اردو سنٹر کلین بولڈ

بڑے بڑے دعوے کرنے والی سائیٹ ۔ اردو کی خدمت کی دعوے دار ۔ بڑی پلاننگ سے شروع ہونے والی سائیٹ اپنے ویب ماسٹر کی نالائقی کو نہیں سہار پائی اور اب خود فروشی کے لیئے میدان میں نکل آئی ہے ۔ بیوقوف فیصل اب اسے بیچنا چاہتا ہے ۔ اپ کی کیا رائے ہے اس سلسلے میں ۔ ۔ ۔ ۔

ثبوت کے لئے آپ اردو سنٹر کی سائیٹ پر جاکر دیکھیں ایک بڑا سا بینر موجود ہوگا جس میں برائے فروخت کا اعلان لگا ہے ۔
 

سیفی

محفلین
یار فیصل ایسی بھی کیا مایوسی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کون بھلا گھر سے ہی ویب کا ماہر بن کر آتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اچھی بھلی تو ہے تمھاری سائٹ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور بہتری کی خواہش رکھو تو ترقی کا سفر جاری رہتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایسے مایوس ہو کر بیٹھنے سے کیا فائدہ۔۔۔۔

ہاں۔۔۔۔۔۔اگر ویسے ہی ڈومین بیچنے کی سوداگری کو دل چاہا ہے تو الگ بات ہے :D
 
فیصل بھائی : خبر سن کر دل کو بہت تکلیف پہنچی ہے ۔ اردو سائیٹس کا یہی مستقبل دیکھنے کو ملے گا ؟ اس بارے میں کبھی نہیں سوچا تھا ۔ میرے خیال میں آپ کچھ اور دن صبر کر لیتے تو اچھا ہوتا ۔ کیونکہ اردو ویب ٹیم پورے پاکستان میں ایک اشتہاری مہم شروع کرنے ہی والی ہے ۔ اس مہم سے اردو کے لاکھوں متوالوں کے آمد کی امید ہے ۔
 
کیا وجہ

بھائی کیا وجہ ہے کہ سائٹ بیچ رہے ہو؟ یہ تو مفصلاً لکھ دو یا بس اتنی بات کہ مایوس ہوگئے یا پھر یہ کہ وقت نہیں دے پارہے!
 
اس سوداگر سے مت پوچھو کیونکر خوابوں کو بیچے ہے

عزیزان من اردو سنٹر کو بیچنے کا فیصلہ ایک بہت اچانک فیصلہ ہے ۔ اس کا مقصد پیسہ کمانے کے علاوہ کچھ نہیں ۔ جب ایک منافق اپنے منہ سے نقاب اتارتا ہے تو بہت سے ایسے ساتھی جو اسے مومن سمجھتے ہیں اپنی محبت میں مست ۔ اسے پھر مجبوریوں کے گریس مارکس دیتے ہیں ۔ یا پھر یہ سمجھتے ہیں کہ نہ جانے کیا وجہ ہے کہ اتنا اچھا آدمی دل ہار گیا۔ مایوس ہوگیا ۔ مگر ایک لالچی ۔ مفاد پرست ۔ منافق اور دورخے آدمی سے توقع بھی کیا کی جاسکتی ہے ۔ ڈومین رجسٹر کروایا ۔ چار دن سائٹ چلائی ۔ اردو اردو کے نعرے لگائے ۔ کچھ لوگوں کو بیوقوف بنایا(شاید خود کو ہی) اور جب ایک شکل نظر آنے لگی تو سائٹ کو اٹھا کر سربازار چوبارے پر لا بٹھایا ۔ اور ہوگئے شروع ۔ ہے کوئی طلبگار ۔ ہے کوئی قرب کا خواہشمند ۔ ہے کوئی خریدار ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
فیصل، یار اتنا بھی کیا دل ہارنا۔۔ ایک دروازہ بند ہوتا ہے تو دس دروازے اور کھل جاتے ہیں۔۔ اپنے خوابوں کو نہیں بیچنا چاہیے۔ یہ بہت قیمتی ہوتے ہیں۔ یہی خواب زندگی کی رگ جاں میں خون بن کر دوڑتے ہیں اور ان کے نکلنے سے دل مردہ ہوجاتا ہے۔ حوصلہ مت ہارو، اللہ نے چاہا تو سب اچھا ہو گا۔
 
