اردو لائبریری میں موجود کتب کو صوتی کتابوں میں تبدیل کرنا

اسد

محفلین
لیبری ووکس پر یہ کام بہت عرصے سے ہو رہا ہے، ان کے تجربات سے مدد لی جا سکتی ہے۔

قاضی محمد احکم صاحب نے وہاں 'غالب کی غزلوں کا انتخاب' ریکورڈ کیا ہے۔ اردو کی واحد یہی ریکورڈنگ وہاں ہے۔

عام طور پر اس کام کے لئے لوگ اوڈیسِٹی (سوفٹ ویئر) استعمال کرتے ہیں۔ ریکورڈنگ کے لئے یو ایس بی مائکروفون استعمال ہوتا ہے۔ لیکن سب سے ضروری چیز صبر ہوتی ہے۔ میں نے بھی ایک مرتبہ کوشش کی تھی لیکن 75 روپے والے ہیڈفون+مائکروفون سے ریکورڈنگ کا معیار بہت خراب تھا اور صبرکی بھی کمی تھی۔
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
ماشاءاللہ اتنی پیاری آواز ہے آپ کی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
اب میری آواز کی تعریف کر دیں تاکہ " سمع خراشی " کئ لیئے کوئی چھوٹی سی کتاب پڑھ دوں مائک پر ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
آپ بالکل پڑھ سکتے ہیں۔ میں نے اپنی آواز کے بارے رائے دی تھی۔ بسم اللہ کیجیئے :)
 
اس کے لئے اچھے کوالٹی کی رکارڈنگ چاہئے تاکہ آواز فیتھ فلی ریکارڈ ہو سکے ،میں نے گذشتہ سال جامعہ ریڈیو ایف ایم میں مرزا ادیب کی کتاب مٹی کا دیا سے کچھ اقتباس ریکارڈ کیا تھا جو آن ایر گئی تھی لوگوں نے اسے کافی پسند کیا تھا ،آئڈیا اچھا ہے ،انگریزی میں تو ایسی بہت ساری کتابیں دستیاب ہیں جو خاص کر بلائنڈ کے لئے کافی کار آمد ہیں ۔اگر اردو میں واقعی اس سلسلہ کو احسن طریقہ سے کرنے کی کوشش کی گئی تو ایک بڑا کام ہوگا ۔لیکن یاد رکھئے ہے بڑا صبر آزما کام ۔
 
نایاب

لائبریرین
آپ بالکل پڑھ سکتے ہیں۔ میں نے اپنی آواز کے بارے رائے دی تھی۔ بسم اللہ کیجیئے :)
یعنی کہ آواز تعریف کے قابل ہی نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔

لیجئے ہم تعریف کئے دیتے ہیں۔ آپ کی آواز بھی نایاب ہے۔
سدا سلامت رہیں استاد محترم آسی بھائی
اوکھے پینڈے پا دتا جے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
یعنی کہ آواز تعریف کے قابل ہی نہیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔

سدا سلامت رہیں استاد محترم آسی بھائی
اوکھے پینڈے پا دتا جے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
جی اپنی آواز کے بارے یہی کہا کہ وہ تعریف کے قابل نہیں۔ باقی آپ کی آواز اور نبیل بھائی کی آواز کافی ملتی جلتی ہے۔ اس سے زیادہ کیا تعریف کروں :)
 
