arifkarim
معطل
گو کہ القلم فانٹس بلاگ کے ذریعہ اردو و عربی فانٹس کی دنیا میں انقلاب برپا ہو گیا ہے۔ مگر اردو یونیکوڈ کی فیلڈ میں نئے آنے والوں کو نئے اور بہترین فانٹس اتارنے میں بہت دشواری ہوتی ہے۔ مسائل کچھ ایسے ہیں کہ بہت سے فانٹس کے نئے ورژنز آچکے ہیں۔ اور انکو ڈھونڈ کر انسٹال کرنا ایک لمبا پراسیس ہے، جسمیں کودنے سے اکثر لوگ گھبرا جاتے ہیں۔ اسوقت ہمارے پاس 200+ فانٹس کی اعلیٰ کلیکشن موجود ہے۔ جو کہ ظاہر ہے کہ ایک انسٹالر کی صورت میں بنا کر ریلیز کی جا سکتی ہے- مگر یاد رہے کہ جس رفتار سے اردو فانٹس آرہے ہیں۔ یوں ایک عرصے بعد ایک نئی انسٹالر فائل بنا کر دینا بھی وقتی حل ہوگا۔
میرا آئیڈیا کچھ ایسا ہے کہ بی الفرض ہم ایک سرور پر ایک فولڈر بنا لیں اور اسمیں تمام قابل استعمال اردو، عربی فانٹس صحیح ترتیب اور ورژن نمبر و اسنیپس اسمیت فولڈر کیٹیگری کیساتھ ڈال دیں۔ نیز انکو حاصل کرنے کیلئے ایک چھوٹا سا ٹول لکھ دیا جائے جو کلائنٹ سائڈ کی ہارڈ ڈسک میں ایک مقام (فولڈر)کو سرور کیساتھ سینکرونائز کرکے صرف اپڈیٹڈ یا نئے فانٹس ہی قدرے قدرے وقفے کیساتھ اتارتا رہے!
یوں تمام سبسکرائبرز کے پاس ہمہ وقت جدید ٹیکنالوجی سے لیس یونیکوڈ فانٹس مہیا رہیں گے۔ اور ڈھونڈنے ڈھانڈنے کی مشقت سے بھی جان چھوٹ جائے گی۔ اس سلسلہ میں میری محفل و القلم کی انتظامیہ سے درخواست ہے کہ ایک چھوٹا سا پلیٹ فارم سیٹ کرنے کی کوشش کریں۔ شکریہ