اردو سکیننگ کو یونی کوڈ میں بدلنا

کیا اردو کتابوں کی سکیننگ کر کے ان کو یونی کوڈ میں بدلا جا سکتا ہے؟ جیسے انگریزی کے لیی ہوتے ہیں۔

ایک اور سوال ۔۔ کیا یونی کوڈ میں تفہیم القران تفسیر کہیں سے مل سکتی ہیں؟
 
جیہ

لائبریرین
یکے از پاکستانی صاحب۔ اردو او سی آر ابھی تک نہیں بنا۔ دوسری بات کا جواب یہ ہے کہ اسی محفل پر تفاسیر پر کام ہوا ہے یعنی یونی کوڈ میں لکھے جانے کا کام۔ آپ یہ ذیلی سائٹ چیک کریں
 
مہوش علی

لائبریرین
این خیال است و محال است و جنوں۔۔ :(

نبیل بھائی،
مجھے آپ اس سوال کا جواب دیں۔
انگریزی زبان میں ایسے او آر سی ہیں جو کہ انگریزی کی ہاتھ تک کی لکھائی کو پڑھ لیتے ہیں، تو پھر یہ چیز کیوں محال ہے کہ اردو میں نستعلیق کا او آر سی نہ بن سکے؟

[انگریزی میں Join Handwriting تک پڑھی جاتی ہے۔ پوسٹ کے جتنے خطوط ہوتے ہیں، انہیں پڑھا جا سکتا ہے تو یہ چیز اردو کے لیے بھی تو ممکن ہونی چاہیے]
 
یکے از پاکستانی صاحب۔ اردو او سی آر ابھی تک نہیں بنا۔ دوسری بات کا جواب یہ ہے کہ اسی محفل پر تفاسیر پر کام ہوا ہے یعنی یونی کوڈ میں لکھے جانے کا کام۔ آپ یہ ذیلی سائٹ چیک کریں

جواب کا شکریہ۔ آپکی بتائی ہوئی ذیلی سائٹ پر صرف لنکس نظر آ رہے ہیں اور بس؟؟ اسکی کیا وجہ ہے؟
 
نبیل بھائی،
مجھے آپ اس سوال کا جواب دیں۔
انگریزی زبان میں ایسے او آر سی ہیں جو کہ انگریزی کی ہاتھ تک کی لکھائی کو پڑھ لیتے ہیں، تو پھر یہ چیز کیوں محال ہے کہ اردو میں نستعلیق کا او آر سی نہ بن سکے؟

[انگریزی میں Join Handwriting تک پڑھی جاتی ہے۔ پوسٹ کے جتنے خطوط ہوتے ہیں، انہیں پڑھا جا سکتا ہے تو یہ چیز اردو کے لیے بھی تو ممکن ہونی چاہیے]

بالکل درست۔ میں نے گوگل پر ڈھونڈا ہے اور کچھ لنکس بھی ملے ہیں لیکن وہ مفت معلوم نہیں ہوتے۔ urdu ocr software گوگل پر ڈھونڈیں تو کافی لنکس مل سکتے ہئں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
نبیل بھائی،
مجھے آپ اس سوال کا جواب دیں۔
انگریزی زبان میں ایسے او آر سی ہیں جو کہ انگریزی کی ہاتھ تک کی لکھائی کو پڑھ لیتے ہیں، تو پھر یہ چیز کیوں محال ہے کہ اردو میں نستعلیق کا او آر سی نہ بن سکے؟

[انگریزی میں Join Handwriting تک پڑھی جاتی ہے۔ پوسٹ کے جتنے خطوط ہوتے ہیں، انہیں پڑھا جا سکتا ہے تو یہ چیز اردو کے لیے بھی تو ممکن ہونی چاہیے]
مہوش بہن، محال ہونے والی بات تو میں نے محاورے کے طور پر کہی تھی۔ باقی اردو او سی آر کو implement کرنے میں کتنی مشکل حائل ہے اس پر تحقیق کے لیے ہم نے ایک زمرہ سیٹ اپ کیا ہوا ہے، وہاں آپ اس کے بارے میں اب تک کی گئی گفتگو دیکھ سکتی ہیں۔
 
Top