اردو فنکشن

جیسبادی

محفلین
ریاضی کی فنکشن کو اردو میں کیا کہتے ہیں؟
function
domain
range
correspondence
one to one correspondence
set
proof by contradiction
 

جیسبادی

محفلین
باقی الفاظ بھی تو پڑے ہیں راہوں میں

theorem کو فارسی والے قضیہ کہتے ہیں۔ آپ اردو والے کیا کہتے ہو؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
جیسبادی Theoram کو نصابی کتب میں مسئلہ اثباتی لکھا ہوتا ہے جیسے اختصار کے ساتھ لوگ مسئلہ ہی کہہ دیتے ہیں۔
 

دوست

محفلین
تھیورم کو مسئلہ ہی کہتے ہیں جی پرابلم کو سوال کہا جاتا ہے۔کم از کم ہم نے میٹرک تک یہی پڑھا ہے بعد می ایف ایس سی میں مسئلے کی جگہ تھیورم اور سوال کی جگہ پرابلم نے لے لی تھی۔
ڈومین کو موجودہ میٹرک کی ریاضی میں ایسے ہی لکھا گیا ہے اور رینج کو بھی۔ البتہ کوریسپانڈنس میرے خیال میں ربط کو کہا جاتا ہے۔
ایک سے ایک ربط وغیرہ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
range=کسی بھی تفاعل کے تمام ممکنہ جوابات/ممکنہ جوابات برائے تفاعل
correspondence=ربط
one to one correspondence=براہ راست ربط یا بلا واسطہ ربط
Set=مجموعہ(جو مختلف اشیا سے بنے مگر بطور اکائی کے استعمال ہو سکے)
proof by contradiction=ثبوت بذریعہ تضاد
بےبی ہاتھی
 
Top