اردو سکھانا، ایک مسئلہ!

عین لام میم

محفلین
موضوع کا عنوان کچھ موزوں نہیں لگ رہا ہو گا ۔۔ ۔ ۔
خیر مسئلہ یہ ہے کہ میرے بھائی صاحب جرمنی میں قیام پزیر ہیں اور وہاں میری ولندیزی بھابھی اور بھتیجے بھتیجیاں بھی ہیں۔ ۔ ۔ میری بھابھی اردو سیکھنا چاہتی ہیں لیکن چونکہ اردو سیکھنا انگریزی یا جرمن زبان سے زیادہ مشکل ہے خاص طور پہ دیارِ غیر میں رہنے والے افراد کیلیے۔ ۔ میرے بھائی ان سے اردو میں بات چیت تو کرتے ہیں لیکن باقائدہ اردو سیکھنے کیلیے لکھنا پڑھنا ضروری ہے۔ ۔ اور عربی رسم الخط پڑھنا لکھنا لاطینی کی نسبت مشکل ہے۔ ۔ ۔ اگر رومن میں اردو سیکھنے کا کوئی ذریعہ ہو تو بہت آسانی ہو جائے گی غیر اردو یافتہ لوگوں کیلیے۔ ۔
مجھے یقین ہے کہ محفل میں اس کا حل یا تجویز ضرور موجود ہو گی۔ ۔ ۔
 

فاتح

لائبریرین
کیا مجھ جیسے انگریزی سے نا بلد احباب کے لیے آپ اردو رسم الخط میں انگریزی سکھانا شروع کر سکتے ہیں؟
اگر کوئی زبان محض بولنے کی حد تک سیکھنا مقصود ہو تو رسم الخط قطعاً اہمیت نہیں رکھتا لیکن اگر آپ انہیں اردو پڑھنا اور لکھنا سکھانا چاہتے ہیں تو اردو ہی سکھائیں۔ رومن رسم الخط کو اردو قرار نہیں‌دیا جا سکتا۔ورنہ آپ کا دوسرا سوال ہو گا کہ اردو کی تمام کتب کو رومن میں تبدیل کیا جائے تا کہ انہیں‌پڑھنے کو کوئی مواد بھی تو میسر ہو (ما سوائے نیٹ‌پر چیٹ کے رومن کہیں استعمال نہیں ہوتی)
 

دوست

محفلین
آپ کے پاس ذرائع دستیاب نہیں ورنہ زبان سکھانا بھی ایک سائنس ہے، کوئی بھی زبان سیکھی جاسکتی ہے۔
 

ابو کاشان

محفلین
کیا واقعی کوئی سائیٹ نہیں ہے جس پر اردو پڑھنا لکھنا سیکھا جا سکتا ہو؟

اس پروجیکٹ پر بھی کام ہو سکتا ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ بچے بھی اس سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
 

دوست

محفلین
ہمیں تو کبھی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی کہ اردو گھر کی چیز ہے۔ ورنہ ایسا کوئی انتظام ضرور ہونا چاہیے۔
 

اظفر

محفلین
ھاھاھ اس سایٹ کو سیکھ کر تو مجھے اپنی اردوبھولنے لگی تھی اس لیے جلدی سے سایٹ بند کر دی
ہاے ربا اردوسیکھنا اتنا مشکل ہے کیا :p
 

دوست

محفلین
اردو میں آوازیں اور حروف ایک دوسرے سے بہت ملتے جلتے ہیں۔ طریقہ وہی بچوں والا ہی ہوسکتا ہے۔ بابا آ والا قاعدہ لے کر اس سے شروع کیا جائے۔ پہلے حروف کی پہچان کروائی جائے اس کے بعد آگے الفاظ۔ اور ساتھ کوئی بولنے والا میسر ہو جو تلفظ بتائے۔ وقت کے ساتھ ساتھ بہتری آتی جائے گی۔
 

طاہر

محفلین
آپ اردو کے حروفِ تہجی سکھا دیں شرطیہ کہتا ہوں کہ تین ماہ کے اندر اندر نہ صرف اردو لکھ سکیں گے بلکہ اردو پڑھ بھی سکیں گےاآزمایہ ہوا نسخہ ہے۔۔۔۔۔۔
 
Top