اعجاز اختر نے کہا:
ایک Quick سوال
جزم کا یونی کوڈ نمبر کیا ہے۔ یہ کرلپ کے فونیٹک میں بھی نہیں ہے کیا؟ اس کے علاوہ کرلپ کے فونیٹک مں یہ دونوں حروف کیا کارنامہ کرتے ہیں، واضح نہیں ہوا۔
0658
06e1
کرلپ کے فونیٹک میں اردو جزم ہے (جبکہ عربی جزم مفقود ہے)
کرلپ میں اردو جزم شفٹ + Q پر موجود ہے اور یونیکوڈ ویلیو ہے 6E1
جبکہ عربی کی جزم (جسے شاید وہ Sukun کہہ رہے ہیں، اُس ) کی یونیکوڈ ویلیو ہے 0652
میں نے محسوس کیا ہے کہ کرلپ کے فونٹز میں اردو اور عربی دونوں جزم اور سکن کی یونیکوڈ ویلیوز موجود ہیں، مگر بہت سے دیگر اردو فونٹز میں خالی عربی کی سکن کی سپورٹ ہے جبکہ اردو جزم موجود نہیں ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کرلپ کے نفیس نسخ میں بھی اردو جزم کی سپورٹ نہیں ہے بلکہ صرف عربی سکن کی سپورٹ موجود ہے۔
اس لحاظ سے عربی سکن universal یعنی عالمگیر ہے اور میرا ووٹ اسی چیز پر جائے گا کہ عربی کے سکن کو کیبورڈ میں شامل کیا جائے۔
مزید براں آپ نے
0658
06e1
کا پوچھا ہے
ان میں سے دوسرا تو اردو جزم ہے جیسا کہ میں نے اوپر تحریر کیا ہے، جبکہ پہلا مجھے مل نہیں رہا ہے۔
کل ڈاکٹر سے عینک بنوا کر لاؤں گی تو پھر شاید نظر آ جائے۔
مزید براں، اوپر جو میں نے کچھ عربی الفاظ کی لسٹ دی تھی، اس میں ایک لفظ رہ گیا تھا، جو کہ درج ذیل ہے:
ﻵ FEF5
یہ سب الفاظ اور ویلیوز میں نے یونی پیڈ کے عربک کیبورڈ سے لیے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ان الفاظ کے علاوہ عربی میں مزید کوئی دوسرے الفاظ مستعمل نہیں ہیں۔