اردو فارمیٹر – شامل پلگ ان – اردو انگریزی بلاگنگ ایک ساتھ

بلال

محفلین
کچھ دن پہلے فیس بک پر کوئی انگریزی بلاگر ابوشامل سے پوچھ رہا تھا کہ میں انگریزی بلاگنگ کے ساتھ ساتھ اردو بلاگنگ بھی کرنا چاہتا ہوں تو بتاؤ میں کیا کروں۔ ان حضرت نے اسے کہا کہ انتظار کرو میں اس متعلق مواد تلاش کر کے دیتا ہوں۔ پتہ نہیں اس کو مواد دیا یا نہیں لیکن میں نے وہ پڑھا اور اپنے طور پر اس کی کھوج لگانی شروع کی کہ پرانے طریقوں کے علاوہ ایسا کام مزید کس کس طرح ہو سکتا ہے۔ کئی طریقوں کا پتہ چلا لیکن میں کوئی خودکار نظام چاہتا تھا تاکہ انگریزی بلاگر آسانی سے اور ایک ہی بلاگ پر انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو بلاگنگ بھی کر سکیں۔ یوں اس بندے ابو شامل کی وجہ سے مجھے کام کرنا پڑا اور ورڈپریس کا ”شامل پلگ ان“ آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔ یاد رہے پلگ ان کے نام کے بارے میں یہ نہ سوچئے گا کہ یہ ”بوڑھے“ ابو شامل(فہد) کے نام پر ہے بلکہ یہ ہمارے نوجوان دوست شامل (ابن فہد) کے نام پر ہے۔ بوڑھے دوستوں کا ہم خروج لگا رہے ہیں اور نئے نوجوان دوستوں کی فوج بنا رہے ہیں۔ آخر یہ کیا ماجرہ ہے وہ پھر سہی۔

اردو فارمیٹر – شامل پلگ ان بنانے کا بنیادی مقصد ایسے پیارے لوگوں کو آسانی فراہم کرنا ہے جو انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو بلاگنگ بھی کرنا چاہتے ہیں۔ مزید ان کے ساتھ ساتھ ایسے لوگ بھی شامل ہیں جن کے بلاگ پر اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں تبصرے (Comments) ہوتے ہیں تاکہ اردو تبصروں پر بغیر کسی محنت کےاردو کی مناسبت سے فانٹ اور سائز وغیرہ خودبخود لاگو ہو جائے۔ یوں ایک ہی جگہ پر اردو اور انگریزی تحریر اپنے اپنے انداز میں بہتر پڑھی جائے گی اور پڑھنے والوں کو آسانی ہو گی۔ مزید اگر یہ پلگ ان انگلش تھیم کے ساتھ استعمال ہو تو اردو تحریر پر اردو کی مناسب فارمیٹنگ لاگو کرے گا اور اگر اردو تھیم کے ساتھ استعمال ہو تو انگریزی تحریر پر انگریزی کی مناسب فارمیٹنگ لاگو کرے گا کیونکہ شامل پلگ ان ایک وقت میں دونوں زبانوں میں بلاگنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

شامل پلگ ان کن کے لئے ہے؟
سب سے پہلے ایسے انگریزی بلاگر جو انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی پوسٹ کرنا چاہتے یا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ چاہے کوئی بلاگر اردو میں پوسٹ کرتا ہے یا نہیں لیکن یہ پلگ ان ہر اس بلاگر کو فائدہ دے گا جس کے بلاگ پر دیگر کمنٹس کے ساتھ اردو میں بھی کمنٹ ہوتے ہیں۔ یہ پلگ ان اردو میں کئے گئے کمنٹ کو خودبخود اردو کے مطابق فانٹ، سائز اور سمت دے دے گا۔
ایسے اردو بلاگر جن کے بلاگ پر اردو کے ساتھ ساتھ انگریزی میں بھی کمنٹ ہوتے ہیں۔
خاص طور پر ایسے نئے اردو بلاگر جو اردو تھیم کے لئے بہت زیادہ وقت ضائع کر دیتے ہیں۔ وہ کوئی بھی انگریزی تھیم لگائیں اور پھر اس پلگ ان سے تحریر اور تبصرے وغیرہ کی فارمیٹنگ خودکار طریقے سے اردو کے مطابق ہو جائے گی۔
ایسے پرانے اردو بلاگر جن کے بلاگ پر ابھی تک اردو کی مناسبت سے فانٹ، سائز اور سمت وغیرہ نہیں کی گئی۔

