اردو لائبریری میں موجود کتب کو صوتی کتابوں میں تبدیل کرنا

الف نظامی

لائبریرین
  • کتاب کے متن کوبول کر ریکارڈکرنا
  • ریکارڈ شدہ فائل کو محفوظ کر نا
درکار:
صوتی کتب منصوبے پر کام کرنے والے افراد کی ٹیم
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
  • کتاب کے متن کوبول کر ریکارڈکرنا
  • ریکارڈ شدہ فائل کو محفوظ کر نا
درکار:
صوتی کتب منصوبے پر کام کرنے والے افراد کی ٹیم
تو اس کے لیے ہمیں کسی ایسے بندے کی ضرورت ہے جو اچھی اردو بولتا ہو۔۔ ہر لفظ کو اچھے سے پرناؤنس کرتا ہو۔۔ہے ناں بھیا؟
ایسے تو بہت سے لوگ ہیں ہماری محفل میں۔۔
ٹیم سے کیا مراد بھیا؟ کیا یہ کام ایک بندہ نہیں کر سکتا؟
 

الف نظامی

لائبریرین
ہمیں ایسے بندوں کی ضرورت ہے جن کا اردو تلفظ بہت درست ہو۔
یہ کام ایک بندہ بھی کر سکتا ہے اور زیادہ لوگ مل جائیں تو اور اچھا ہو۔
 
فاتح بھائی نے بہت پہلے صوتی کتابوں کا مشورہ دیا تھا۔ یہ ان دنوں کی بات ہے جب ہم لوگ اردو لائبریری کی سائٹ پر کام کر رہے تھے۔ افرادی قوت کی کمی کے باعث اس کام کو ملتوی رکھا گیا تھا۔ آڈیو ریکارڈنگ ایک صبر آزما کام ہوتا ہے، خاص کر بڑی کتابوں کے لیے۔ گو کہ چھوٹی کتابوں کی ریکارڈنگ تو کوئی بھی کرنے کو تیار ہو جائے گا۔ ایسا کچھ ہو جائے تو اس سے اسپیچ ٹو ٹیکسٹ ٹریننگ کے لیے کافی مود جمع ہو جائے گا۔ :) :) :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین

افضل حسین

محفلین
کرلپ کے ویب براؤزر اردو ریڈر سے کچھ کام بن سکتا ہے . یہ چھوٹا سا سوفٹویر جب آپ انسٹال کرتے ہیں تو یہ ویب صفحہ میں موجود اردو متن کو مشینی انداز میں آپ کے لئے پڑھتا ہے.
 
فی الحال یہ دیکھتے ہیں کہ کون کون اس کام پر آمادہ ہوتا ہے ، پھراستاد انِ گرامی( الف عین ، محمد یعقوب آسی ، شاکرالقادری) ان رضا کاروں کے تلفظ کا جائزہ لیں اور۔۔۔ ۔
مجھے آڈیو کی ایڈیٹنگ اور ریکارڈنگ کون سکھائے گا، نظامی صاحب!! :bee:
ویسے بھی میری تو سانس پھول جاتی ہے دو تین منٹ متواتر بولنے سے
 

الف نظامی

لائبریرین
مجھے آڈیو کی ایڈیٹنگ اور ریکارڈنگ کون سکھائے گا، نظامی صاحب!! :bee:
ویسے بھی میری تو سانس پھول جاتی ہے دو تین منٹ متواتر بولنے سے
سر کہنے کا مقصد یہ تھا کہ جو رضاکار صوتی کتب بنانے کے عمل کے لیے تیار ہوں ان کو کچھ متن دیا جائے جس کو وہ اپنی آواز میں ریکارڈ کر کے جمع کرائیں جس کا تلفظ کے حوالے سے جائزہ لے کر اساتذہ بہترین رضا کاروں کو منتخب کر سکیں اور پھر اس کے بعد ان رضا کاروں کومخصوص کتب اپنی آواز میں ریکارڈ کرنے کے لیے دے دی جائیں۔
 

نایاب

لائبریرین
میری آواز اور میرا تلفظ میری معذوری ہے۔ ورنہ میں دامے درمے سخنے حاضر ہوں
ماشاءاللہ اتنی پیاری آواز ہے آپ کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب میری آواز کی تعریف کر دیں تاکہ " سمع خراشی " کئ لیئے کوئی چھوٹی سی کتاب پڑھ دوں مائک پر ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top