اردو فانٹس کا مقابلہ

الف عین

لائبریرین
کچھ دن سے میں بھی فانٹس کے بارے میں تحقیق میں لگا ہوا تھا کہ کون سا فانٹ بہترین ہے، یعنی جس میں اردو عربی کے سبھی ضروری کیریکٹرس شامل ہیں۔ تحقیق کے بعد معلوم ہوا کہ سب سے کمزور فانٹس اردو نسخ ایشیا ٹائپ اور نفیس نستعلیق ہی ہیں۔ ان سے بہتر نفیس ویب نسخ، فارسی سمپل بولڈ اور غدیر ہیں۔ اس مقابلے میں تیسرا انعام ملا ہے مشترکہ طور پر مہوش کے پسندیدہ فارسی فانٹس شہرزاد اور ایکس زار بیسک کو۔ دوسرا انعام مشترکہ ملا ہے نستعلیق لائک فانٹ اور پاک ٹائپ (یا لطیف ساگر) کا بنایا پاک ٹائپ تحریر کو ۔ (اور اسی زمرے میں میرے نئے نگار اور نگارش فانٹ بھی شامل ہیں اگرچہ میں نے انھءں اس مقابلے میں نہیں دوڑایا ہے)۔ ان میں بیشتر کیریکٹرس کےگلفس موجود تو ہیں لیکن صلی اللہ۔۔۔۔ رضی اللہ تعالیٰ؛۔۔۔ وغیرہ حرف کی سطح پر ہی آتے ہیں اس لئے انھیں دوسترے نمبر پر رکھا گیا اور پہلے انعام کا مستحق قرار پایا ہے۔۔۔۔
شاکر کے پسندیدہ اردو لنک میسینجر کا اردو لنک فانٹ
اس میں صرف صلعم اور ہمزہ الف کا گلف شامل نہیں ہے اور باقی نشانیوں کا ’محل وقوع‘ درست ہے۔
اور اس کی بہتر شکل نگارش فانٹ میں میں بنا ہی چکا ہوں۔ اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ اصل جیتنے والا ہے
میرا نگارش فانٹ۔ اس میں اب رضی اللہ۔۔۔۔ رحمت الل۔۔۔۔ وغیرہ کی نشانیوں کو مختصر شکل میں کر رہا ہوں تو نگارش کا اگلا ورژن مکمل فانٹ ہوگا۔ انشاءاللہ اگرچہ یہ خوبصورت نہیں ہے، یہ میں مانتا ہوں
 

الف عین

لائبریرین
جن کیریکٹرس سے میں نے یہ مقابلہ کیا تھا ان میں صلی اللہ علیہ وسلم کی تینوں شکلیں شامل تھیں۔ محض اونچا نصف صاد، صلعم اور مکمل صلی اللہ علیہ وسلم۔ صلعم ٹاہوما اور پاک ٹائپ تحریر کے علاوہ کسی فانٹ میں نہیں ہے۔ ایک تصویر بھی اٹیچ کرنے کی کوشش کروں گا۔ احباب فانٹ ٹیسٹ کرتے وقت ان حروف کو ضرور دیکھیں۔ اور خیال رہے کہ ورڈ یا اوپن آفس اگرچہ سارے حروف دکھا دے گا، لیکن کچھ کیریکٹرس دوسرے فانٹ کے بھی۔ جیسے صلعم ایریل یونی کوڈ ایم ایس فانٹ کا۔ ایسی کامپلیکس تحریر لکھ کر پوری تحریر سلیکٹ کریں۔ اگر ورڈ پروسیسر کا فانٹ باکس ایک ہی فانٹ دکھاتا ہے تو یہ ثبوت ہے کہ اس فانٹ میں سارے کیریکٹرس ہیں۔ ایسا نہیں ہو تو پھر فانٹ کا ڈراپ ڈاؤن باکس خالی نظر آئے گا۔
 