شامل پلگ ان کرتا کیا ہے؟
اگر اس پلگ ان کو ”انگریزی تھیم“ کے ساتھ استعمال کیا جائے تو یہ پلگ ان اردو میں لکھی گئی پوسٹ اور کمنٹ وغیرہ میں اردو کو خودبخود دیکھ کر اردو تحریر پر اردو کی مناسبت سے فانٹ، سائز اور سمت لاگو کر دے گا اور انگریزی میں لکھے ہوئے مواد پر اثر انداز نہیں ہو گا یعنی انگریزی مواد تھیم کے مطابق جیسے پہلے تھا ویسا ہی رہے گا۔
اگر اس پلگ ان کو ”اردو تھیم“ کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے تو تب یہ انگریزی میں لکھی ہوئی پوسٹ اور کمنٹ وغیرہ پر انگریزی کی مناسبت سے فانٹ، سائز اور سمت لاگو کر دے گا اور اردو مواد تھیم کے مطابق ہی رہے گا۔
اس پلگ ان کی مدد سے کسی بھی تحریر میں اردو اور انگریزی ٹیگ استعمال کئے جا سکتے ہیں جن سے ایک وقت میں دونوں زبانیں لکھتے ہوئے تحریر کی خوبصورتی برقرار رہے گی۔
یاد رہے یہ پلگ ان کسی تحریر کی زبان کی پہچان کے لئے اس تحریر کے پہلے حرف کو دیکھے گا۔ جیسے اگر پہلا حرف اردو میں ہوا تو اردو کی مناسبت سے فارمیٹنگ لاگو ہو گی۔
اردو فارمیٹر - شامل ورڈپریس پلگ ان - ڈاؤن لوڈ لنک

