اردو لائبریری معاون

دوست

محفلین
حسب وعدہ اردو لائبریری معاون حاضر خدمت ہے۔ اسے برادرم ابن سعید کے چاچو ٹائپنگ ہیلپر بی‌ٹا کی طرز پر سی شارپ میں بنایا گیا ہے۔ جس میں نبیل نقوی کی اردو ڈاٹ نیٹ کنٹرول لائبریری استعمال کرکے اردو لکھنے کے قابل بنایا گیا ہے۔ مقصد تخلیق اتنا ہے کہ اردو ویب لائبریری کے احباب سکین کی ہوئی تصاویر کو اوپر والے آدھے میں کھول کر نیچے باآسانی ٹائپنگ کرکے اسے محفوظ کرسکیں۔ اس میں خودکار محفوظ کا اختیار بھی شامل کیا گیا ہے جو ہر آدھے منٹ کے بعد فائل کو محفوظ کرتا جاتا ہے۔
اس فولڈر میں اردو لائبریری اسسٹنٹ کی ایگزی براہ راست چلا لیں یا پبلش کی اضافت والے فولڈر میں سے سیٹ اپ چلا کر انسٹال کرلیں۔ آپ کو اسے چلانے کے لیے ڈاٹ نیٹ فریم ورک 2 درکار ہوگا۔
پروگرامنگ کے گُرو کہتے ہیں کہ سافٹویر ساز ایڑی چوٹی کا زور لگالے تب بھی صارف کے ذہن رسا کی گرد تک کو نہیں پا سکتا۔ صارف پروگرام استعمال کرتے ہوئے جس معصومیت سے لکھنے والے کی منطق کا جنازہ نکالتا ہے اور اس کے سافٹویر کے جس طرح کے استعمال نکالتا ہے یہ اسی کا خاصا ہے۔ چناچہ بہترین حل یہ ہے کہ بجائے خود کھپنے کے اسے آپ کی خدمت میں اس نوٹ کے ساتھ پیش کیا جائے کہ یہ "بی‌ٹا سا" ہے۔ اس کو رولیں۔ جیسے چاہے استعمال کریں۔ اور کوئی بگ ہو تو مطلع کریں تاکہ اسے درست کیا جاسکے۔
تعارف بہت سادہ ہے۔
تصاویر کا فولڈ کھول سکتے ہیں جنھیں آگے پیچھے باآسانی کیا جاسکتا ہے۔ بٹن درمیانی ٹول بار پر موجود ہیں جبکہ فہرست مینیو میں ہر اختیار کے ساتھ شارٹ کٹ بھی لکھے ہوئے ہیں۔
ٹیکسٹ فائل نچلے خانے میں کھلتی ہے۔ پہلے کھول لیں یا کچھ لکھ کر اسے محفوظ کرلیں ہر دو صورت میں اختیار آپ کے پاس بٹن اور فہرست مینیو کی صورت میں موجود ہے۔
ایک چیز جس کا احباب نے چاچو کی رونمائی اور استعمال کے بعد گلا کیا تھا یعنی خودکار محفوظ۔ اس میں یہ اختیار خصوصًا شامل کیا گیا ہے۔ فہرست مینیو سے اس کو منتخب کرلیں تو ہر آدھے منٹ کے بعد فائل خود ہی محفوظ ہوتی جائے گی۔ اگر آپ نے کوئی فائل کھولی ہی نہیں ہوئی یا اسے پہلے محفوظ نہیں کیا تو خودکار محفوظ معصوم ہے ہر الزام سے بری الذمہ ہوگا۔ اسے بند کرنا ہو تو ایک بار پھر مینیو سے اسے منتخب کرلیں اس کے ساتھ موجود چیک ہٹ جائے گا جو اس بات کی علامت ہے کہ اب خودکار محفوظ آف ہے۔
پروگرام کی شکل پر نہیں کام پر جائیے گا چونکہ فدوی کی پہلی پہلی کاوش ہے اس لیے یہ بہترین شاٹ سمجھ لیجیے اس وقت۔
اگر پسند آئے تو دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
سورس کوڈ درکار ہو تو بلاتکلف مانگ لیجیے گا۔
اور یہ سکرین شاٹ
libraryassistantbh8.jpg

