اردو صوتی 3 کلیدی تختہ پیش خدمت ہے

اعجاز صاحب آپ کے اس صوتی تختہ نے بہت سے مسائل حل کر دیے ہیں اور کنجیوں اپنے صحیح مقام پر بھی آگئی ہیں۔

بہت بہت شکریہ اس تحفہ کے لیے
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ محب شکرئے کا۔ اب دیکھو نبیل اپنے پیڈ کئ لئے اس کی میپنگ پسند کرتے ہیں یا اردو دوست کی۔
 

الف عین

لائبریرین
کر لیا ہو تو بتائیں گل خاں کہ کیسا لگا؟
وسیسے میری ذاتی پسند اردو دوست ہے جو خود بھی استعمال کرتا ہوں۔ صوتی-2 اور 3 ان اصحاب کے لئے ہے جو ان پیج کے مشاق ہیں۔
 

گل خان

محفلین
اور ساتھ میں عربی کا صوتی کی بورڈ بھی انسٹال کیا ہے۔۔۔۔دونوں درست کام کرتے ہیں۔۔۔۔۔آپ کا شکریہ
 
وہ انتظار تھا جس کا یہ وہ سحر تو نہیں؟
حاضر ہے نیا ورژن۔ حالات کے جائزے سے معلوم ہوا کہ زیادہ تر لوگ کرلپ کا کی بورڈ ہی استعمال کرتے ہیں، اپنی ویب سائٹس اور بلاگس میں ربط دیتے ہیں، اور اسی کو معیار مانا جا رہا ہے۔ چنانچہ میں نے اپنا نقشہ اس سے بہت کم تبدیل کیا ہے۔ صرف ایک دو کنجیوں کے جیسے دو پیش کو ٹلڈے کی کنجی پر آلٹ جی آر کے ساتھ کر دیا ہے کہ دو زبر اور دو زیر پہلے ہی وہاں ہیں۔ اور کیوں کہ یہ بھی ان پیج کی ایک شکل ہی ہے، اس لئے میں نے ان پیج کے نقشے سے بھی وفادار ہونے کی کوشش کی ہے۔
ارکان انسٹال کرنے سے پہلے پ ڈ ف فائل دیکھ لیں نقشے کی۔ اگر آپ کو کسی بھی کلیدی تختے کی عمدہ مشق حاصل ہے، تو تجربہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔ لیکن اگر آپ ابھی سیکھ ہی رہے ہیں تو بے شک اس پر خوب ہاتھ ساف کریں اور فیڈ بیک دیں۔
بہت بہت سکریہ'''''''''''''''''''''''''
 
ب۔۔۔۔۔س۔۔م ال۔۔۔ل۔ّّ۔۔۔۔۔ہ الرح۔۔۔من ال۔۔۔رح۔۔۔ی۔۔۔۔۔م
ال۔۔۔صلوۃ وال۔۔۔س۔۔۔۔۔لام ع۔ل۔ی۔ک یارسول اللہ
وع۔لی آل۔۔۔ک و اص۔۔۔ح۔ابک یا ح۔ب۔ی۔۔ب اللہ

یہ آپ کی کی بورڈ کی مدد سے ہی ممکن ہوا جناب اختر صاحب کہ میں اپنے مقتدرہ کی بورڈ پر بھی تطویل کر سکتا ہوں۔ کیونکہ جو میں نے اردو مقتدرہ کی بورڈ تیار کیا تھا اس میں تطویل کا آپشن نہیں تھا اور Ctrl + Alt کے ساتھ جو کیز آپ نے سیٹ کی تھی وہ بھی میں نے اپنے کی بورڈ میں ڈال لی ہے ۔۔۔ اب میرا خیال ہے کہ میں آسانی کے ساتھ قرآن کی آیت بمع ۙ ۚ ه ‏ ‫ ؎ ٫ ‌؏ یہ سب کچھ ڈال سکتا ہوں
بہت بہت شکریہ سرکار آپ کا۔
 

گل خان

محفلین
الف عین۔جناب کیا آپ ناشر۔۔ کے کی بورڈ کی تصویر یہاں لگا سکتے ہیں۔۔۔۔مجھے اس کی ضرورت ہے۔۔۔۔شکریہ
 

گل خان

محفلین
اور جناب۔۔اردو صوتی کی بورڈ۔3 کے ذریعے ۔لفظ۔۔۔موں۔۔۔یعنیmouth کیسے لکھا جاتا ہے۔۔کون کون سی کیز دبانی پڑیں گی۔۔۔؟؟؟
 

الف عین

لائبریرین
موں کے لئے وہی
m
w
N
اور مونھہ کے لئے
mwnho
ناشر کا کی بورڈ الگ سے کہیں دیکھا تو نہیں۔ ایک ایک کنجی استعمال کر کے ٹائپ کر کے بنانا ہوگا جو تم بھی کر سکتے ہو اگر داؤن لوڈ کر لیا ہے تو۔
 

گل خان

محفلین
اُلٹا پیش نہی۔۔جس طرح انگلش کی v ہوتی ہے اس کو نیچے سے گول کر دیں۔۔۔۔نون کے اوپر اگر اسطرح نشان ہو تو وہ نون غنہ کہلاتا ہے۔۔۔۔ہم نے ایسے ہی پڑھا ہے۔۔آپ کو شائد میری بات سمجھ نہی آئی۔۔۔۔۔
 

گل خان

محفلین
جس طرح آنکھ۔۔لکھتے ہیں۔۔۔لکھتے تو نون ہی ہیں لیکن نون کے اُوپر الٹی v جیسا نشان لگا دیں تو وہ نون غنہ کہلاتا ہے۔۔۔میں نے ایسے ہی پڑھا ہے۔۔۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
گل۔ آج کل تو اس طرح کوئی نہیں لکھتا۔ اگرچہ یہ کیریکتر یونی کوڈ میں ہے ضرور، قدر 0658 لیکن کیوں کہ استعمال میں نہیہں آتا، اس لئے کسی کی بورڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ کیا واقعی اسے ضروری سمجھا جاتا ہے؟
ایسی بات ہے تو اگلے ورژن میں آلٹ جی آر میں اسے بھی شامل کر دوں گا۔
 

گل خان

محفلین
جناب نون غنہ کی نشانی کو ابھی بھی قائم ہی رہنا چاھیئے۔۔۔یہ پرانی کتابوں میں تو موجود ہے۔۔اور یہ اردو تحریر کا ایک حصہ ہے۔۔جیسے زیر۔۔زبر۔ پیش وغیرہ۔۔۔۔۔۔مثلاً اگر چونکہ۔۔۔۔کو کوئی چون کہ۔۔یاچو نکہ پڑہ لے۔۔تو کیا ہرج ہے۔۔۔۔لیکن اگر نون کے اوپر غنہ کی نشانی ہو گی تو لازماً یہ نون غنہ ہی پڑھا جائے گا۔۔۔اورآجکل تو اردو کے اصل ہندسے بھی غائب ہو گئے ہیں ہر کتاب میں انگلش کے ہند سے ہی لکھے جا رہے ہیں۔۔آگے آپ کی مرضی۔۔میرے ذہن میں ایک علم کی بات تھی تو وہ میں نے آپ کو بتا دی ہے۔۔ ۔۔۔اگر میں غلطی پر ہوں تو اصلاح کر دیں ۔۔۔۔۔والسلام
 
Top