پلگ ان استعمال کرنے کا طریقہ
جیسے دیگر ورڈپریس پلگ ان انسٹال کیے جاتے ہیں بالکل ویسے ہی یہ پلگ ان بھی انسٹال کیا جاتا ہے۔ انسٹال کرنے اور چلانے (Activate) کے بعد یہ پلگ ان خودکار طریقے سے اپنا کام شروع کر دیتا ہے۔ کیونکہ بنیادی طور پر اردو کی ترویج کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ پلگ ان انگریزی تھیم کے لئے بنایا گیا ہے اس لئے اس کی ڈیفالٹ سیٹنگز انگریزی تھیم کے مطابق ہیں۔ اگر اسے اردو تھیم کے ساتھ استعمال کرنا ہو تو پھر انسٹال کرنے اور چلانے کے بعد ایڈمن پینل میں Settings کی ذیلی فہرست میں Urdu Formatter والے صفحہ سے تھیم والی آپشن کو تبدیل کر لیں۔ مزید یہ پوسٹ، کمنٹ اور پوسٹ کے خلاصے (Excerpt) کے ساتھ خودکار طریقے سے کام کرنا شروع کر دیتا ہے۔ اگر کوئی خود کار نظام بند کرنا ہو تو وہ بھی Urdu Formatter والے صفحہ سے بند کیا جا سکتا ہے۔
یہ تو تھیں تھیم کے مطابق خودکار طریقے سے زبان کی پہچان کر کے اسے زبان کے مطابق فارمیٹنگ دینا۔ اس کے علاوہ کسی بھی تھیم کے ساتھ استعمال کرتے ہوئے آپ خود سے فارمیٹنگ کے لئے ٹیگ بھی کسی تحریر میں دے سکتے ہیں۔ جیسے انگریزی پوسٹ کے درمیان اگر کوئی اردو لفظ آئے تو اس کے ساتھ [urdu] کا ٹیگ استعمال کر سکتے ہیں۔ جس لفظ پر یہ ٹیگ لگایا جائے گا، یہ پلگ ان اس لفظ پر خود بخود اردو کے مطابق فارمیٹنگ لاگو کر دے گا۔ اگر تحریر کے درمیان میں ایک دو اردو الفاظ کی بجائے کوئی پہرہ آئے تو پھر [urdu_text] کے ٹیگ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ جس طرح انگریزی پوسٹ میں [urdu] ٹیگ کا استعمال کر سکتے ہیں بالکل ویسے ہی اردو پوسٹ میں [english] اور [english_text] کا استعمال کر سکتے ہیں۔ جس طرح دیگر ٹیگ لگاتے ہوئے ٹیگ شروع اور پھر بند کیا جاتا ہے بالکل ویسے ہی ان ٹیگ کو ”/“ لگا کر بند کیا جاتا ہے۔ مزید یہ ٹیگ خودبخود مناسب سائز وغیرہ استعمال کرتے ہیں لیکن اگر چاہیں تو ان ٹیگ کے ساتھ اپنی مرضی کا سائز اور سمت بھی دے سکتے ہیں۔ جس کی وضاحت مثالوں سے کی گئی ہے۔
اردو ٹیگ کا استعمال۔
کوڈ:
Urdu is the national language [urdu]قومی زبان[/urdu] of Pakistan.
اردو ٹیگ کے ساتھ سائز کا استعمال
کوڈ:
Urdu is the national language [urdu size="16"]قومی زبان[/urdu] of Pakistan.

اگر [urdu_text] ٹیگ کا استعمال کرنا ہو تو یہ بھی ویسے ہی کام کرے گا لیکن اگر چاہیں تو اس ٹیگ میں سائز کے ساتھ ساتھ سمت بھی دے سکتے ہیں یا کوئی ایک بھی دے سکتے ہیں۔ جیسے
کوڈ:
Urdu is the national language [urdu_text size="19" align="right"]قومی زبان[/urdu] of Pakistan.
سائز پکسل میں شمار ہو گا اور align میں left, right یا justify دے سکتے ہیں۔ اگر سائز یا سمت خود سے نہیں دیتے تو پھر اردو یا انگریزی کی مناسبت سے خود ہی بہتر سائز اور سمت لاگو ہو جائے گا۔ جس طرح [urdu]اور [urdu_text] کا استعمال کیا ہے بالکل اسی طرح [english] اور [English_text] کا استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ پلگ ان ورڈپریس کے سٹینڈرڈ فنکشن کے ساتھ کام کرے گا۔ اگر کسی تھیم میں کسی کام کے لئے خود سے فنکشن بنائے گئے ہوں جیسے عام طور پر Excerpt کے لئے بنائے جاتے ہیں تو ایسی صورت میں یہ اس فنکشن کے ساتھ کام نہیں کرے گا۔ اس کا حل یہ ہے کہ آپ تھیم میں جہاں پر ایسا کوئی فنکشن استعمال ہوا ہو وہاں اس فنکشن کے شروع اور آخر پر درج ذیل کوڈ شامل کر دیں مثلاً اگر Excerpt کے لئے ایسا کوئی فنکشن بنایا گیا ہے تو Excerpt کو خودکار طریقہ سے زبان کے مطابق فارمیٹنگ دینے کے لئے تھیم میں جہاں پر Excerpt ظاہر کرنے کا کوڈ ہو اس کے شروع اور آخر پر پی ایچ پی کے درج ذیل کوڈ کا اضافہ کر دیں۔ اگر آپ ایچ ٹی ایم ایل اور پی ایچ پی کے بارے میں تھوڑا بہت جانتے ہیں تو تب ہی یہ کوڈ شامل کیجئے گا نہیں تو آپ تھیم میں خرابی بھی کر سکتے ہیں۔
شروع کا کوڈ
PHP:
do_action('urdu_start');
آخر کا کوڈ
PHP:
do_action('urdu_end');
مثال
PHP:
<?php do_action('urdu_start'); my_function(); do_action('urdu_end'); ?>
مزید اس کوڈ کے ساتھ سائز، سمت، رنگ اور لائن کا وقفہ یہ تمام کے تمام یا ان میں سے چند ایک کا کوڈ اور ان کی اپنی مرضی کی ویلیوز شامل کر سکتے ہیں۔ جس کی مثال درج ذیل ہے۔
PHP:
<?php
do_action('urdu_start',array('font_size'=>'19', 'line_height'=>'31', 'text_color'=>'blue', 'text_align'=>'right'));
my_function();
do_action('urdu_end');
?>
یاد رہے یہ کوڈ لکھنے سے بھی فارمیٹنگ لاگو کرنے سے پہلے تحریر کی زبان دیکھی جائے گی اور اگر زبان اردو ہوئی تو تب ہی اردو فارمیٹنگ لاگو ہو گی ورنہ تحریر پر کچھ بھی اثر انداز نہیں ہو گا اور تحریر تھیم کے مطابق ہی ظاہر ہو گی۔
 