تائب ہوچکے ہو؟

فیصل کیا تم اب اردو پورٹل کی تعمیر سے ہی تائب ہوچکے ہو؟

یہ بھی میری سمجھ میں نہیں آرہا کہ اردو سینٹر بیچنے کا کیا مطلب ہے۔ اگر صرف ڈومین نام بیچ رہے ہو تو کوئی www.urducentre.com بھی استعمال کرسکتا ہے۔ یہ ڈومین نام اتنا مقبول بھی نہیں نہ ہی کسی کمپنی کے نام پر مشتمل ہے، الغرض تمہاری کہانی کچھ سمجھ میں نہیں آرہی۔
 
فیصل حوصلہ نہ ہارو ، ابھی تو آغاز سفر ہے اور تم دیکھنا کہ ایک دن یہ سائٹ مقبول بھی ہو گی اور معروف بھی۔ ابھی دن ہی کتنے ہوئے ہیں شروع ہوئے۔ تمہارے خیالات اور منصوبے اچھے تھے مگر شاید ابھی قبل از وقت سو تمہیں کچھ انتظار تو کرنا ہوگا۔ میں،رضوان اور بہت سے لوگ اردو کے لیے تشہیری مہم چلا رہے ہیں اور اس کے مثبت اثرات آنے کے بعد تم دیکھو گے کہ کتنے متوالے آجائیں گے اور خواب حقیقت میں بدل جائیں گے۔

ہم سب تمہارے ساتھ ہیں اور جس کے ساتھ اتنے لوگ ہوں اسے مایوسی زیب نہیں دیتی۔
 

ماوراء

محفلین
فیصل بھائی، آپ کیوں سب کو شش و پنج میں ڈال رہے ہیں۔ اصل بات بتائیں نہ کہ کیا بات ہے۔ آپ ایسا کیوں کر رہے ہیں۔ اس طرح تو سب پتہ نہیں کیا کیا سوچنے لگیں گے۔۔ :?
 

رضوان

محفلین
اندر کی کہانی کا تو علم نہیں لیکن بھائی فیصل اگر آپ دلبرداشتہ ہیں تو حالی کا قطعہ آپ کی نظر ہے جسکا عنوان تو صلہِ خدمتِ قوم ہے لیکن اردو کے لیے بھی حسبِ حال ہے!
کہہ دو جنہیں اصلاحِ قوم کا ہے چاؤ
طعنے جھیلو، برا سنو، گالیاں کھاؤ
یہ قوم کی خدمت کا صلہ ہے سرِدست
گر اس پہ قناعت کا ارادہ ہے تو آؤ
 

جیسبادی

محفلین
فیصل کا فیصلہ درست لگتا ہے۔ ابھی یہ ایک ہی چوپال صحیح طرح نہیں چل پا رہی۔ اتنے لوگ ہی اردو لکھنے پر مائل نہیں ہو رہے۔ بہت سی اور کاوشیں ہیں جہاں فیصل کام آگے بڑھا سکتا ہے، مثلاً اردو وکّی
http://ur.wikipedia.org/wiki
 

