اظفر بھائی!
معذرت مجھے بار بار ٹوکنا پڑتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہم اردو محفل میں اردو کی خدمت یا ترویج
فری/مفت کی بنیاد پر نہیں کرتے (بسا اوقات فنڈ بھی رائز کر لیتے ہیں) بلکہ استعمال کی
آزادی کی بنیاد پر کرتے ہیں۔ یہاں جو بھی کام ہوتا ہے وہ اس شکل میں ہوتا ہے کہ کوئی بھی شخص اسے نقل کر سکتا ہے اس میں ترمیم و اضافہ کر سکتا ہے۔ یہاں جتنے سافٹوئیر ڈیویلوپ ہوئے ہیں ان کے سورس کوڈ دستیاب ہیں۔ جتنی کتابیں لکھی گئی ہیں ان کی ٹیکسٹ فائل دستیاب ہے وغیرہ وغیرہ!
اگر آپ (یا بقول آپ کے اردو لنک) ایسی بنیادوں پر اپنے علم و ہنر کا کچھ عطیہ یہاں جمع کرنا چاہیں تو اس بات کا انتظار نہ کریں کہ کوئی کہے یا پوچھے۔ بلکہ حسب توفیق جس بھی موضوع پر جتنا بھی لکھ سکتے ہیں یا کر سکتے ہیں کریں۔
اور محفل گردی کرتے ہوئے جس بھی گوشے کو تشنہ سمجھیں اور اس کے تکمیل کی اہلیت اور توفیق ہو تو بغیر پوچھے ایسے نیک کام کر دیا کریں۔
نوٹ: میں اس فورم کا ادنی سا رکن ہوں اور یہ میری ذاتی آراء ہیں ان سے محفل کے بانیوں یا دوسرے احباب کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