وسلام
 
بہت اعلی بھئی۔۔۔۔ کیا بات ہے۔۔۔ اسکرین شاٹ سے تو بڑا ہی بہترین لگ رہا ہے۔ ابھی میں ٹرائی کرتا ہوں۔۔۔
اس پہلی پہلی کاوش پر بہت بہت مبارک۔۔۔۔!
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

سعود بھائی ، یہ تو بہت ہی شاندار لگ رہا ہے ، میں تو آدھے سے بھی کم وقت میں پوری کتاب ٹائپ کر لوں گی اس میں جس طرح آپ نے اس کے تعارف میں بتایا ہے ۔

:best:
 

نبیل

تکنیکی معاون
شگفتہ، آپ شاید شاکر کا شکریہ ادا کرنا چاہ رہی تھیں۔ :)
زبردست شاکر۔ :prince::best::great:
فائل منظور کر دی گئی ہے۔
 

دوست

محفلین
شکریہ۔
شکریہ سعود کا ہی ادا ہونا چاہیے آئیڈیا انھی کا تھا۔:)
فہیم بھائی منظور کروانے کے لیے بھی پہلے اپلوڈ کرنا ضروری تھا۔:)
 
شاکر بھائی آپ نے خاموش رہ کر کمال کر دیا۔ :)

اور لگے ہاتھوں آج "یوم سافٹوئیر نمائش و تبصرہ" کا افتتاح بھی کر دیا۔ :)

بہت بہت مبارکباد!

آپ نے اتنی ساری خصوصیات بیک وقت ڈالدیں۔ خیر میرا ابتدائی پروٹوٹائپ صرف ایک گھنٹے میں تیار کیا گیا تھا جس میں اب تک میں فیچرس شامل کرنے کے بارے میں سوچتا ہی رہ گیا۔ :)

شگفتہ اپیا مفت کی مبارکباد میرے ہاتھ خوب لگی۔ :)

اور ہاں چشمے کی آڑ سے فہیم بھائی کا شگوفہ بھی خوب تھا۔ :)
 

دوست

محفلین
خیر مبارک پاء جی۔
میرے ذہن میں بھی یہ بعد میں آیا کہ اسے سافٹویر ڈے وغیرہ وغیرہ کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
کچھ میری ناتجربے کاری اور کچھ بجلی کی مہربانیاں اس پر مل ملا کر 10 گھنٹے سے زیادہ ہی کام کیا ہے۔ پرسوں شام شروع کیا تھا آج آکر ختم ہوا۔
 
بہت عمدہ شاکر بھائی! زبردست!!

میرے خیال میں ڈیسکٹاپ ایپلیکیشن ڈیویلوپمینٹ قدرے وقت طلب امر ہے۔ پھر بھی کل دس گھنٹے میں ایسی مفید یوٹلٹی قابل تعریف ہے۔

ایک بار اور مبارک باد۔

اب لگتا ہے مجھے بھی سی شارپ کی شکل دیکھنی ہی ہوگی۔ :)
 

زیک

مسافر
زبردست شاکر۔

کچھ فرمائشیں:

1۔ آٹوسیو کا وقفہ 30 سیکنڈ بہت کم ہے۔ اسے کچھ بڑھائیں۔
2۔ پچھلی اور اگلی تصویر کا سسٹم کیسے کام کرتا ہے؟ کیا alphabetically؟ اس کے لئے اگر دو بٹن مین ونڈو میں ہوں تو کیسا رہے گا؟
3۔ اوپر نیچے لے‌آؤٹ کے علاوہ اگر بائیں دائیں والے لے‌آؤٹ کی آپشن بھی ہو تو اچھا رہے گا۔
 

الف عین

لائبریرین
اچھی لگ رہی ہے کوشش شاکر۔۔۔ اگر اکریا کا مشورہ قبول کر لو تو واقعی مزید کار آمد ثابت ہوگا اطلاقیہ۔
 

مکی

معطل
اس پہلی پروگرامانہ حرکت پر ہماری داد بھی وصول کیجیے، مگر قبلہ لینکس ورژن کا کیا ہوگا..؟!
 
ہاں بھئی اب کیو ٹی ڈیزائنر پر ہاتھ صاف کیجئے۔ :)

ویسے یہ ڈاٹ نیٹ لائبریری شاید لینکس پر بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔
 
Top