دوست

محفلین
یقین نہیں آتا۔
کہیں آپ مذاق تو نہیں فرما رہے جناب؟؟؟
اگر یہ سچ ہے تو آپ کو اس سے کتنے پیسے مل جائیں گے۔
لاکھوں؟؟؟
ہنسی آتی ہے لاکھوں نہیں زیادہ سے زیادہ چند ہزار۔
کیونکہ اس پر کچھ بھی نہیں‌ اور نہ ہی اس کے ڈومین میں‌کوئی ایسی چیز کہ کوئی کمپنی اس کو خرید لے۔
اگر آپ سے اس کا خرچہ پورا نہیں ہورہا تو ہم چندہ کرکے اسے پورا کرسکتے ہیں۔
مگر ایک ویب سائٹ بند کرنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کہاں کی عقل مندی ہے میں تو حیران ہوں اس چھوٹی سے ویب سائٹ کے بیچنے سے آپ کو کتنے کروڑ کا منافع ہوگا خوابوں کی تجارت تو الگ معاملہ ہے۔
کتنی غیر منطقی سی بات ہے۔
دوسرے دوستوں میں‌ سے کوئی میری اصلاح فرما دے اگر میں غلط ہوں۔میں کامرس کا طالبعلم ہوں جنھیں بیلنس شیٹ اور نفع نقصان،یہ ہی باتیں‌ سکھائی جاتی ہیں۔میرے اندر کا کامرس دان‌ حریان ہے اس سائٹ پر کتنا منافع ہوسکتا ہے۔
انتہائی غیر منافع بخش سودا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہرحال آگے آپ کی مرضی۔
 
اردو سنٹر کی فروخت

عزیزان من السلام علیکم
میں نے اردو سنٹر کی فروخت کی بات یوں ہی نہیں کی ہے ۔ نہ ہی اس سائیٹ کی فروخت سے کچھ سکے کمانا میرا مطمع نظر ہے۔ ایک برس ہونے کو ہے ۔ اس سائیٹ پر مجھے کام کرتے ہوئے ۔ اور اسکے اخراجات کا مسئلہ بھی نہیں ہے ۔ جتنے پیسے اردو سنٹر کے اخراجات کے ہیں اس سے زیادہ شاید میری گاڑی کا ماہانہ خرچ ہوگا ۔ مسئلہ اصل میں یہ ہے کہ میں جس جگہ پر آجکل نوکری کر رہا ہوں وہاں پر میرے پاس کافی وقت ہے کہ میں اردو سنٹر پر کام کر سکوں اسے بڑھا سکوں اس کے لیئے کچھ کر سکوں مگر آنے والے دنوں میں مجھے نئی جگہ نوکری کرنا ہے ۔ یہاں میرے پاس انٹرنیٹ ہے جسکی وجہ سے میں اردو سنٹر پر اپنے فرائض سرانجام دے سکتا ہوں ۔
دوسری جانب میری فیملی ہے ۔ میرا خاندان ہے جنہیں وقت دینا بھی میرے لیئے انتہائی ضروری ہے ۔ جو کہ موجودہ نوکری میں میرے لیئے انتہائی مشکل ثابت ہو رہا ہے ۔ اس مسئلے کے حل کے لیئے میں نے آپ لوگوں کی بھابی سے بات کی تھی انہوں نے کہا کہ میں حتی المقدور آپ کا ساتھ دوں گی آپ فی الحال جیسے ہے اسے چلتے رہنے دیجئے ۔ دیکھئے میں ایک انسان ہوں اور جسطرح ہر انسان پر مختلف ذمہ داریاں ہوتی ہیں مجھ پر بھی ہیں ۔ اور میرے لیئے فی الحال ان ذمہ داریوں کا پورا کرنا تھوڑا مشکل ثابت ہو رہا ہے ۔ میں نے اس سائیٹ کو قریب قریب دس مہینے تک چلایا ہے اور کافی محنت سے اسے اسکی موجودہ حالت میں لایا ہوں مگر شاید میری نا اہلی ہے کہ دس مہینے میں کوئی ایک بھی ایسا رکن نہیں ہے جس کے کندھوں پر میں سائیٹ کو چھوڑ کر چار چھے مہینے اپنے خاندان اور گھر کو بھی دے سکوں۔ طلحہ اپنی عمر کے اس حصے میں ہے جہاں اسے ماں کی تربیت کے ساتھ ساتھ میری توجہ بھی درکار ہے۔ اسکے سوالوں کو سننے اور ان کا جواب دینے کے لیئے مجھے وقت چاہیئے ۔جو کہ موجودہ صورت حال میں میرے پاس نہیں بچتا ۔ دوسری طرف جب میں اپنے خاندان کی فلاح کے لیئے نوکری تبدیل کرتا ہوں تو لازم نہیں کہ نئی نوکری پر مجھے اسی طرح انٹر نیٹ سے ملا رہنا ملے یا دوسرے لفظوں میں یہ سمجھئے کہ اردو سنٹر پر کام کو میں اس طرح جاری رکھ سکوں ۔

