مکی
معطل
ہمارے اردو لینکس منصوبے کے لیے ایک اردو براؤزر درکار تھا، اگرچہ لینکس پر کئی ایسے براؤزر موجود ہیں جنہیں اردوا کر یہ کمی پوری کی جاسکتی تھی مگر اس کے باوجود ہماری نظرِ انتخاب فائر فاکس پر پڑی کیونکہ یہ نہ صرف عالمی مقبولیت رکھتا ہے بلکہ اردو برادری میں بھی یہ براؤزر سب سے زیادہ مقبول ہے تاہم اسے اردوانا بقول غالب جوئے شیر لانے کے مترادف تھا لیکن اردو کوڈر والے بھی بہت ڈھیٹ واقع ہوئے ہیں، ہم نے مشکلات کے باوجود یہ جوئے شیر لانا منظور کیا اور کئی ماہ کی محنت کے بعد کامیاب بھی رہے اور اب اس کے اجراء کی سعادت حاصل کر رہے ہیں، یقیناً اب فائر فاکس 8 میدان میں موجود ہے جبکہ یہ نسخہ 6.0.2 ہے جو کہ کئی ماہ پرانا ہے، دیر سے اجراء کرنے کی کئی وجوہات ہیں سب سے پہلی وجہ تو یہ ہے کہ ہم اس کی ٹیسٹنگ اور جانچ پڑتال میں مصروف رہے اور خرابیاں دور کرتے رہے جس کی وجہ سے تاخیر ہوتی رہی، دوسری وجہ یہ ہے کہ ہم بہرحال فائر فاکس کی ٹیم کا مقابلہ نہیں کر سکتے، ہم ابھی ایک نسخے پر کام کر رہے ہوتے ہیں کہ اس دوران کئی نئے آفیشل نسخے جاری ہوجاتے ہیں، موزیلا کے پاس کام کرنے والے سینکڑوں اور یہاں صرف ایک.. بہرحال ہمیں امید ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا اور ہم محبانِ اردو کی یہ ضرورت پوری کرتے رہیں گے.
خیال رہے کہ یہ نسخہ صرف لینکس کے لیے ہے.
ڈاؤنلوڈ یہاں سے
فورم پر پوسٹ
بلاگ پر پوسٹ
خیال رہے کہ یہ نسخہ صرف لینکس کے لیے ہے.
ڈاؤنلوڈ یہاں سے
فورم پر پوسٹ
بلاگ پر پوسٹ