اردو صوتی کی بورڈ کا استعمال

حسین عباس

محفلین
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ۔
السلام علیکم : (جیو علی کی صورت، موت پسند کرو حسین کی طرح)
مجھے تو پہلے یقین ہی نہیں آیا کہ اردو میں یہ سب مکن ہے جو اردو
محفل میں استعمال ہوا اس کا۔ تمام دوستوں کو مبارک باد۔۔میں نے بہت سرچ کیا تو یہاں تک آج پہنچا ہوں ۔جبکہ ایک اردو سوفٹ ویر (جو کہ یہاں پہلے ہی سے دیا ہوا ہے اردو لنک کے نام سے میں گذشتہ دو سال سے استعمال کررہا ہوں )اور میں نے اس کا ٹاپک بھی اسی وجہ سے چنا ہے کہ اردو صوتی کی بورڈ کا استعمال (کلیدوں )وہاں یعنی سوفٹ ویر میں الگ ہے اور یہاں اور ان پیچ سوفٹ ویر میں الگ ہے ۔اس کی کیا وجہ ہے؟۔میرے اس محفل کے دوست شاید یہ بات پہلے پوچھ چکے ہوں،لیکن جھے کچھ تسلی بخش جواب دے دیں ۔ایک تو اس بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اردو کا کوئ مستقل یا میاری (اسٹینڈرڈ) کی بورڈ نہیں ہے۔ صرف یونی کورڈ کی بناوٹ سے تو مسلہ حل نہیں ہوگا وہ تو کافی حد تک مکمل ہے۔ مجھے زیادہ معلومات نہیں ہیں گر مجھے انٹر نیٹ یا چیٹ اردو کرنے میں مزاح آتا ہے اس کی بات ہی اور ہے۔اب میں گذشہ ایک مہینے سے اردو کو یاہو اردو ایم ایس این میسنجروں پر بھی مکمل استعمال کرتا ہوں ،خاص طور پر ونڈوز 98 پر۔اس کا سب سے بڑا کریڈٹ اردو لنک کو جاتا ہے۔اردو آسان بھی ہے کاپی پیسٹ کریں سوفٹ ویر سے میسنجر میں بس ۔جہاں تک کی بورڈ کے براہ راست استعمال کی بات ہے وہ میں نے دو ہفتہ پہلے شروع کیا میرا جبکہ ارادہ صرف تجربہ کرنے کا تھا ،میں یہاں(کراچی) میں دیکھ رہا ہوں کہ اردو سے لوگ استعمال میں بہت گھبراتے ہیں ۔یہ کہتے ہیں کہ اردو لیٹر کا لکھا(چھپا) ہوا کی بورڈ چاہیئے ۔انشاءاللہ بہت جلد دوسرا خط بھی تحریر کروں گا ،اجازت اللہ نگہبان
اگر کوئ غلطی ہوئ ہو تو معذرت
 

الف عین

لائبریرین
بھئی حسین عباس پہلے تو محفل میں شامل ہونے پر خوش آمدید۔ امد ہے کہ یہاں آپ کو مزا بھی ملے گا اور مزاح کی سمجھ بھی اکثر ارکان کی بہت اچھی ہے۔ لیکن آپ کو شاید یہ معلوم نہیں کہ محض صوتی کلیدی تختے ہی نہیں، کئی مختلف اقسام یا لے آؤٹ کے کلیدی تختے استعمال کئے جاتے ہیں۔ ونڈوز ایکس پی کا تختہ مقتدرہ نوعیت کا ہے، یہاں اردو پیڈ کا بھی سوتی ہے۔ ان پیج کی اصل نقل تو مشکل ہے اس لئے کہ انپیج کے سارے حروف کی یونی کوڈ میں ضرورت ہی نہیں ہے، اور کچھ حروف مختلف بھی ہیں۔ اس لئے صوتی کی بورڈس میں بھی کچھ نہ کچھ فرق ہو گا ہی۔ اب یہ آپ پر ہی منحصر ہے کہ آپ کون سا کی بورڈ استعمال کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں یہاں محفل میں کئی تانے بانے پہلے سے موجود ہیں، ممکن ہے کہ آپ کو کچھ تشفی آمیز جواب ملے
 