زیک

مسافر
زبردست۔

ایک مشورہ کہ اسے ورڈپریس ڈاٹ آرگ کے پلگ ان سیکشن میں ضرور ڈالیں۔
 
لینگویج ڈیٹیکشن کا الگورتھم بہتر کیا جا سکتا ہے۔ ابھی یہ بے حد ابتدائی درجے کی تشخیص ہے۔ پھر اگر یہ لائیو بلاگوں پر بیزتر حالات میں کام کر جائے تو کامپلیکس کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ :)
 

بلال

محفلین
بہت خوب۔ بہت بہت مبارک ہو بلال بھائی۔ :)
بہت بہت شکریہ استادِ محترم۔
زبردست۔
ایک مشورہ کہ اسے ورڈپریس ڈاٹ آرگ کے پلگ ان سیکشن میں ضرور ڈالیں۔
شکریہ زیک بھائی۔
ورڈپریس کی پلگ ان ڈائریکٹری میں شامل کروانے کی کل کی درخواست بھیج دی ہوئی ہے۔ جیسے ہی منظور ہوتی ہے تو اسے وہاں بھی اپلوڈ کر دوں گا۔
لینگویج ڈیٹیکشن کا الگورتھم بہتر کیا جا سکتا ہے۔ ابھی یہ بے حد ابتدائی درجے کی تشخیص ہے۔ پھر اگر یہ لائیو بلاگوں پر بیزتر حالات میں کام کر جائے تو کامپلیکس کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ :)
جی بالکل کیا جا سکتا ہے۔ لیکن میں چاہتا تھا کہ پلگ ان چھوٹے سے چھوٹا رہے۔ ویسے بھی جس نے اردو اور انگریزی میں ایک ساتھ بلاگنگ کرنی ہے وہ اتنا خیال تو رکھے گا ہی۔ البتہ تبصروں کے لئے لینگوئج ڈیٹیکشن مزید سپر بہتر کرنی چاہئے۔ فی الحال اس لئے توجہ نہیں دی کہ پہلے دیکھیں بھی تو سہی کہ لوگوں کو اس کی ضرورت بھی ہے یا نہیں۔ اگر اچھا رسپانس ملا تو یہ بھی کریں گے بلکہ آپ کی نگرانی سے ہی یہ بھی ممکن ہوا ہے اور مزید بھی چلتا رہے گا۔
بلاگ سپاٹ کے لئے ایسا کوئی نہیں ہے کیا؟
جی فی الحال تو نہیں ہے، لیکن آگے آگے دیکھیں ہوتا ہے کیا۔ وہ کیا ہے کہ ہم نے کبھی بلاگ سپاٹ کو ہاتھ بھی نہیں لگایا اس لئے فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتے۔
 

