arifkarim
معطل
درست ہے نبیل۔ اسی وجہ سے میں عرصے سے محض ونڈوز استعمال کرنے کے لئے مجبور ہوں۔ یوں بھی دفتر یا گھر کے لیپ ٹاپ میں ونڈوز چوری کا نہیں۔۔
عماد نستعلیق میں اب بھی وہی خامی باقی ہے۔ ہمزہ بڑی ے مفرد کیریکٹر تو کام کر رہا ہے، لیکن دوسرے حروف سے مل کر نہیں۔ ’گئے‘ تین کنجیوں سے ہی تائپ کرنا پڑے گا۔ اور جہاں میری اپنی ٹائپ کی ہوئی یا میرے کی بورڈ سے مشق کرنے والے وہ لوگ جن سے میں نے تفہیم اور دعوۃ القرآن ٹائپ کروائی ہیں، سب جگہ دو کیریکٹر والا ’گئے‘ ہے یعنی گ مثبت ہمزہ بڑی ے۔ اور یہ فانٹ اس میں ناکام ہے۔
خدارا یہ نہ کہیں کہ اس طرح ’گئے‘ غلط ہے۔ میں زیادہ صحیح اسی کو مانتا ہوں۔محضان پیج میں مشاق لوگوں کی یہ عادت ہے شاید، جو میں الحمد لللہ نہیں۔
اردو کے قوانین کے مطابق ء ے کی الگ کنجی بنانا ٹھیک نہیں ہے۔ گئے کا مطلب ہے گ الف مکسورہ ء ے جو کہ گ ئ ے لکھنے سے بھی بن جاتا ہے