الف نظامی

لائبریرین
الحمد للہ ، گلوبل سائنس کو وہ واحد پاکستانی ادارہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے جو اب تک مشہور زمانہ " خان اکیڈمی" کی لگ بھگ سات سو تعلیمی ویڈیوز ، اردو میں ترجمہ کر کے یو ٹیوب پر اپ لوڈ بھی کر چکا ہے۔ یقین نہ آئے تو یو ٹیوب پر KhanAcademyUrdu نامی چینل ملاحظہ کر لیجیے۔
وہاں آپ کو مذکورہ سات سو ویڈیوز اس ناچیز ( علیم احمد ، مدیر اعلی ماہنامہ گلوبل سائنس ) کی آواز میں بزبانِ اردو سنائی دے جائیں گی۔
جن احباب نے ہماری آواز سن رکھی ہے ، انہیں ہمارا لب و لہجہ پہچاننے میں دشواری نہیں ہوگی تا ہم نئے سننے والوں کو اشارتا بتاتے چلیں کہ خان اکیڈمی کے جن اردو تراجم میں بولنے والے کی آواز میں اُتار چڑھاو ہو ، جذبات ہوں ، تاثرات ہوں اور کہیں کہیں ہنس پڑنے کا انداز بھی ہو ، بس وہی آواز ہماری (علیم احمد) کی ہے۔ اگر اب بھی نہیں سمجھ پائے تو بتاتے چلیں کہ حیاتیات ، کیمیا ، نامیاتی کیمیا ، طبیعات ، جیومیٹری اور احتمالیات و شماریات کی زیادہ تر ویڈیوز ہم نے ہی خان اکیڈمی کے لیے اردو میں ترجمہ کر کے اپنی آواز میں ریکارڈ کی ہیں۔ یہ کام کتنا معیاری ہے؟ اس کا فیصلہ آپ خود کیجیے اور ہمیں بھی آگاہ کیجیے۔

"ماہنامہ گلوبل سائنس ستمبر2013 سے لیا گیا اقتباس"

یوٹیوب بلاک ہونے کی صورت میں خان اکیڈمی اردو کا متبادل لنک
 
آخری تدوین:

عبدالحسیب

محفلین
بہت عمدہ خیال ہے۔
شاید یہ ربط بھی کچھ کام آجائے۔ http://www.server555.com/

کچھ دو یا تین ماہ قبل گھر جاتے وقت یہیں سے رختِ سفر اُٹھایا تھا :) صوتی کتاب، کتاب (کاغذی و منفیاتی) سے بہتر ہمسفر ثابت ہوتی ہے خصوصاً ریل کے سفر میں :)
خاکسار کے لائق کوئی خدمت ہو تو ضرور یاد کریں۔
والسلام
 
الف نظامی

لائبریرین
آخری تدوین:

عبدالحسیب

محفلین
زبردست! خزانہ۔
عبدالحسیب اگر آپ کا اس ویب سائٹ کے خالق سید عرفان علی سے تعارف ہے تو براہ کرم انہیں اردو محفل پر آنے کی دعوت دیجیے۔
بہت نوازش!
بہت شکریہ۔
تعارف تو نہیں ہے لیکن تعارف ہونے میں وقت بھی کتنا لگتا ہے :) ابھی خط لکھتے ہیں عرفان صاحب کو :)
 
لیبری ووکس پر یہ کام بہت عرصے سے ہو رہا ہے، ان کے تجربات سے مدد لی جا سکتی ہے۔

قاضی محمد احکم صاحب نے وہاں 'غالب کی غزلوں کا انتخاب' ریکورڈ کیا ہے۔ اردو کی واحد یہی ریکورڈنگ وہاں ہے۔

عام طور پر اس کام کے لئے لوگ اوڈیسِٹی (سوفٹ ویئر) استعمال کرتے ہیں۔ ریکورڈنگ کے لئے یو ایس بی مائکروفون استعمال ہوتا ہے۔ لیکن سب سے ضروری چیز صبر ہوتی ہے۔ میں نے بھی ایک مرتبہ کوشش کی تھی لیکن 75 روپے والے ہیڈفون+مائکروفون سے ریکورڈنگ کا معیار بہت خراب تھا اور صبرکی بھی کمی تھی۔
میں تو آڈیو کے حوالے سے یہ کام کر سکتا ہوں۔۔۔

