اردو فائر فاکس ڈاونلوڈ کریں

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

تقریباً دو ماہ کی مسلسل کوششوں کے بعد بالآخر فائر فاکس کا اردو ترجمہ پیشِ خدمت ہے، فائر فاکس کے ترجمہ کا کام میں نے جنوری 2007 کے مہینے میں شروع کیا تھا اور سوچا تھا کہ اسے ہفتہ بھر میں جاری کردوں گا.. مگر یہ میری توقع سے کہیں زیادہ مشکل کام نکلا.. جیسے جیسے میں اس پر کام کرتا گیا مجھے اندازہ ہوتا گیا کہ یہ ایک آدمی کے بس کا کام نہیں تھا.. بلکہ یہ ایک ٹیم ورک تھا جسے میں نے اکیلے ہی گلے ڈال لیا اور یہ کمبل بن گیا.. اس کی وجہ فائر فاکس کا مکمل طور پر خود پر انحصار کرنا ہے.. یہ خدمتگار نظام کا کچھ بھی استعمال نہیں کرتا سوائے میموری اور ہارڈ ڈسک پر جگہ گھیرنے کے اور یہی اس کی مقبولیت کی وجہ ہے.. چنانچہ اس کا ترجمہ بھی اتنا ہی مشکل کام ہے، ایک ہی مینیو کی سٹرنگز بجائے ایک جگہ پر ہونے کے کئی کئی فائلوں میں پھلی ہوئی ہیں.. اوپر سے اسے اردو دکھانے کے قابل بنانے کے لئے انکوڈنگ بدلنا بھی ایک اچھا خاصا پیچیدہ مسئلہ رہا.. لیکن اللہ تعالی کا شکر ہے کہ یہ تمام مسائل نہ صرف حل کر لئے گئے.. بلکہ فائر فاکس کی سمت بھی تبدیل کردی گئی ہے... یعنی اسے دائیں سے بائیں کردیا گیا ہے.. :wink:

اس کے ترجمہ کے کام کی پیچیدگی کی وجہ سے اگرچہ کام لمبا ہوتا گیا لیکن میرا اسے فروری میں جاری کرنے کا ارادہ تھا اور میں مسلسل اسی کوشش میں لگا ہوا تھا کہ 24 فروری کو اچانک ہی فائر فاکس نے اپڈیٹ کرنے کی درخواست کی.. اپڈیٹ کرنے پر پتہ چلا کہ جناب ورزن ہی بدل گیا ہے.. میں نے کام 2.0.0.1 پر شروع کیا تھا لیکن اپڈیٹ کرنے کے بعد یہ 2.0.0.2 ہوچکا تھا.. اور اس کے ساتھ ہی بہت سارے "بگ" نمودار ہونا شروع ہوگئے جس کی وجہ نئے اور پرانے ورزن کا فرق تھا.. اور جنہیں تقریباً 200 فائلوں میں تلاش کرکے ٹھیک کرنا گویا وبالِ جاں بن گیا.. اگر مجھے معلوم ہوتا کہ میرا ترجمہ شروع کرتے ہی نیا ورزن آجائے گا تو میں یقیناً نئے ورزن کا انتظار کرتا..

فائر فاکس کی تقریبا دس ہزار سٹرنگز ہیں اور میرا ترجمہ تقریباً 90% فیصد ہے، باقی دس فیصد (جو اچھا خاصا ہے) کا ترجمہ کچھ تکنیکی وجوہات کی بنا پر رکا ہوا ہے، اور کچھ میری انگریزی جواب دے گئ ہے.. :D

