اردو صوتیاتی کلیدی تختہ (کی بورڈ)

اکبر سجاد

محفلین
اردو محفل میں اردو صوتیاتی (کی بورڈ) کلیدی تختہ کا عنوان پڑھا۔ اچھا موضوع ہے۔
کیا انگریزی اور اردو زبان کے حروف تہجی ایک جتنے اور ہم آواز ہیں؟ یقینا کوئی بھی اردو جاننے والا اس کا جواب ہاں میں دے گا۔
مثالیں:
=S س، ص، ث، ش
=Z ز، ض، ظ،

اور دوہرے الفاظ

=Ch چ
=Sh ش

مذکورہ بالا مثالوں کو اگر درست فرض کر لیا جائے تو کیا ہم اس قابل ہیں کہ انگریزی کے ایک حرف کے متبادل 24 کلیدوں پر اردو حروف کے رکھا جاسکے۔

اگر یہ ممکن نہیں تو پھر صوتیاتی کلیدی تختہ کے کیا معنی ہیں؟

سلائے عام ہے یاران نکتہ داں کے لیے

اکبر سجاد
 

زیک

مسافر
آپ کی بات اپنی جگہ صحیح ہے مگر مقتدرہ کا کلیدی تختہ سیکھنے میں وقت لگتا ہے اور وہ ہمارے پاس ہے نہیں۔ انگریزی ہر وقت لکھتے ہیں اس لئے اس کا کلیدی تختہ یاد ہے۔ صوتی تختہ اس یادداشت کو استعمال میں لا کر ہمیں آسانی فراہم کرتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ویسے محفل فورم کے روڈ میپ میں کہیں نہ کہیں یہاں اردو ویب پیڈ کی جگہ اردو اوپن پیڈ کا استعمال بھی ہے۔ اس میں چونکہ مختلف کلیدی تختے استعمال ہو سکتے ہیں، اس طرح یہاں مقتدرہ کے کلیدی تختے کےاستعمال کی راہ بھی ہموار ہو جائے گی۔

اکبر، کیا آپ کو اردو اوپن پیڈ کے متعلق علم ہے؟ کبھی آپ کو وقت ملے تو آپ اس میں مقتدرہ کے اردو کی بورڈ میپنگ شامل کر سکتے ہیں۔ :p
 

اکبر سجاد

محفلین
میرا مقصد اس فورم پر کلیدی تختہ کے حوالے سے بات چیت کا مقصد یہ نہیں کہ صوتی کلیدی تختہ استعمال نہ کیا جائے۔ ویسے بھی اب کلیدی تختہ کوئی مسئلہ نہیں۔ مقصد صرف یہ ہے کہ اردو محفل کے قارئین کو اس سلسلے میں ہونے والی مختلف قسم کی کاوشوں سے آگاہ کیا جائے۔ اس وقت مارکیٹ میں درجنوں لوگ اپنے اپنے کلیدی تختے (لے آوٹ) استعمال کر رہے ہیں۔

مقتدرہ قومی زبان نے اس سلسلے میں معیار بندی کی کاوشوں کا آغاز کیا، اور اردو حروف کے فیصد استعمال کی بنیاد ہر ایک کلیدی تختہ ترتیب دیا۔ پاکستان کے سب سے بڑے قومی ڈیٹابیس (نادرا) نے اپنے پلیٹ فارم پر اسے اپنایا۔

وطن عزیز کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ کسی ایک پلیٹ فارم پر تقریبا 15000 افراد نے اس پر تربیت حاصل کی۔ نادرا کی ٹیسٹ رپورٹ کے مطابق 67 فیصد اردو بغیر شفٹ کلید دبائے ٹائپ کی جا سکتی ہے۔

یہی وہ کلیدی تختہ ہے جو مائیکروسافٹ نے ونڈوز ایکس پی میں جزوی (بنیادی) طور پر اپنایا ہے، اس کو مکمل طور پر اپنانا اس وقت ممکن ہوگا جب پاک نستعلیق فانٹ تیار ہو جائے گا اور یونی کوڈ میں اس کو معاونت حاصل ہو جائے۔

اکبر سجاد
 

مہوش علی

لائبریرین
میں بہت عرصے تک ایکس پی کا کلیدی تختہ استعمال کرتی رہی (تقریبا 4 مہینے)

اس کے بعد مجھے فونیٹک کیبورڈ ملا۔

تقریبا 3 دن کے بعد فونیٹک پر میری رفتار ایکس پی کے کیبورڈ کے مقابلے میں کہیں زیادہ تھی۔

ہو سکتا ہے کہ یہ میری پرسنل پرابلم ہو۔ چنانچہ اُن حضرات کی رائے دیکھنا پڑے گی جو دونوں کیبورڈ کا استعمال کرتے ہیں۔
 

