مکی
معطل
ایل ایکس ڈی ای (LXDE) ڈیسک ٹاپ ماحول تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے اور اکثر جانی پہچانی اور مشہور لینکس ڈیسٹروز اسے اپنا رہی ہیں، بلکہ اب تو ابنٹو کا ایک ذائقہ لبنٹو (LUBUNTU) بھی جلد منظرِ عام پر آنے کو ہے، اس کی مقبولیت کی وجہ اس کا انتہائی حد تک ہلکا پھلکا ہونا ہے اور اس حوالے سے یہ ایکس ایف سی ای کو بھی مات کرتا ہوا نظر آتا ہے، نتیجتاً پرانی مشینوں پر اس کی کارکردگی بہترین ہوتی ہے، اس کی اہمیت اور مقبولیت کے پیشِ نظر میں نے جلد ہی اس کا اردو ترجمہ نہ صرف دستیاب کیا بلکہ بعد کی اپڈیٹس بھی ایل ایکس ڈی ای پراجیکٹ کو فراہم کیں، جس کے نتیجہ میں اس کا اردو ترجمہ سو فیصد تک مکمل ہے (دیکھیے اردو اور اردو پاکستان).
چونکہ ترجمہ مکمل تھا اس لیے میں نے کوشش کی کہ ایکس ایف سی ای کی طرح اسے بھی کام میں لایا جائے اور اردو سلیکس 2 کے لیے ایل ایکس ڈی ای ڈیسک ٹاپ تیار کیا جائے، شروع میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا لیکن جلد ہی تمام خامیوں پر قابو پالیا گیا اور اب میں اسے باقاعدہ جاری کر رہا ہوں، امید ہے کہ اس سے اردو کمیونٹی میں ایل ایکس ڈی ای کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا اور اردو سلیکس کے صارفین کو ایک اور ڈیسک ٹاپ میسر آسکے گا، خاص طور سے جنہیں ایکس ایف سی ای پسند نہیں.
تنصیب:
جو حضرات اردو سلیکس 2 کو یو ایس بی سے یا نصب کر کے چلا رہے ہیں وہ صرف اسے ڈاؤنلوڈ کر کے ماڈیول کے فولڈر میں کاپی کردیں اور اردو سلیکس کو چلائیں (اگر پہلے سے چل رہا ہو تو ری سٹارٹ کریں)، اب چونکہ ڈیفالٹ ڈیسک ٹاپ ایکس ایف سی ای ہے چنانچہ حسبِ سابق آپ سیدھے ایکس ایف سی ای کی نشست میں ہی داخل ہوں گے، ایکس ایف سی ای کی نشست سے لاگ آؤٹ کریں، آپ کے سامنے لاگ ان سکرین نمودار ہوگی، اس میں یوزر نیم اور پاس ورڈ لکھیں، یادہانی کے لیے یوزر نیم اور پاس ورڈ دوبارہ لکھ رہا ہوں:
یوزر نیم:
پاس ورڈ
اب ایک ٹرمنل ونڈو نمودار ہوگی، اس پر لکھیں:
اور اگر اوپر کی کمانڈ طویل لگے تو یہ لکھیں:
اس طرح آپ کا ایل ایکس ڈی ای ڈیسک ٹاپ چل جائے گا.
جو حضرات صرف سی ڈی سے استعمال کرتے ہیں وہ سی ڈی کا سارا مواد ہارڈ ڈسک میں ایک فولڈر بنا کر اس میں کاپی کر لیں اور ماڈیول کے فولڈر میں ایل ایکس ڈی ای ڈیسک ٹاپ کا ماڈیول ڈاؤنلوڈ کر کے کاپی کردیں اور سلیکس کے فولڈر میں موجود make_iso.bat جبکہ لینکس والے حضرات make_iso.sh نامی فائل چلائیں اور آئی ایس او جنریٹ کر لیں اور اسے سی ڈی پر برن کر لیں.
سکرین شوٹ:
ڈاؤنلوڈ: یہاں سے
چونکہ ترجمہ مکمل تھا اس لیے میں نے کوشش کی کہ ایکس ایف سی ای کی طرح اسے بھی کام میں لایا جائے اور اردو سلیکس 2 کے لیے ایل ایکس ڈی ای ڈیسک ٹاپ تیار کیا جائے، شروع میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا لیکن جلد ہی تمام خامیوں پر قابو پالیا گیا اور اب میں اسے باقاعدہ جاری کر رہا ہوں، امید ہے کہ اس سے اردو کمیونٹی میں ایل ایکس ڈی ای کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا اور اردو سلیکس کے صارفین کو ایک اور ڈیسک ٹاپ میسر آسکے گا، خاص طور سے جنہیں ایکس ایف سی ای پسند نہیں.
تنصیب:
جو حضرات اردو سلیکس 2 کو یو ایس بی سے یا نصب کر کے چلا رہے ہیں وہ صرف اسے ڈاؤنلوڈ کر کے ماڈیول کے فولڈر میں کاپی کردیں اور اردو سلیکس کو چلائیں (اگر پہلے سے چل رہا ہو تو ری سٹارٹ کریں)، اب چونکہ ڈیفالٹ ڈیسک ٹاپ ایکس ایف سی ای ہے چنانچہ حسبِ سابق آپ سیدھے ایکس ایف سی ای کی نشست میں ہی داخل ہوں گے، ایکس ایف سی ای کی نشست سے لاگ آؤٹ کریں، آپ کے سامنے لاگ ان سکرین نمودار ہوگی، اس میں یوزر نیم اور پاس ورڈ لکھیں، یادہانی کے لیے یوزر نیم اور پاس ورڈ دوبارہ لکھ رہا ہوں:
یوزر نیم:
کوڈ:
root
کوڈ:
toor
کوڈ:
startlxde
کوڈ:
mk