اردو صوتی کی بورڈ (اوپن پیڈ لے آؤٹ)

اسد

محفلین
آج بہت عرصے بعد کی بورڈ لے آؤٹ تیار کرنے کی ضرورت پڑی تو میں نے اوپن پیڈ کے صوتی لے آؤٹ کو اپنانا بہتر سمجھا. امیج دیکھ کر مشورہ دیں.

اوپن پیڈ سے ایک تبدیلی، ZWNJ شفٹ-سپیس کے بجائے شفٹ-L پر ہے کیونکہ MSKLC اس کی اجازت نہیں دیتا. Ctrl+Alt میں RLE کا کوڈ بھی شامل کیا ہے. اردو/فارسی اعداد Ctrl+Alt کے ساتھ اور عربی اعداد Ctrl+Alt+Shift کے ساتھ ہیں.

ابھی اس میں چند اور کیریکٹر شامل کرنے ہیں.
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ اسد، لیکن اردو دوست کی بورڈ اوپن پیڈ کی میپنگ کا ہی استعمال کرتا ہے، کیا آپ نے اسے استعمال کرکے دیکھا ہے؟ آپ ونڈوز ایکس پی کے لیے کی بورڈ بنا رہے ہیں یا وسٹا کے لیے؟
 

اسد

محفلین
ابھی تو میں ایکس پی کے لئے ہی بنا رہا ہوں. میں نے اردو دوست ڈاؤنلوڈ کر کے اس میں موجود امیجز دیکھے تھے لیکن وہ کچھ مختلف ہیں اور ان پیج سے ملتی ہوئی میپنگ ہے. اس میں اردو اعداد استعمال ہو رہے ہیں اور انگلش اعداد Ctrl+Alt پر نچلی سطر میں ہیں. زیادہ تر صوتی کی بورڈز میں حروف کی میپنگ تقریباً ایک جیسی ہوتی ہے لیکن دوسرے کیریکٹرز کی میپنگ مختلف ہوتی ہے.

میں نے اوپن پیڈ کی میپنگ ایک پی ڈی ایف فائل سے دیکھی تھیں. مجھے ایسا کوئی لے آؤٹ ملا نہیں تھا، اس لئے یہ کی بورڈ بنایا. ابھی صرف یونی پیڈ اور ایکس پی کے لئے ہے لیکن ایک مرتبہ مکمل ہو جائے تو کی مین اور ملٹی کی کے لئے بھی بناؤں گا. اور اس کے بعد وسٹا اور فری بی ایس ڈی کے لئے.

میں نے ابھی تک وسٹا کے لئے کی بورڈ نہیں بنایا، اگر ایکس پی پر MSKLC 1.4 سے کی بورڈ بنایا جائے تو وہ وسٹا پر کام کرے گا یا نہیں؟
 

الف عین

لائبریرین
Msklc 1.4 سے کام کرنے پر ومڈوز وسٹا کے لئے ہی کی بورڈ بنائے جاتے ہیں۔ یعنی یہ کی بورڈ وسٹا اور ایکس پی دونوں پرکام کرتے ہیں۔ وسٹا پر کار آمد اردو دوست میری ای سنپس فولڈر میں ہے۔ ابھی لنک ڈھونڈھتا ہوں۔
اسد، ویسے خوشی ہوئی خاص کر ایس سی یونی پیڈ کے سکرین شاٹ دیکھ کر۔
 
Top