اردو سورٹنگ

یونی کوڈ اردو میں ایک ڈیویلپر کی حیثیت سے سورٹنگ میرے لیے ایک سوالیہ نشان ہے۔ جب اس پر گوگل کرو تو collation وغیرہ نجانے کیا الا بلا سامنے آنا شروع ہوجاتا ہے جو اوپر سے گزر جاتا ہے۔ خاصے عرصے پہلے منہاجین صاحب کو اپنی سائٹ پر سورٹ کرنے کا مسئلہ درپیش ہوا تھا۔ ابھی بھی سلسلہ یہ ہے کہ میں excel میں اردو کے کچھ فقرے کاپی کروں کو تو وہ صحیح سورٹ نہیں ہوتے۔
 
آصف

محفلین
اس کی ایک وجہ شاید اردو حروفِ تہجی کا ترتیب سے یونیکوڈ میں میپ نہ ہونا ہے۔ حرکات وغیرہ بھی میرے مشاہدے کے مطابق ترتیب کو خراب کر دیتی ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
میں نے کئی بار یہ بھی غور کیا ہے کہ محفل میں آن لائن ارکان کے نام بھی سارٹیڈ لگتے ہیں۔ پہلے انگریزی میں لکھے ہوئے اور اس کے بعد اردو میں۔ یہ محض اتفاق ہے یا نبیل نے کوئی ایلگوریتھم رکھی ہے؟
اس وقت بھی دیکھ رہا ہوں کی تین لوگ آن لائن ہیں۔ پہلے توصیف کا انگریزی کا نام ہے، پھر میرا الف سے اور پھر محب کا م سے!!
 
زیک

مسافر
یونیکوڈ میں سب سے عام ترتیب اس حساب سے ہے کہ یونیکوڈ میں حروف کس ترتیب سے رکھے گئے ہیں۔ ظاہر ہے یہ صحیح نہیں ہے اور مختلف زبانوں کو اپنی ترتیب کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے collations کا استعمال کیا جاتا ہے۔ فی‌الحال میری نظر سے اردو کے لئے کوئی collation نہیں گزری۔ مائی‌ایس‌قیو‌ایل میں یونیکوڈ کی کئی collations ہیں۔
 
منہاجین

محفلین
ترتیبِ ہجائی میں گڑبڑ مچانے والے حروف آ ٹ ڈ ڑ ء

جی ترتیبِ ہجائی میں یہ مسئلہ ہنوز باقی ہے اور میری ناقص تعلیم و تجربے سے بالا بھی۔ ابھی میں نے م س ایکسل میں حروفِ تہجی لکھ کر دیکھے ہیں۔ آپ بھی دیکھ لیں:

ء ا آ ب پ ت ث ج چ ح خ د ذ ر ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ٹ ڈ ڑ ہ ی ے

واضح ہو کہ مسئلہ صرف چند حروف کے ساتھ درپیش ہے۔ باقی حروف درست ترتیب میں ہیں۔ گڑبڑ مچانے والے حروف یہ ہیں:

آ ٹ ڈ ڑ ء

اگر کسی دوست کو اس مسئلے کا کوئی حل سوجھے تو ضرور آگاہ کرے۔ پیشگی شکریہ
 
جیسبادی

محفلین
crulp.org/oud پر مقتدرہ کا دیا ضابطہ تختی موجود ہے۔ شاید مقتدرہ کی سائٹ پر بھی مل جائے۔ غالباً آپ لوگ اسی کی بات کر رہے ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
ترتیبِ ہجائی میں گڑبڑ مچانے والے حروف آ ٹ ڈ ڑ ء

منہاجین نے کہا:
جی ترتیبِ ہجائی میں یہ مسئلہ ہنوز باقی ہے اور میری ناقص تعلیم و تجربے سے بالا بھی۔ ابھی میں نے م س ایکسل میں حروفِ تہجی لکھ کر دیکھے ہیں۔ آپ بھی دیکھ لیں:

ء ا آ ب پ ت ث ج چ ح خ د ذ ر ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ٹ ڈ ڑ ہ ی ے

واضح ہو کہ مسئلہ صرف چند حروف کے ساتھ درپیش ہے۔ باقی حروف درست ترتیب میں ہیں۔ گڑبڑ مچانے والے حروف یہ ہیں:

آ ٹ ڈ ڑ ء

اگر کسی دوست کو اس مسئلے کا کوئی حل سوجھے تو ضرور آگاہ کرے۔ پیشگی شکریہ
منہاجی، میرے خیال میں آ تو الف کے ساتھ آنا لاجیکل ہے۔ رہا سوال ٹ، ڈ اور ڑ کا ۔ تو ممکن ہے کہ پہلے عربی کا یہ سٹ بنا بنایا رہا ہوگا، اسی کو اردو کے لئے ڈھال دیا گیا اور مزیج حروف ۔ ٹ ڈ وغیرہ آکر میں رکھ دئے گئے یوں گے۔
 
منہاجین

محفلین
ترتیبِ ہجائی میں گڑبڑ مچانے والے حروف آ ٹ ڈ ڑ ء

اعجاز اختر نے کہا:
منہاجی، میرے خیال میں آ تو الف کے ساتھ آنا لاجیکل ہے۔ رہا سوال ٹ، ڈ اور ڑ کا ۔ تو ممکن ہے کہ پہلے عربی کا یہ سٹ بنا بنایا رہا ہوگا، اسی کو اردو کے لئے ڈھال دیا گیا اور مزیج حروف ۔ ٹ ڈ وغیرہ آکر میں رکھ دئے گئے یوں گے۔

آ کا الف سے پہلے کی بجائے بعد میں آنا تو قابلِ برداشت ہو سکتا ہے کہ اس کی ترتیب دونوں طرح سے سمجھی جاتی ہے۔

ٹ ڈ اور ڑ بارے میرا بھی کچھ یہی خیال تھا، مگر پھر یہ سوال اٹھتا ہے کہ اگر یہ 3 حروف عربی سیٹ کی وجہ سے آخر پر ہیں تو پ اور چ کیسے اصل مقام پر پہنچ گئیں۔ :shock:
 
الف عین

لائبریرین
منہاجی، فارسی کمپیوٹنگ اردو سے زیادہ ترقّی یافتہ ہے، فارسی والے بازی مار گئے ہوں گے تو پ اور چ انھوں نے کسی طرح متعلقہ ترتیب میں پہنچا دی لیکن اردو والے یہ عمل نہیں کر سکے۔ میرا خیال ہے یہ، گیس ورک کہہ لو،
 
Top