انگریزی میں تعظیم و تکریم کے الفاظ :
انگریزی میں آپ اور تم کے لیے (You)یو کا استعمال ہوتا ہے ، ان کے لیے (They)دے کا لفظ استعمال نہیں ہوتا۔
حسب ذیل الفاظ عزت و احترام کا اظہار کرتے ہیں۔
معنی تلفظ Words
جناب سر Sir
جنابہ میڈیم Madam
ممنون گریٹ فل Grateful
شکر گزار تھینک فل Thankful
برائے کرم کائنڈلی Kindly
بخوشی ہیپیلی Happily
خوشی سے گلیڈلی Gladly
ازراہ مہربانی پلیز Please
سکنا مے May
جب آپ کو کسی سے کوئی چیز لینی ہو یا کوئی بات کرنی ہو تو لفظ Kindly یا Please استعمال کرتے ہیں۔ اس سے ہمیں کسی آدمی کے ادب و تہذیب کا پتہ چلتا ہے۔
مہربانی کرکے مجھ پر یہ احسان کر دیجیے۔ Kindly, do me this favor
برائے مہربانی ، میرے لیے پانی کا گلاس لا دیجیے۔ Please, bring me a glass of water
آپ بہت رحم دل ہیں۔ You have been kind enough
برائے کرم ، وقت بتا دیجیے۔ Please, tell me the time
مہربانی کرکے میری مدد کیجیے۔ Please, help me
(امریکہ میں اسے جملے کے استعمال سے پرہیز کریں کہ اس کا سیدھا سیدھا مطلب بھیک مانگنا لیا جاتا ہے۔)
جیسے آپ کی مرضی As you like it
جیسے آپ چاہیں As you please
اگر آپ نے احسان مندی کا اظہار کرنا ہو تو حسب ذیل الفاظ استعمال کریں
Grateful
Thankful
really thankful
very grateful
بہت احسان مندی اور شکرگزاری کے لیے رئیلی اور ویری کے الفاظ کا اضافہ کر دیں۔