اردو فورم کامیابی سے انسٹال کرنے والوں سے درخواست

hakimkhalid

محفلین
لوٹ کے بدھو گھر کو آئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بدھوچال شروع ہوچکی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گھر واپس آنے کی کوشش میں ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم حکیم صاحب،

آپ کافی دنوں بعد تشریف لائے۔ آج کل آپ ویب پر کہاں موجود ہوتے ہیں؟
 

hakimkhalid

محفلین
نبیل نے کہا:
السلام علیکم حکیم صاحب،

آپ کافی دنوں بعد تشریف لائے۔ آج کل آپ ویب پر کہاں موجود ہوتے ہیں؟

وعلیکم السلام
محترم نبیل بھائی!

ویب پر جہاں بھی اور جب بھی موجود ہوں تو اردو محفل پہ حاضری یقیننی ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پچھلے دنوں زیادہ نظر آنے کی وجہ مصروفیت کا ‘‘ہوا‘‘ ہوناتھا اور آج کل فراغت اسی حالت میں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہرحال حاضر ہوتا رہوں گا۔

یاد رکھنے کا بہت شکریہ
 

ابنِ آدم

محفلین
حکیم صاحب، آپ کی پوسٹیں پڑھتے ہوئے میں ایک بات نوٹ کیئے بنا رہ نہیں سکا۔

ماشا اللہ آپ حکیم بھی ہیں اور بقول دستخط بیمار بھی ہوتے رہتے ہیں اس صنعت تضاد پہ روشنی ڈالیں گے؟ :)
 

ابنِ آدم

محفلین
قیصرانی صاحب، آپ بھی نہلے پہ دہلہ ہیں امید ہے حکیم صاحب کی دل شکنی نہیں ہوگی۔
:lol:
نبیل بھائی،
حسبِ ارشاد اپنی ویب سائیٹ اردو وکی پہ ایک دو ناکام کوششوں کے بعد اردو فورم کی کامیاب تنصیب کی رپورٹ پیش کر رہا ہوں ( http://www.urduwiki.org/forum ) اور اب موڈز کو ملانے کا مرحلے میں ہوں۔ گو کہ موڈز نہایت کارآمد ہیں مگر ان میں سے ایک موڈ جو کہ وکی کی اردو فورم کے ساتھ انٹیگریشن کا ہے، کی ھدایات میں ایک غلطی کی نشاندہی کرنا چاہتا ہوں
پری انسٹال پیکج انسٹال کرنے کے بعد ایک دوسرے انٹیگریشن موڈ کی تنصیبی ھدایات میں مختلف فائلز کے بارہ میں بات کرتے ہوئے فورم روٹ میں viewonline.php کی فائل میں ترمیم کرنے کا ذکر ہے مگر اس فائل کو کھولنے پہ اس میں وہ کوڈ ہی موجود نہیں جس کو ڈھونڈنے کی ھدایت ہے
براہ مہربانی راہنمائی فرمائیے گا۔
(شاید یہ مناسب سپورٹ فورم نہ ہو اس قسم کی پوسٹ کے لئے، اس لئے دوسری جگہ بھی اپنی اسی پوسٹ کو کاپی کردوں گا۔ آپ جہاں چاھیں اس کو منسوخ کردیں)
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابن آدم، میں پورٹل موڈ کے بارے میں دوسری پوسٹ میں جواب دے چکا ہوں۔ وکی انٹگریشن موڈ سی ایچ موڈ فورم کی اپگریڈ کے بعد کمپیٹیبل نہیں رہا ہے اور مجھے اس پر کام کرنے کا وقت نہیں مل سکا۔
 

ابنِ آدم

محفلین
اوہ اچھا، معذرت چاہتا ہوں آپ کا جواب دیکھ نہیں پایا۔ چلیں ہم انتظار کریں گے جب بھی اس اہم موڈ کے لئے آپ کو وقت مل سکے۔ اصل میں آپ کئی لوگوں کا کام اکیلے کر رہے ہیں اور اس لئے ہم آپ کی dedication کے متعرف ہیں
گو کہ میں بذات خود کوئی بڑا پروگرامر نہیں ہوں پھر بھی انشااللہ ذرا پی ایچ پی کی پروگرامنگ سمجھ لوں تو امید ہے کہ آپ کا ہاتھ بٹاؤں گا (چاہے شرارتی کھٹمل (بگ) پکڑنے کا ہی ہو:)
 

دیرہ وال

محفلین
حضرات ایک ضروری اعلان سُنیئے !!!
پہلے تو نوٹ فرمایا جائے کہ ہم اِبی سے دیرہ وال ہو گئے ہیں، وجہ ابراہیم سے ابی (جو کہ بچپن سے تھا اور فیملی کے بہت سے بزرگ جو کہ ماشاء اللہ کافی سے زیادہ مذہبی رجحان رکھتے ہیں، نے کبھی اعتراز نہیں کیا تھا) کچھ دستوں کے اعتراز پر تبدیل کر دیا۔
اور اب بات ہماری حاضری کی، حاضر تو ہم ہوتے رہتے ہیں، بس پوسٹ کبھی کبھار کرتے ہیں بس پی ایم دیکھے اور چلتے بنے۔
وجہ کام کام اور بس کام، گھر جا کر گود خالی ہی رکھتے ہیں کیونکہ کمپیوٹر بقول ہماری ہونے والی کے انکی سوکن ہے۔
ویب سائیٹ میری آجکل ایسی ہے جیسے یتیم مسکین کا گھر، جوملا پر کچھ لگا ہوا ہوں، اردو، سرائیکی اور انگریزی ایک ساتھ دینے کے چکر میں ہوں فورم کے ساتھ۔
اور ہم ان میں سے نہیں جو بدل جائیں یا آنکھیں پھیر لیں (یاد نہیں کسی فلم کا ڈائیلاگ ہے یا اپنا ذاتی)
 

فخرنوید

محفلین
میں بھی اپنا حصہ ڈال چکا ہوں۔ لیکن
مختلف تجربات کرنے کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی مسلہ ہوتا ہے
اور روزانہ ہی اس کا حل نکالتا ہوں۔ تاکہ سمجھ سکوں کہاں سے کیا مسلہ
ہوتا ہے اور کسی کو وہ مسلہ ہو تو آسانی سے بتا سکوں


میری اردو ڈاٹ کام
 
Top