مجھے اردو سنٹر کے اخراجات کی پروا نہیں ہے ۔ میں ابھی تک اٹھا رہا ہوں اور آنے والے وقت میں بھی اٹھاتا رہوں گا۔ مگر اس پر کام رک جائے ۔ یہ سائٹ رکے ہوئے پانی کی طرح بدبو دار ہوجائے مجھے یہ گوارا نہیں ۔ میرے ہونے نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیئے ۔ اردو سنٹر کو اللہ تعالی نے بنے اور چلتے رہنے کے لیئے بنایا ہے اور اسے چلتے رہنا چاہیئے ۔

سائیٹ پر کام کے لیئے ایسے ارکان جو وقت دے سکیں صرف وقت ہوتے اور ان میں وہ تڑپ بھی ہوتی جو کسی سائٹ یا کسی بھی مقصد کے لیئے کام کرنے والوں میں ہوتی ہے تو مجھے کیا ضرورت تھی کہ کبھی میں اپنے خوابوں کو بیچنے کی بات بھی کرتا ۔

دوسری طرف سائیٹ بیچنے سے کوئی مالی منفعت مطلوب نہیں ہے بلکہ صرف اور صرف ذمہ داری کی منتقلی درکار ہے کیونکہ اگر کوئی اس سائیٹ کی خرید کرے گا تو یقینا اس کو چلائے گا بھی ۔

میری موجودہ نوکری زیادہ سے زیادہ دو یا تین ماہ اور چلے گی یا شاید اس سے بھی کم تو کیا مجھے ابھی سے اس مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہیئے یا نہیں ۔ ۔ ۔؟
 

دوست

محفلین
تو ایسے بات کیجیے نا جناب۔
یہ اردو ویب پر جو اتنے سارے ماہرین بھرے ہوئے ہیں ان کا کیا کرنا ہے۔
جو اتنا سارا وقت ادھر دیتے ہیں کچھ ادھر بھی دے دیں گے۔
دیکھیے کام یہ ہے کہ فورم چلتا رہے۔ٹھیک۔
باقی پورٹل شورٹل بعد میں صحیح۔اس پر کوئی زور نہیں۔
مگر آپ نے تو ٹینشن ہی ڈال دی۔فورم کو سنبھالنا ایڈمن کرنا کوئی مشکل کام نہیں۔کئی لوگ ہیں‌ جو مخلص بھی ہیں اور کام بھی کرنا چاہتے ہیں وہ باآسانی ایسا کرسکتے ہیں۔
آپ پریشان نہ ہوں۔
ویسے لگتا ہے آپ کو ڈرامائی انداز میں بات کرنے کی عادت ہے۔سارے ایک بار تو ہل گئے یہ بنا کیا ہے۔
ساتھیو اب آپ کا امتحان ہے کم از کم تین چار بندے تو فیصل عظیم کو اپنی خدمات پیش کریں۔
اگر کوئی نہ کرے تو پھر میری طرف دیکھ لیجیے گا اگرچہ میں ابھی ان معاملات میں کورا ہوں مگر امید ہے آپ کو کوئی شکایت کیے بغیر کچھ نہ کچھ کرسکوں گا۔
نیک تمناؤں کے ساتھ۔
 

اجنبی

محفلین
آہ فیصل بھائی آپ کی دردناک داستان سن کر ، یقین کیجیے ، دل بھر آیا ہے ، واللہ آنکھیں چھلکنے کو ہیں :(

