اب میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اگر میں اردو سلیکس کو بطور ویب ڈیویلپمنٹ انوائرنمنٹ سیٹ اپ کرنا چاہوں تو اس کا کیا طریقہ ہوگا؟ یعنی میں اس پر اپاچی، پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل انسٹال کرکے اسے بطور ویب سرور استعمال کرنا چاہتا ہوں۔
میرا دوسرا اس سے متعلقہ سوال یہ ہے کہ ورچوئل مشین میں رن ہونے والے ویب سرور کو ورچوئل مشین کے باہر سے کس طرح ایکسس کیا جا سکتا ہے؟ میں نے کہیں پڑھا تھا کہ آج کل ویب سرورز کو ورچوئل مشین میں سیٹ اپ کرنے کا رواج ہو رہا ہے۔
آج کل ویب سرورز کو ورچوئل مشین میں سیٹ اپ کرنے کا رواج ہو رہا ہے۔
اب میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اگر میں اردو سلیکس کو بطور ویب ڈیویلپمنٹ انوائرنمنٹ سیٹ اپ کرنا چاہوں تو اس کا کیا طریقہ ہوگا؟ یعنی میں اس پر اپاچی، پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل انسٹال کرکے اسے بطور ویب سرور استعمال کرنا چاہتا ہوں۔
میرا دوسرا اس سے متعلقہ سوال یہ ہے کہ ورچوئل مشین میں رن ہونے والے ویب سرور کو ورچوئل مشین کے باہر سے کس طرح ایکسس کیا جا سکتا ہے؟ میں نے کہیں پڑھا تھا کہ آج کل ویب سرورز کو ورچوئل مشین میں سیٹ اپ کرنے کا رواج ہو رہا ہے۔
پی ٹی سی ایل وی وائرلیس کے ہواوی سیٹ کا ڈرائیور انسٹال کرنا چاہتا ہوں.
اگر آپ یہ بتادیں کہ آپ نے زید ٹی ای سیٹ کا ڈرائیور انسٹال کرتے ہوئے کیا طریقہ ا ختیار کیا تھا. توشاید کچھ مدد مل سکے.
جیسبادی، سلیکس کو بطور سرور استعمال کرنے میں کیا ہرج ہے؟ میں اپنے لوکل سسٹم پر ویب ڈیویلپمنٹ کا کافی کام کرتا ہوں۔ اگر سلیکس صرف ڈیسکٹاپ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے تو میرے پاس اس کی انسٹالیشن محض نمائشی ہوگی۔
سعد آپ کو روٹ کے اکاؤنٹ سے کیا خطرہ ہے؟ اصل سلیکس میں بھی روٹ کا اکاؤنٹ استعمال ہوتا ہے، میں نے کوئی الگ کام تو نہیں کیا!! لگتا ہے آپ سلیکس کو اچھی طرح سمجھے نہیں ہیں، آپ نظام میں کوئی خرابی پیدا کر کے دکھادیں!؟
میں نے یہ کب کہا کہ آپ نے خود روٹ والا کام کیا ہے۔ اصل سلیکس بھی میں نے استعمال کر کے دیکھا ہے۔ میں تو بس یہ کہہ رہا ہوں کہ اگر لوگ مستقل طور پر روٹ کا کھاتہ استعمال کرنا شروع کر دیں تو لینکس اور ونڈوز میں بنیادی ساخت کے حوالے سے کچھ خاص فرق تو نہیں رہ جائے گا۔ آپ خود ہی سوچیں کہ ونڈوز میں زیادہ تر وائرسوں کا داخلہ ممکن کیوں ہوتا ہے۔ یہی وجہ تو ہے کہ تقریباً ہر لینکس ڈسٹربیوشن میں روٹ کا کھاتہ بلاوجہ استعمال کرنے کو مشکل سے مشکل تر بنایا جاتا ہے۔ یہ تو لینکس کے محفوظ ہونے کی بنیادی وجوہات میں سے ایک ہے۔
اس بات میں دم ضرور ہے لیکن لینکس کے لیے وائرس ہی کتنے ہیں؟
بھائی میں نے لائیو سی ڈی سے بوٹ کرکے وی فون کنکٹ کیا اور devکے فولڈ میں دونوں فائلیں ہی نہیں ملی.طلحہ ہواوی کے سیٹس کا انحصار ان کے مختلف ماڈلوں پر ہے، لیکن میں فرض کر رہا ہوں کہ آپ کے پاس نئے والا سیٹ ہے، اسے کنیکٹ کریں اور /dev میں دیکھیں کہ کیا اسےکنکٹ کرنے پر ttyUSB0 ظاہر ہورہا ہے؟ اگر موجود ہے تو پھر /etc میں جاکر wvdial.conf کھول لیں اور جہاں ttyACM0 لکھا ہو اسے ttyUSB0 سے بدل لیں، باقی ترتیبات ویسی ہی رہیں گی، اس کے بعد wvdial ptcl لکھ کر کنیکٹ کرنے کی کوشش کریں، امید ہے کنیکٹ ہوجائے گا..
یہ جو سرخ فیتہ پر لکھا ہے "انتباہ، آپ روٹ کا کھاتہ استعمال کر رہے ہیں، نظام کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔" اس کا کیا کروں۔