بلال

محفلین
ابن سعید، نبیل
جب ہم کسی بھی تحریر میں جیسا کہ مندرجہ بالا تحریر میں کوڈ شامل کرتے ہیں تو کوڈ کی سمت بھی اردو کے مطابق دائیں سے بائیں ہی رہتی ہے جس سے کوڈ سمجھنے میں مشکل ہو سکتی ہے۔ اگر کوڈ ٹیگ کے استعمال پر کوڈ کی سمت بائیں سے دائیں ہو جائے تو میرے خیال میں زیادہ مناسب رہے گا۔ باقی کام کی باریکی آپ لوگ بہتر سمجھتے ہیں۔
 
ابن سعید، نبیل
جب ہم کسی بھی تحریر میں جیسا کہ مندرجہ بالا تحریر میں کوڈ شامل کرتے ہیں تو کوڈ کی سمت بھی اردو کے مطابق دائیں سے بائیں ہی رہتی ہے جس سے کوڈ سمجھنے میں مشکل ہو سکتی ہے۔ اگر کوڈ ٹیگ کے استعمال پر کوڈ کی سمت بائیں سے دائیں ہو جائے تو میرے خیال میں زیادہ مناسب رہے گا۔ باقی کام کی باریکی آپ لوگ بہتر سمجھتے ہیں۔

جی آپ کا خیال درست ہے۔ ہمیں بھی کافی کوفت ہوتی ہے۔ چونکہ اس کے لئے مستعمل ایڈ آن نبیل بھائی سنبھالتے ہیں اس لئے ہم نے خود اس کے ساتھ کبھی کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی۔ :)
 

بلال

محفلین
زبردست۔

ایک مشورہ کہ اسے ورڈپریس ڈاٹ آرگ کے پلگ ان سیکشن میں ضرور ڈالیں۔
جو کل کی درخواست بھیجی ہوئی تھی، وہ بھی منظور ہو گئی ہے اور یہ پلگ ان ورڈپریس کی پلگ ان ڈائریکٹری میں بھی شامل ہو گیا ہے۔ اوپر ڈاؤن لوڈ کے لنک میں بھی تدوین کر دی ہے۔
 

زیک

مسافر
ابن سعید، نبیل
جب ہم کسی بھی تحریر میں جیسا کہ مندرجہ بالا تحریر میں کوڈ شامل کرتے ہیں تو کوڈ کی سمت بھی اردو کے مطابق دائیں سے بائیں ہی رہتی ہے جس سے کوڈ سمجھنے میں مشکل ہو سکتی ہے۔ اگر کوڈ ٹیگ کے استعمال پر کوڈ کی سمت بائیں سے دائیں ہو جائے تو میرے خیال میں زیادہ مناسب رہے گا۔ باقی کام کی باریکی آپ لوگ بہتر سمجھتے ہیں۔
rtl کو ltr تو کر دیا ہے البتہ text-align میں ابھی بھی مسئلہ ہے۔
 

ہادی

محفلین
اس مسئلے کا کیا حل ہے ؟
Warning: Illegal string offset 'size' in /home/qureshim/public_html/wp-content/plugins/urdu-formatter-shamil/urdu-formatter-shamil.php on line 175

Warning: Illegal string offset 'size' in /home/qureshim/public_html/wp-content/plugins/urdu-formatter-shamil/urdu-formatter-shamil.php on line 175

Warning: Illegal string offset 'size' in /home/qureshim/public_html/wp-content/plugins/urdu-formatter-shamil/urdu-formatter-shamil.php on line 185
 
Top