میں ضرور آپ کو مایوسی سے بچانے میں مدد دیتا مگر بات یہ ہے کہ ابھی میرے امتحان ہونے والے ہیں اور کل ہی مجھے ایک صدمہ پہنچا ہے ، یعنی میرا باسکٹ بال زیادہ ہوا بھرنے کی وجہ سے پھٹ گیا ہے ، اب میں اس کے بغیر پیپرز کی تیاری کیسے کروں گا ، فی الحال تو یہ ٹینشن ہے ۔ :lol

ویسے فکر نہ کیجیے ، امتحان کے بعد انشاءاللہ یہاں بھی فل ٹائم دیا جائے گا اور اگر آپ کہیں تو اردو سینٹر کو بھی ۔
 

ماوراء

محفلین
قدیر کے یہ کون سے امتحان ہیں جو سال کے 365 دن ہوتے رہتے ہیں۔اتنے تو زندگی کے میدان میں بھی امتحان نہیں ہوتے۔۔ :p lol
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

فیصل بھائی ، ہم سب کے ہوتے ہوئے آپ سوداگری کرنے چلے ہیں ۔ آپ بس بھابھی کی بات پر عمل کریں اور ہمیں اجازت دیں کہ ہم اردو سنٹر پر کچھ ادبی بے ادبیاں کر سکیں :) آپ اس کلین بولڈ ہونے کو بھی اپنی کیمپین کا حصہ سمجھیں ۔
 
بیانات

فیصل تم اپنے بیانات بدل رہے ہو۔ پہلے پہل ہی صاف کہہ دیا ہوتا کہ کسی ساتھی کی تلاش میں ہو جو کام بانٹ سکے۔

غالباً ہمارے سارے creative نوجوان انگریزی کی طرف چلے گئے ہیں اس لیے تمہاری والی شکایت مجھے بھی اپنی سائٹ کے حوالے سے رہی ہے۔

تمہاری چوپال کا تو مجھے زیادہ علم نہیں مگر تمہاری ہوسٹنگ سائٹ انٹرنیٹ پر اردو کے تجربات کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کر سکتی ہے۔

ماورا آپ کا یہ جملہ بہت اچھا ہے:

اتنے تو زندگی کے میدان میں [بھی] امتحان نہیں ہوتے ۔ ۔ ۔
 
فیصل تم اپنے بیانات بدل رہے ہو۔ پہلے پہل ہی صاف کہہ دیا ہوتا کہ کسی ساتھی کی تلاش میں ہو جو کام بانٹ سکے۔

برادرم شارق آپ کی بات سر آنکھوں پر میں نے کوئی شکوہ نہیں کیا تھا ہاں ساتھیوں کی ضرورت ہر انسان کو رہتی ہے البتہ میرے یہاں بات کرنے کا یہ مقصد نہیں تھا ۔ بلکہ سچ میں پچھلے دنوں میں میں اردو سنٹر کو بیچنے پر آمادہ تھا ۔ اسکی وجہ میری تفصیلی عرضداشت میں بیان ہوچکی ہے ۔ اردو محفل ہو یا اردو سنٹر مجھے ان دونوں میں کوئی فرق نظر نہیں آتا البتہ اب آپکی بھابی نے کام سنبھالنے کا کہ کر اور ایک بہن نے مجھے سمجھا کر اسے جاری رکھنے پر آمادہ کر لیا ہے ۔ جہاں تک بات بیان بدلنے کی ہے تو جب کوئی ارادہ کسی محفل میں پیش کیا جاتا ہے تو اسکا مطلب یہ ہوتا ہے کہ میں یہ ارادہ رکھتا ہوں اگر میں غلط ہوں تو مجھے اسکا حل تلاش کرنے میں معاونت کی جائے نہ کہ اگر کسی کے سمجھانے پر میں اپنا ارادہ بدل دوں تو اسے بیانات بدلنے کا کہا جائے ۔ (ویسے مجھے برا نہیں لگا کہیں یہ نہ سمجھ لینا کہ برا لگا ہے اور خود بھی برا مت ماننا) ۔

