اردو فورم اور پورٹل کے ترجمہ میں دشواری

فخرنوید

محفلین
السلام علیکم!
میں ایک پی ایچ پی لینگوئیج میں لکھے ہو ئے فورم کا اردو ترجمہ کر رہا ہوں۔
لیکن اس کی ایک فائل کو ہی ڈریم ویور کے زریعے اردو یونیکوڈ میں ترجمہ کر کے جب دیکھا تو
وہ عجیب سی زبان میں الفاظ دکھانے لگی۔ کیا آپ مجھے بتانا چاہیں گے کہ اس کی اردو لوکلائزیشن کیسے بہتر ہو سکتی ہے۔
میں نے اس ترجمہ والی کی پراپرٹیز بھی Utf یعنی یونیکوڈ ہی رکھی ہیں۔ اس سلسلہ میں میری مدد کریں۔

آپ جتنی جلدی مدد کریں گے اتنی جلدی ہی میں آپ کو ایک ایسی چیز یہاں پیش کروں گا۔ آپ سب لوگ اس کے لئے بے تاب ہو جائیں گے
وسلام

آپ کا اپنا
فخرنوید
 
اس کا آسان سا حل ہے کہ آپ اس فائل کو ڈریم ویور میں نہ ایڈٹ کر کے کسی اور ٹیکسٹ ایڈیٹر میں کر لیں۔ اور فائل کو utf-8 مین محفوظ کرنا نہ بھولیں۔
 

فخرنوید

محفلین
مثلآ کس میں آسانی سے اسے ایڈٹ کر سکتا ہوں؟ اور جناب کیا جب تک سب لینگوئج فائل Utf-8میں محفوظ نہیں ہوں گی۔ اردو دُرست نظر نہیں آئے گی کیا؟
 
کرنے کو تو آپ نوٹ‌پیڈ مین بھی کر سکتے ہیں۔ باقی ونڈوز ٹولس کا مجھے زیادہ آئڈیا نہیں ہے۔ نبیل بھائی بہتر بتا سکیں گے۔ اور ہاں ساری فائلوں کا یو ٹی ایف 8 میں ہونا ضڑوری نہیں ہے۔ بس جن میں یو ٹٰ ایف 8 کیریکٹر ہوں کم از کم انھیں ہونا چاہئے۔
 

اظفر

محفلین
فخر اگر فایل پی ایچ میں ہے تو وہ نوٹ پیڈ اکثر مسئلہ کر جاتا ہے ۔ میں نوٹ‌پیڈ سے کافی کھپ کھپائی کر چکا ہوں اسی چکر میں ۔ اب کوموڈو ایڈیٹر یوز کرتا ہوں‌۔ تم وہ فایل مجھے بھیج دو میں کر دوں‌گا ۔
 

راج

محفلین
میں نے تو بہت تلاش کیا مگر کریک نہیں ملا اس کا جو بھی سیریل ملے وہ کام نہیں آئے
 
Top