اردو طیارہ News Aggregator

hakimkhalid

محفلین
محترم زکریا بھائی !

اردو News Aggregator کی تنصیب کی خواہش ہے اس سلسلے میں آپکا اردو سیارہ اور پردیسی بھائی کے اردو راکٹ سمیت کم ازکم دس سے زائدNews Aggregator کی انسٹالیشن کرنے کی کوشش کرچکا ہوں ۔
lilina 0.9 اور فیڈ ٹو فیڈ کچھ آسان لگے ہیں ۔جبکہ دیگر کےلیے تکنیکی مہارت کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔

آپ سے التماس یہ ہے کہ اس سلسلے میں کچھ ایسے News Aggregator کے ربط مل جائیں۔جن کے فیچرز lilina 0.9 اور فیڈ ٹو فیڈ سے بہتر ہوں۔لیکن انہی کی طرح آسان ہوں۔

امید کرتا ہوں کہ پہلی فرصت میں جواب سے ممنون فرمائیں گے۔

فیڈ ٹو فیڈ طب وصحت کا ربط
http://wp.ueuo.com/urdutayyara/view.php?feed=4

مین پینل کا ربط
http://wp.ueuo.com/urdutayyara/
 

زیک

مسافر
پہلی بات تو یہ کہ آپ اس ایگریگیٹر سے کیا کرنا چاہتے ہیں؟ کیا اپنے ذاتی استعمال کے لئے چاہتے ہیں یا عوام کے لئے؟ اس میں آپ کس قسم کے فیچر چاہتے ہیں؟
 

hakimkhalid

محفلین
توجہ کےلیے شکریہ زکریا بھائی!

میں ایگریگیٹرسے مختلف بلاگز،ویب سائٹس وغیرہ سے فیڈ حاصل کرکے ایک بلاگ کی شکل دینا چاہتا ہوں ۔

یعنی پبلک ڈسپلے ایگریگیٹر کا خواہشمند ہوں۔استعمال اور انسٹال میں آسان ہو ۔بس اسی قدر فیچرز کی ضرورت ہے۔

مندرجہ بالا ربط پر فیڈ آن فیڈ سرور سائیڈ پرسنل ایگریگیٹر ہے جو دیگر سے شئیر کیا جا سکتا ہے۔

جبکہ lilina 0.9 اور Zfeederکا تجربہ بطور پبلک ایگریگیٹر کیا ہے۔
 

زیک

مسافر
کیا آپ اپنی سائٹ ہی پر اسے سیٹ‌اپ کرنا چاہتے ہیں؟ یا کسی سروس سے بھی کام چل جائے گا؟
 

hakimkhalid

محفلین
زکریا بھائی !

میں فی الحال تو کسی فری ہوسٹ پر اسکا سیٹ اپ کرکے مہارت حاصل کرنا چاہتا ہوں اس کے بعد خریدی ہوئی ہوسٹ پر ۔

بیسیوں تجارب کے بعد ایک دو فری ہوسٹ ایسے ملے ہیں جن پر ری بلاگ،lilina 0.9 اورZfeederچلانے کے تجربے کامیاب رہے ہیں۔

یہ بات کہ کسی سروس سے بھی کام چل جائے گا؟ میرے لیے نئی ہے (جب بھی آپکو وقت ملے) میں اس بارے میں بھی معلومات چاہوں گا ۔اور معاملہ قابلِ فہم لگا تو پہلے اسی پر عملدرآمد کروں گا ۔انشاءاللہ۔

بہت شکریہ
 

زیک

مسافر
Planet جو ہم اردو سیارہ پر استعمال کرتے ہیں وہ فری ہوسٹ پر چلنا شاید مشکل ہو۔

کسی پبلک سروس کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جیسے bloglines یا گوگل ریڈر۔

اور ورڈپریس کے لئے بھی ایک پلگ‌ان ہے FeedWordPress جسے بلاگرز پاکستان والے استعمال کر رہے ہیں۔
 

hakimkhalid

محفلین
زکریا بھائی !

دو تین فری ہوسٹ پرPlanet کی تنصیب کی کوشش کی لیکن ناکامی ہوئی۔

bloglines اور گوگل ریڈر کو پرسنل ایگریگیٹر کے طور پر تو جانتا تھا۔اور میرے استعمال میں بھی ہیں ۔ لیکن یہ معلوم نہ تھا کہ یہاں سے فیڈ دوسروں کو شئیر بھی کی جا سکتی ہے ؟
جس کی آپ نے معلومات و نشاندہی فرمائی۔ اس کے لیے شکریہ

درج ذیل ربط پر گو گل ریڈر سے حاصل کردہ پبلک فیڈ موجود ہے۔

http://www.google.com/reader/shared/14698893779977537607

bloglinesکو بھی غور سے دیکھتا ہوں۔

مندرجہ بالا سے بہتر فیچرز والی سروسز بھی یقینآ موجود ہوں گی
جو پبلک ڈسپلے ایگریگیٹر کے طور پر مستعمل ہو سکتی ہیں۔
اس بارے میں اگر کوئی ربط یا معلومات مل جائیں؟

opmlفائل کیسے بنائی جاتی ہے؟

ورڈ پریس کے دوتین پلگ ان ٹرائی کر چکا ہوں ۔فری ہوسٹ پر محدود سہولتوں کی وجہ سے نہیں چلتے۔
 
Top