آج ایک پروپوزل آیا ہے اردو سنٹر پر ای میل سروس شروع کرنے کا ۔ 25 میگا بائیٹ اسپیس اور ان لیمیٹیڈ اکاؤنٹس کی آفر ہے ۔ اس پر بات چیت چل رہی ہے انشاء اللہ امید ہے اگر تمام امور پر اتفاق رائے ہوگیا تو اردو سنٹر پر مفت ای میل کی سہولت فراہم کر دی جائے گی ۔

اسکے علاوہ اردو سنٹر پر وقت کے ضیاع کا بھی ایک منصوبہ ملا ہے جسے آن لائن گیمز سیکشن کا نام دیا جانے کو کہا جا رہا ہے جس میں ارکان آن لائن گیمز کھیل اور ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے ۔

اردو سنٹر کی موجودہ پورٹل آپ دیکھ ہی چکے ہیں اس میں اردو میں کام کرنے کے امکانات کا اندازہ لگا کر ہی میں نے اسے اختیار کیا ہے ۔ انشاء اللہ جلد ہی اس سلسلے میں خوش خبری سننے کو ملے گی ۔ کہ یہ پیکیج بھی پبلک کر دیا جاے گا ۔ بمعہ ڈومین نیم اور ہوسٹنگ کی سہولت کے (یعنی ایک شرط ہوگی سائیٹ اردو ہو ۔ یونی کوڈ ہو ۔ پیکیجز ہم دیں گے ۔ ہوسٹنگ ہم کریں گے ۔ اور تمام سہولیات کی فراہمی بھی کریں گے
ابھی اور بھی بہت سے منصوبے ہیں جن پر کام کرنا ہے ۔ بس ذرا انتظار ۔ ۔ ۔ ۔ !

میں مایوسی کی انتہا پر تھا بالکل تھا مگر اسکی وجوہات کا ذکر میں کر چکا ہوں مگر جیسا وہ کہتے ہیں نہ کہ ہر چیز میں ایک انتہا کے بعد نئی ابتدا ہوتی ہے اور وہی آنے والی روشن صبح کی وجہ بھی بنتی ہے ۔ میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ۔ آپ ساتھیوں کی محبت نے مجھے نیا حوصلہ دیا ۔ نئی امنگ دی ۔ اس سلسلے میں میں ماورا اور نبیل کا انتہائی شکر گزار ہوں جنہوں نے ذاتی دلچسپی لے کر میرے ساتھ اس وقت میں گفتگو کی اور اسے ڈی فیوز کرنے میں میرا ساتھ دیا ۔

میں نے آج اپنے برے بھائی سے پاکستان میں بات کی ہے اور انہوں نے مجھے خوب ڈانٹا اور کہا اگر یہ حرکت کی تو (سنسر کر رہا ہوں) ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ وغیرہ وغیرہ اور انہوں نے اپنی آفس میں دو آدمیوں کو صرف اسی کام کے لیئے مختص کر دیا ہے ۔ نہ صرف یہ بلکہ اردو ماسنجر جو مارکیٹ میں ہیں ان میں سے ایک ریپلیکا جو کہ اردو سنٹر میل سروس کے ساتھ انٹیگریٹ ہوگا بھی تیار کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔ لیجئے ہم پھر میدان میں ہیں اور انشاء اللہ پوری آب و تاب کے ساتھ ہیں ۔


بس آپ لوگوں کی دعائیں اور محبتیں درکار ہیں اور کچھ نہیں اور وہی ہیں جن کی بناء پر میرا خراب شدہ دماغ ٹھکانے پر آیا ہے ۔ اور اردو کی خدمت کسی ایک کا نہیں ہم سب کا کام ہے اور میں جہاں تک ممکن ہوا اس سلسلے میں آپ لوگوں کے ساتھ رہوں گا اور امید رکھتا ہوں کہ آپ بھی میرے ساتھ ہونگے ۔


آپ سب کا اپنا
فیصل
 
Top