوں کیا کہ اپنی فیڈورا والی xorg.conf فائل (جس میں ڈسپلے کی ترتیبات محفوظ ہوتی ہیں) نقل کر کے اردو سلیکس میں استعمال کی۔ ایکس سرور کو ریسٹارٹ کرنے (Ctrl+Alt+Backspace) اور لاگ ان کے بعد Xfce کا سیشن خود کار طور پر شروع نہیں ہوا بلکہ محض ایک سادہ سکرین آئی جس کے ایک کونے میں کمانڈ چلانے کے لیے جگہ بنی ہوئی تھی جبکہ باقی حصہ خالی تھا۔ وہاں میں نے startxfce4 لکھا تو Xfce کا سیشن شروع ہو گیا۔