لیکن بہرحال یہ اب اس قابل ضرور ہے کہ اسے جاری کردیا جائے، اور چونکہ بندہ خطا کا پتلا ہوتا ہے اس لئے لازم ہے کہ اتنے لمبے چوڑے کام میں کہیں نہ کہیں غلطیاں ضرور ہوئی ہوں گی.. کہیں ٹائپنگ کی، کہیں درست الفاظ کے انتخاب کی، یا اصطلاحات کے اختلاف کی، چنانچہ اردو دانوں سے درخواست ہے اپنے مشورے سے ضرور نوازیں اور جہاں کہیں بھی کوئی غلطی نظر آئے تو مطلع فرما کر ثوابِ دارین حاصل کریں.. :D

اب آتے ہیں فائر فاکس کو اردو کرنے کے طریقہ کی طرف تو جناب سب سے پہلے آپ فائر فاکس کا تازہ ترین ورزن یعنی Mozilla Firefox 2.0.0.2 يہاں سے ڈاونلوڈ کریں اور نصب کرلیں، نصب کرنے کے بعد اگر آپ نے اسے چلایا ہے تو بند کردیں، اور اگر نہیں چلایا ہے تو بند ہی رہنے دیں اور ذیل سے اردو ترجمہ کا "اپڈیٹر" ڈاونلوڈ کریں اور اسے ونڈوز میں کسی بھی مقام سے چلاکر "اپڈیٹ" کے بٹن پر کلک کریں اور آپ کا کام ہوگیا.

لینکس والے حضرات کے لئے معاملہ کچھ مختلف ہے، جو میں کل پیش کروں گا لہذا لینکس والے حضرات کل تک انتظار فرمائیں.. :D

اردو فائر فاکس ونڈوز میں:







اردو فائر فاکس لینکس میں:



ترجمہ کے حوالے سے میں جناب محمد شاکر عزیز المعروف "دوست" کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے بہت ساری اصطلاحات کو اردوانے اور تلاش کرنے میں میری بھرپور مدد کی اور لینکس پر اردو فائر فاکس کے چکر میں ایک دفعہ اپنا فائر فاکس کریش بھی کیا.. جس کے بعد سے شاید وہ ابھی تک تائب ہیں.. :lol:

میں اپنے دوست امانت علی گوہر کا بھی مشکور ہوں کہ انہوں نے اردو فائر فاکس کی بیٹا ٹیسٹنگ میں میری مدد کی..

شنید ہے کہ فائر فاکس 3 اسی سال ریلیز کیا جائے گا، اور مجھے یقین ہے کہ اس ترجمہ سے فائر فاکس 3 کے ترجمہ میں بہت مدد ملے گی، میرا اصل مطمع نظر فائر فاکس 3 ہی ہے.

نوٹ: یہ ترجمہ فائر فاکس 2.0.0.2 کے لئے ہے، کسی سابقہ یا آنے والے ورزن میں اس کے چلنے کی قطعی ضمانت نہیں دی جاسکتی، زبردستی کرنے سے آپ کا فائر فاکس کریش بھی ہوسکتا ہے.

ڈاونلوڈز:
فائر فاکس 2.0.0.2 اردو اپڈيٹر برائے ونڈوز

اور آپ کو اردو فائر فاکس مبارک ہو
clapinghandoh8.gif


واللہ الموفق
 

جیسبادی

محفلین
بہتر ہو گا کہ آپ فائرفاکس کا اردو پراجیکٹ سرکاری طور پر لے لیں۔

ابھی یہ زمہ داری میرے خیال کے مطابق Qern کے اکبر صاحب کے پاس ہے،ان کا ای میل یہ ہے
حزف
 

دوست

محفلین
آگیا وہ شاہکار جس کا تھا انتظار۔
مجھے ہمیشہ موزیلا سے یہ گلا رہے گا کہ اتنے اچھے ویب براؤزر کے مقامیانے کا کام اتنا ناقص ہے۔ ورنہ پو فائلیں یا لینگ فائلیں ہوتیں یہ تو یہ دنوں کا کام تھا۔ بہرحال میں لینکس والے ورژن کے انتظار میں ہوں۔ فائر فاکس 3 کے لیے پھر مل جل کر کام کرلیں گے انشاءاللہ۔
اور شکریے کا شکریہ۔
 

