اردو شاعری میں اسلامی تلمیحات

فرید احمد

محفلین
یہاں ہندستان میں ایک کتاب آئی ہے، 634صفحات کی “ اردو شاعری میں اسلامی تلمیحات “ مصنف کو اس مقالہ پر بمبئی یونیورسٹی سے p h d کی ڈگری بھی ملی ہے، مصنف ہے جناب ڈاکٹر عطائ الرحمن صدیقی ندوی صاحب، کتاب کو عالمی رابطہ ادب اسلامی نے شائع کیا ہے۔ یہ کتاب ہندستان میں اور خلیج میں دوحہ قطر سے مل سکتی ہے، آج کل بقر عید کی تعطیلات میں مدرسہ و کتب خانہ بند ، بندہ بھی گاؤں جا رہا ہے، چند دنوں کے بعد قیمت و حصول کے پتے درج کروں گا۔
فی الحال اس میں سے ایک شعر
یو تل تجھ مکھ کے کعبہ میں مجھے اسود حجر دستا
زنخدان میں ترے مجھ چاہ زمزم کا اثر دستا
(ولی دکنی)
 

فرید احمد

محفلین
کتاب ملنے کے پتے :
انڈیا :
نیو مسجد چال روم نمبر 4 ساتہ جیک سرکل بمبئی 11
دوحہ قطر خلیج
پوسٹ بکس نمبر 10894 دوحہ قطر خلیج
کتاب کے شروع میں اردو کی تاریخ پر ایک سیر حاصل بحث ہے ، چند موضوعات :
اردو زبان کا آغاز
پنجاب میں اردو
دکن میں اردو
گجرات میں اردو
دلی میں اردو
اردو کا عہد پیدائش
اردو کی تخلیقی اصل
اردو کا ارتقائی عہد
نئی زبان کا تسمیہ “اردو“
اردو کے تشکیلی عناصر
اس کے بعد تلمیحات کی بحث شروع ہوتی ہے،
تلمیح کی تعریف
اقسام
اہمیت
تلمیح کے مآخذ
اسلامی تلمیحات کا تعارف
اس کے مختلف نبیوں کے قصوں اور واقعات سے ماخوذ تلمیحات کا ذکر اور اس پر مشتمل اشعار کثیر تعداد میں دیے گئے ہیں۔
مثلا : حضرت آدم سے متعلق لفظ آدم ، ملائکہ ، سجدہ ملائکہ، گناہ آدم بہشت، دانہ گندم، خروج بہشت، نزول دنیا، ابلیس، غرور وکبر، ہابیل، قابی، غراب
ایک شعر : مت عبادت پہ پھولیو زاہد -- سب طفیل گناہ آدم ہے۔
قصہ یوسف علیہ السلام سے متعلق عنوانات
پیر کنعان، حسن یوسف، ماہ کنعاں، گریہ یعقوب، چاہ کنعاں، شہر کنعاں، عزیز مصر، زلیخا، دامن یوسف، زنان مصر، زندان مصر، جستجوئے یوسف،
خیر فہرست طویل ہے، اور تفصیلی تبصرہ میرے بس میں نہیں کہ میں مبصر اور نقاد نہیں۔
 
Top