اکبر سجاد

محفلین
آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں، ہم لوگ دانستہ یا غیر دانستہ، جہاں بھی اردو کی بات ہوتی ہے اس کا موازنہ انگریزی سے کرتے ہیں۔

آپ کے معاملے میں بھی یہی ہے۔ آپ کے پاس طبع شدہ کلیدی تختہ انگریزی میں ہے تو آپ کی بھی یہی خواہش ہوگی کہ اے پر الف، بی پر ب ہو تاکہ کلیدی تختہ آپ کو مدد دے۔

یہی وجہ ہے اکثر لوگ صوتیاتی (جو حقیقت میں صوتیاتی نہیں) ملاحظہ ہوں پچھلے پیغامات، کی طرف ہی مائل ہوتے ہیں۔

بہرحال جو تحقیقات ہوئی ہیں وہ اردو محفل کے قارئین کی خدمت عرض کرنا ضروری سمجھتا ہوں۔

اکبر سجاد
 

الف عین

لائبریرین
معیار کی بات دوسری ہے لیکن صارف وہی تو استعمال کرے گا جس میں وہ ’ درونِ خانہ‘ ہو۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اکبر، یہ صرف اردو کی بورڈ کا معاملہ ہی نہیں ہے۔ کمپیوٹر صارفین ہر معاملے میں smooth transition چاہتے ہیں۔ اس وقت صورتحال یہ ہےکہ اردو کا کوئی عام مستعمل ٹائپنگ ٹیوٹر موجود نہیں ہے۔ لوگ عام طور پر learning curve سے گھبراتے ہیں اور یوں فونیٹک کی بورڈ کا استعمال شروع کر دیتے ہیں۔ میرے خیال میں اردو کمپیوٹنگ کے میدان میں حالیہ دور میں ہونے والی ڈیویلپمنٹس کے باوجود ابھی اردو کو انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اس کا مقام دلانے میں بہت منازل طے کرنا ہوں گی۔کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جو محض کمپیوٹر پر اردو لینگویج سپورٹ، اردو کی بورڈ یا اردو فونٹ نصب کرنے سے ناواقفیت کی بنا پر یہاں شامل گفتگو نہیں ہو پا رہے۔ یہ بات اس فورم کی فہرست ارکان سے بھی عیاں ہے۔ رجسٹرڈ ممبران میں سے کچھ فیصد ہی یہاں پیغامات ارسال کرتے ہیں۔ اردو کی ترویج کے لیے نئی ٹیکنالوجی ڈیویلپ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں عام لوگوں تک موثر انداز سے پہچانے کی ضرورت بھی ہے۔
 

اکبر سجاد

محفلین
نبیل صاحب،

آپ نے اردو دنیا کی سہل پسندی کی طرف خوب اشارہ کیا۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہونا چاہیے کہ معیارات کو نہ تو اپنائیں اور نہ ہی ان کا علم حاصل کریں۔

بہرحال آپ کے تعاون سے اردو آفس کا میرا تیار کردہ ٹیوٹوریل آہستہ آہستہ بھیجتا رہوں گا۔ ہو سکتا اس طرح کوئی تبدیلی آ جائے،

شاید کہ اتر جائے ترے دل میں مری بات

اکبر سجاد
 

نبیل

تکنیکی معاون
اکبر، یار یہ میرے نام کے ساتھ صاحب لگانےکا تکلف چھوڑ دیں۔ :D :lol:

مجھے یہ عرض کرنا تھا کہ یہ سہل پسندی محض اردو بولنے والوں تک ہی محدود نہیں ہے۔ اگر لوگ ازخود بہتر آپشن استعمال کرنا جانتے تو جانے کب کے لینکس پر سویچ کر گئے ہوتے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ لینکس پر وہ ساری ونڈوز اپلیکشنز نہیں چلتی جن کے لوگ مدتوں سے عادی ہو چکے ہیں۔

معاملہ صرف سہل پسندی ہی کا نہیں ہے بلکہ عام لوگوں کو کمپیوٹر کے استعمال کے بارے میں ایجوکیٹ کرنے کا بھی ہے۔ آپ جو مواد مجھے ارسال کرنا چاہتے ہیں، ذیل کے ای میل ایڈریس پر بھیج دیں:

simunaqv at gmail dot com

شکریہ
 

اکبر سجاد

محفلین
دو آرٹیکل یونی کوڈ میں تبدیل کرنے کے بعد یہی اپ لوڈ کر دیے ہیں آہستہ آہستہ باقی بھی اپ لوڈ کرتا رہوں گا۔ اگر زندگی رہی۔
یار زندہ صحبت باقی

اکبر سجاد
 
Top