اجنبی

محفلین
زبردست کام کیا ہے ، شاباش مکی

جیسا کہ آپ نے بیان کیا ہے ، تو کیا ہر اپ ڈیٹ کے وقت ان تمام فائلوں کو اپ ڈیٹ کرنا پڑے گا؟
 
بہت بہترین مکی بھائی! شاندار!
میرے پاس فائر فوکس کا ورژن دو اعشاریہ تین تھا لیکن آپ کی اپ۔ڈیٹ کام کرگئی۔
جزاک اللہ!
 

زیک

مسافر
زبردست مکی۔

کیا آپ اس بارے میں لکھیں گے کہ فائرفاکس (اور موزیلا کے باقی پروگرامز) کو مقامیانے کا کیا فریم‌ورک ہے؟
 

علمدار

محفلین
زبردست مکی بھائی

مبارک ہو مکی بھائی
یعنی آپ شجر سے پیوستہ رھے اور آخر کار عین گرمی میں بہار نے آپ کو ‘‘جپھا،، ڈال ہی دیا۔ :D
بہت ہی قابل تعریف کام کیا ہے آپ نے۔ جزاک اللہ
 

الف عین

لائبریرین
مکی۔ میں دفتر میں یہی استعمال کر رہا ہوں، لیکن اس میں میری ایک پسندیدہ آپشن کام نہیں کر رہی۔ میں یہ پسند کرتا ہوں کہ ف ف ہمیشہ پچھلے سیشن کے کھلے صفحات اور ٹیبس سے شروع ہو۔ یہ آپشن سلیکٹ کرنے پر بھی اردو ف ف ٹیبس تو اتنے ہی کھعل دیتا ہے لیکن سب بلا عنوان، اور کچھ محفوظ نہیں رکھتا پچھلے سیشن کی تاریخ۔
 

مکی

معطل
اعجاز اختر نے کہا:
مکی۔ میں دفتر میں یہی استعمال کر رہا ہوں، لیکن اس میں میری ایک پسندیدہ آپشن کام نہیں کر رہی۔ میں یہ پسند کرتا ہوں کہ ف ف ہمیشہ پچھلے سیشن کے کھلے صفحات اور ٹیبس سے شروع ہو۔ یہ آپشن سلیکٹ کرنے پر بھی اردو ف ف ٹیبس تو اتنے ہی کھعل دیتا ہے لیکن سب بلا عنوان، اور کچھ محفوظ نہیں رکھتا پچھلے سیشن کی تاریخ۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اعجاز صاحب مسئلہ پر توجہ دلانے کا شکریہ.. میرے علم میں یہ بات واقعی نہیں تھی.. لیکن کہیں آپ نے اگلے ورژن پر اپگریڈ تو نہیں کرلیا..؟

بہرصورت مجھے فائر فاکس 3 کا انتظار ہے جیسے ہی یہ ریلیز ہوگا میں اس پر کام شروع کردوں گا.. اور ان شاء اللہ اس میں کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا..

واللہ الموفق
 

الف عین

لائبریرین
اب تک تو 1.5 استعمال کر رہا تھا، اردو استعمال کرنے کے لیے دوسرا ورژن ڈاؤن لوڈ کیا اور انسٹال کیا جو اب تک ٹھیک چل رہا تھا اور ہے، سوائے اس مسئلے کے۔ محض اس مسئلے کی وجہ سے میں نے اسے ان انسٹال کرنے کی بجائے آج ہی بیٹا تین انسٹال کر لیا ہے۔ اس میں یہ پچھلے سیشن سے ہی شروع کر رہا ہے۔ اردو ف ف اب بھی ہے لیکن جب مجھے صفحے محفوظ کرنے ہوں تو میں 3 بیٹا استعمال کروں گا۔ تمھارے ترجمے کا انتطار رہے گا۔
 
Top