الف عین

لائبریرین
پاک ٹائپ تحریر میں اگرچہ بیشتر کیریکٹرس شامل ہیں لیکن دو بڑی خامیاں ہیں۔
یہ خامیاں ہیں (۱) اللہ کی۔ ’ﷲ‘ کا مکمل کیریکٹر (fdf2) اگرچہ یونی کوڈ میں مکمل ہے لیکن ہر فانٹ میں الف اس میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ سوائے پاک ٹائپ کے۔ لیکن اس فانٹ کے لے آؤٹ تیبل میں یہ طریقہ نہیں ہے کہ الف لام لام اور ہ ٹائپ کرتے ہی درست اللہ بن جائے جیسا ایشیا ٹائپ اور دوسرے فانٹس میں ہوتا ہے۔ پاک ٹائپ میں البتہ اللہ کا یونی کوڈ کیریکٹر درست اور مکمل صورت میں ہے۔ لیکن یہ خطرناک ہے کہ اگ آپ دوسرے فانٹ میں اللہ لکھیں اور پھر پاک ٹائپ تحریر میں بدلیں تو اللہ میں دو الف ہو جائیں گے۔
(۲) دوسری خامی پاک ٹائپ (اور دوسرے بہت سے فانٹس میں بھی) میں تخلص کے نشان کی ہے جو نام کے اوپر نہیں سائڈ میں لگتا ہے۔ یہی خامی نفیس ویب نسخ میں بھی ہے لیکن اس میں صلی اللہ۔۔ رضی اللہ۔۔۔ اور رحمت اللہ۔۔۔ بھی حرف کی سطح پر ہی آ تے ہیں اوپر نہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
اس پر یہ بھی یاد آیا کہ اردو ویب کے ہوم پیج پر جو تحریر دی گئی ہے (جس میں اردو کے تمام حروف کا دعویٰ کیا گیا ہے) وہ بھی صحیح نہیں لکھی گئی ہے (اور نہ فورم میں صحیح لکھی گئی۔ آناً فاناً کو آنا فانا لکھا گیا ہے۔ دو زبر اور دو زیر کو ٹیسٹ کرنا بھی ضروری ہے فانٹ میں۔
 
سوال

اعجاز صاحب فونٹس کے حوالے سے ایک میرا سوال ہے، وہ یہ کہ اردو کے فونٹ چھوٹے نقاط پر کیوں واضح نظر نہیں آتے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
محسن حجازی نے ایک مرتبہ ذکر کیا تھا کہ کم پوائنٹ سائز پر فونٹ‌ کی ڈسپلے کوالٹی کا تعلق فونٹ کی hinting سے ہے اور یہ کافی دقت طلب اور طویل کام ہے۔ محسن ہی کے مطابق Times New Roman فونٹ کی اب تک hinting ہو رہی ہے۔
 

زیک

مسافر
اعجاز اختر نے کہا:
اس پر یہ بھی یاد آیا کہ اردو ویب کے ہوم پیج پر جو تحریر دی گئی ہے (جس میں اردو کے تمام حروف کا دعویٰ کیا گیا ہے) وہ بھی صحیح نہیں لکھی گئی ہے (اور نہ فورم میں صحیح لکھی گئی۔ آناً فاناً کو آنا فانا لکھا گیا ہے۔ دو زبر اور دو زیر کو ٹیسٹ کرنا بھی ضروری ہے فانٹ میں۔

مجھے تو اس میں دو زبر اور دو زیر نظر آ رہے ہیں۔
 

دوست

محفلین
اردو لنک کو آپ نے کہیں بھی نہیں رکھا۔
کیا یہ سب سے گیا گزرا ہے؟؟
 

الف عین

لائبریرین
شاکر ٹھیک سے دیکھو اوپر۔ لیکن اب اس کو ڈیگریڈ کر رہا ہوں۔
ایک تصحیح:
اردو لنک کو پہلا نمبر دینے کے بعد اس میں ایک غلطی کا پتہ چلا۔ ’ۂ‘ کا گلف اس فانٹ میں آخر شکل والا ہے۔ اس سے بنائے اپنے نگارش فانٹ کو میں نمبر ایک قرار دینے والا تھا لیکن یہ گڑبڑ نکل آئی۔ اب میں اپنا فیصلہ ریوائز کر کے پہلا نمبر مشترک طور پر اردو لنک اور غدیر کو دیتا ہوں۔
غدیر کو ضرور بھول گیا تھا۔
 
Top