جیسبادی

محفلین
حسین عباس نے کہا:
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ۔
میں یہاں(کراچی) میں دیکھ رہا ہوں کہ اردو سے لوگ استعمال میں بہت گھبراتے ہیں ۔یہ کہتے ہیں کہ اردو لیٹر کا لکھا(چھپا) ہوا کی بورڈ چاہیئے

اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ بازار سے سٹکر sticker لے کر اور ان پر اردو کے حروف لکھ کر، کلید پر چپکا لیے جائیں۔ یہ سب سے سستا حل ہے۔ مہنگے حل بھی موجود ہیں۔
 
ویسے آپ احباب کی اطلاع کےلئے عرض ہے کہ اردو لائف ڈاٹ کام کے امجد شیخ ان پیج کی ہو بہو نقل کرتے ہوئے صعوتی کلیدی تختہ نہ صرف بنا چکے ہیں بلکہ انہوں نے مجھے ازراہ مروت بھیج بھی دیا ہے پس میں بھی اسے استعمال کررہا ہوں، وللہ کیا مسرت کی بات ہے کیوں کہ ایک زبان کے دوتختوں کی کلیدیں ازبر کرنا خاصا دل گردے کا کام ہے۔ جبکہ میں پہلے ہی اردو، اطالوی اور انگریزی تختے استعمال کرنے پر مجبور ہوں۔
www.urdulife.com
 

ابو کاشان

محفلین
اور میں جو اردو ہی کے دو مختلف کلیدی تختوں کو استعمال کرنے کی جسارت کر رہا ہوں۔
ایک فورمز کا صوتی اور دوسرا Windows کا۔ دونوں کو ایک ساتھ استعمال کرنا بھی تو دل گردے پھیپڑے کلیجی والے کا کام ہے۔
اب کوئی مجھے یہ بتا دے کہ Office XPیا Office 2003 میں اردو لکھنے کے لئے فورمز والی ترتیب کیسے کریں گے مثلاً فورمز میں "ا" اور "ب" کے لئے a اور b ٹائپ کرتے ہیں جبکہ Office XPیا Office 2003 میں j اور i ٹائپ کرنا پڑتا ہے۔ اس کا کوئی حل ہے؟
 

الف عین

لائبریرین
کی اب تک جواب نہیں ملا ابو کاشان؟ دوسری جگہ میں نے بھی اور اوروں نے بھی جواب دیا تھا۔
صوتی کی بورڈ انسٹال کریں۔ وندوز کے لئے بھی۔
 

گل خان

محفلین
ابو كاشان۔۔جناب صوتي۔۔٣ اردو والا كي بورڈ استعمال كريں۔۔یہ مین بھی استعمال کرتا ہوں۔۔۔درست کام کرتا ہے۔۔۔۔
 

ابو کاشان

محفلین
شکریہ جناب، میں نے تلاش کیا تو مجھے "مدنی کی بورڈ" ملا۔ میں نے استعمال کیا بالکل انپیج جیسا ہے۔ اب کوئی مسئلہ نہیں رہا۔
 

الف عین

لائبریرین
یہ کہاں سے ملا ابو کاشان؟
محفل میں بہت سے کی بورڈس تھے ہی۔ اور سارے صوتی ہی ان پیج نما ہی ہیں۔
 

arifkarim

معطل
یہ کہاں سے ملا ابو کاشان؟
محفل میں بہت سے کی بورڈس تھے ہی۔ اور سارے صوتی ہی ان پیج نما ہی ہیں۔

یہاں سے؛

http://www.madni.org/MadniKeyboard/index.htm

2MadniKeyMainFonts.JPG



3MadniKeyShiftFonts.JPG


ہوبہو انپیج کی کاپی ہے!
 
Top