میرا خیال ہے کہ قوسین کو اسی ترتیب پر رکھا جائے جس طرح کی بورڈ پرنٹ ہوتا ہے۔
ایک اور تجویز
Inpage کے پشتو صوتی کی بورڈ میں ایک کار آمد کنجی ہے۔ بہ ظاہر تو یہ ایک ڈیش ( -) ہے مگر انتہائی کارآمد ہے۔ خاص کر شعر لکھنے میں اس کا استعمال بہت مفید ہوگا۔ یہ ڈیش لفظ میں دو حروف کے درمیاں میں لا کر اس لفظ کو لمبا اور خوش نما کیا جاسکتا ہے۔ اگر یہ کنجی صوتی 3 میں رکھی جائے تو اچھا ہوگا۔ اس کنجی کے چند امثال نیجے تصویر میں آپ بہ آسانی دیکھ سکتے ہیں۔
معذرت جوجو اور زکریا۔ صوتی ۳ کے لئے یہ میرا خیال تھا کہ آلٹ جی آر فل سٹاپ پر رکھا جائے۔ صوتی 2 میں یہ فل سٹاپ کے پاس والے سلیش/ سوالیہ نشان پر ہے آلٹ جی آر کے ساتھ ہی۔
تطویل پر ایک الگ تفصیلی پیغام بھی دے رہا ہوں۔
ایک اور کیریکٹر کی طرف میری توجہ یاہو گروپ کے ایک ساحب نے مبذول کرائی ہے۔ یہ ہے الف مقصورہ۔ سورۂ شمس میں جو والضحٰیٰہا ہے، اس میں ی کھڑی زبر (سُپر سکرپٹ الف نہیں، الف مقصورہ ہونا چاہئے ۔ اس سے اس لفظ میں ی کے دونوں نقطے نہیں آتے۔ اس پہلو سے تقریباً سبھی فانٹس نا اہل نکلے سوائے پاک ٹائپ کے اور اس پر منحصر میرے این ڈبلیو نسخ فانٹ کے۔ چنانچہ اس کو بھی شامل کیا جائے تو بہتر ہے۔ یہ 0649 پر ہے
وہ تو صوتی 2 میں بھی شامل ہے محب۔
اب ایک نیا معاملہ۔ یعقوب آسی صاحب نے ایک اور معاملہ اٹھایا ہے۔ مدوں کے بارے میں۔ تصویر حاضر ہے۔ اس کے بارے میں کیا کہتے ہیں اربابِ حل و عقل:
فرضی، یہ تو ایشیا ٹائپ بنانے والے ہی بتا سکیں گے۔ ایشیا ٹائپ میں عربی کی سپورٹ بالکل ناکافی ہے۔ اسی لیے میں نے اوپر چھوٹی مد والے لفظ پر شہرزادے فونٹ اپلائی کیا ہے۔
امیج والا مسئلہ فائر فاکس سے زیادہ phpbb کا ہے۔ میں وقت ملنے پر کوئی ایسا موڈ انسٹال کرنے کی کوشش کروں گا جو ایک سائز سے بڑے امیجز کو خود سے ری سائز کرکے چھوٹا کردے۔