اردو فورم پر خوش آمدید

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نبیل

تکنیکی معاون
سعدیہ اور تاثیر، فورم میں شامل ہونے اور پسندیدگی کا بہت شکریہ۔ اس فورم کو بہتر بنانے کے سلسلے میں اگر آپ کے ذہن میں کوئی تجویز آتی ہے تو اسے ضرور ہم تک پہنچائیں۔ اس فورم میں اردو ویب پیڈ کے ذریعے اردو ایڈیٹنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جو کہ فونیٹک (صوتی) کی بورڈ لے آؤٹ پر مبنی ہے۔ اگرچہ یہ ایک نان سٹینڈرڈ لے آؤٹ ہے لیکن میرے نزدیک یہ استعمال میں زیادہ آسان ہے اور ان پیج اردو کمپوزنگ سافٹویر کی وجہ سے کافی لوگ اس سے واقفیت بھی رکھتے ہیں۔
 

عامر

محفلین
بہت خوشی ہو رہی ہے۔نبیل صاحب آپ سے میل پر رابطہ رہا۔ میں اس محفل کو کامیاب بنانے میں آپ لوگوں کے ساتھ ہوں۔
عامر
 
F

ForumAdmin

مہمان
عامر۔ آپ کی فورم میں آمد کا بھی بہت شکریہ۔ اس فورم کو مقبول بنانے میں یقینا آپ سب کی مشترکہ کاوش درکار ہے۔
 

منہاجین

محفلین
خوش آمدید

عامر نے کہا:
بہت خوشی ہو رہی ہے۔نبیل صاحب آپ سے میل پر رابطہ رہا۔ میں اس محفل کو کامیاب بنانے میں آپ لوگوں کے ساتھ ہوں۔
عامر

خوش آمدید، آپ تو عید کا چاند ہی ہو گئے۔ ایسے غائب ہوئے جیسے ۔۔۔ کے سر سے سینگ۔ صبح کا بھولا شام کو واپس آجائے تو اُسے بھولا تو نہیں کہتے ناں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top