اردو قواعدِ انشاء پردازی

آصف

محفلین
جیسا کہ احباب جانتے ہیں کہ ہم ایک اردو لغت اور تھیسارس کی طرف پیش رفت کر رہے ہیں، اس سلسلے میں ہمیں بہت جلد اردو قواعدِ انشاء پردازی کی ضرورت پڑے گی۔ اگر کسی صاحب کے پاس مولوی عبدالحق کی یہ کتاب یا اردو گرامر پر کوئی اور عمدہ کتاب ہو تو میں اس کے فوراً برقیائے جانے کی تجویز پیش کرتا ہوں۔
اس کام میں، میں ٹائپنگ میں بھی کچھ امداد فراہم کر سکتا ہوں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
آصف نے کہا:

آصف، شارق پہلے ہی اس پوسٹ میں اس کتاب کا ربط پیش کر چکے ہیں۔ اس پی ڈی ایف میں یہ کتاب تصویری شکل میں موجود ہے۔ چلو کل شام تک یہ کتاب ٹائپ کرو۔ :twisted:
 
الف عین

لائبریرین
یا اپنے پیروں کلہاڑی مارنا۔
آ بیل مجھے مار بھی غلط محاورہ نہیں۔ تو آصف شروع کیا تم نے؟
 
بڑا دکھ

ویسے ایک چیز کا مجھے بھی بڑا دکھ ہے کہ ہر جگہ قاعدے سے لکھنے کی بجائے بے قائدگی سے لکھتا رہا۔ اس کی طرف توجہ اعجاز صاحب نے دلائی۔

ہاں تو آصف کہاں تک پہنچی ٹائپنگ؟ :)
 
الف عین

لائبریرین
سب سے پہلے اس موضوع کی املا پر ہی میری نظر گئی تھی اور اطمینان ہوا کہ چلو اب ’قواعد‘ اور ’قاعدہ‘ کو قاعدے سے لکھا جانا شروع ہوا ہے۔
 
سیفی

محفلین
بڑا دکھ

شارق مستقیم نے کہا:
ویسے ایک چیز کا مجھے بھی بڑا دکھ ہے کہ ہر جگہ قاعدے سے لکھنے کی بجائے بے قائدگی سے لکھتا رہا۔ :)

تو کوئی قائد ڈھونڈ لیتے نا جناب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہاں تو ہزاروں تیار بیٹھے ہیں۔۔۔ :)
 
Top