اصل فائل
میری کاروائی کے بعد
اس کے لئے اچھے کوالٹی کی رکارڈنگ چاہئے تاکہ آواز فیتھ فلی ریکارڈ ہو سکے ،میں نے گذشتہ سال جامعہ ریڈیو ایف ایم میں مرزا ادیب کی کتاب مٹی کا دیا سے کچھ اقتباس ریکارڈ کیا تھا جو آن ایر گئی تھی لوگوں نے اسے کافی پسند کیا تھا ،آئڈیا اچھا ہے ،انگریزی میں تو ایسی بہت ساری کتابیں دستیاب ہیں جو خاص کر بلائنڈ کے لئے کافی کار آمد ہیں ۔اگر اردو میں واقعی اس سلسلہ کو احسن طریقہ سے کرنے کی کوشش کی گئی تو ایک بڑا کام ہوگا ۔لیکن یاد رکھئے ہے بڑا صبر آزما کام ۔
آوازوں کی ریکارڈنگ کے لیے سب سے معیاری سوفٹ وئیر" ایڈوبی آڈیشن "ہے، مائک کیسا بھی ہو آپ اس پروگرام کے ذریعے ماحول کی اضافی آوازوں یعنی نا پسندیدہ آوازوں کو ختم کر سکے ہیں آواز بلند کر سکتے ہیں ایک ہی جملے یا بات میں نارمل ٹون سے اونچی اور نیچی آواز کو برابر ٹون پہ لا سکتے ہیں۔ آوازوں کی پچ بہتر کر سکتے ہیں۔ یعنی آواز موٹی پتلی وغیرہ، آواز کی ہیت خراب کیے بغیر اس کو تیز یا آہستہ بھی کر سکتے ہیں۔ گونج یعنی اِیکو بھی دے سکتے ہیں اور اس کے علاوہ آواز کسی بھی ماحول میں ریکارڈ ہوئی ہو آپ اسے تبدیل کر سکتے ہیں، مثلاََ : کمرے میں، ہال میں ، اسٹیڈیم میں ، میدان میں ، سرنگ میں ، غار میں، پائپ میں، اسٹوڈیو میں وغیرہ وغیرہ اس سے آواز بہت جاندار ہو جاتی ہے۔ گانوں سے آواز نکال سکتے ہیں کہ صرف میوزک ہی سنائی دے۔ سرگوشی وغیرہ وغیرہ، بس یوں سمجھ لیں آپ ساؤنڈ کے ساتھ ایسے کھیل سکتے ہیں جیسے فوٹو شاپ میں تصویر سے کھیلتے ہیں۔
 
السلام علیکم۔
کیا یہ ممکن ہے کہ اردو لائبریری میں موجود کتابوں کی صوتی کتابیں audio books بنائی جا سکیں؟
اس سلسلے کو دیکھتے ہوئے میں نے اپنی پہلی کتاب کی ریکارڈنگ مکمل کر لی ہے ۔
کتاب کا نام "انجو اور منجو" ہے، چونکہ یہ میرا اس طرح کا پہلا تجربہ تھا اس لیے مختصر ترین کتاب لی گئی۔ دراصل آپ احباب سے اپنا لہجہ بھی ٹیسٹ کروانا مقصود تھا اور اپنا تلفظ بھی۔

بس فائنل ٹچ دینے کے بعد کہیں اَپ لوڈ کر کے کل آپ سب سے شئیر کرتا ہوں۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
الحمد للہ ، گلوبل سائنس کو وہ واحد پاکستانی ادارہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے جو اب تک مشہور زمانہ " خان اکیڈمی" کی لگ بھگ سات سو تعلیمی ویڈیوز ، اردو میں ترجمہ کر کے یو ٹیوب پر اپ لوڈ بھی کر چکا ہے۔ یقین نہ آئے تو یو ٹیوب پر KhanAcademyUrdu نامی چینل ملاحظہ کر لیجیے۔
وہاں آپ کو مذکورہ سات سو ویڈیوز اس ناچیز ( علیم احمد ، مدیر اعلی ماہنامہ گلوبل سائنس ) کی آواز میں بزبانِ اردو سنائی دے جائیں گی۔
جن احباب نے ہماری آواز سن رکھی ہے ، انہیں ہمارا لب و لہجہ پہچاننے میں دشواری نہیں ہوگی تا ہم نئے سننے والوں کو اشارتا بتاتے چلیں کہ خان اکیڈمی کے جن اردو تراجم میں بولنے والے کی آواز میں اُتار چڑھاو ہو ، جذبات ہوں ، تاثرات ہوں اور کہیں کہیں ہنس پڑنے کا انداز بھی ہو ، بس وہی آواز ہماری (علیم احمد) کی ہے۔ اگر اب بھی نہیں سمجھ پائے تو بتاتے چلیں کہ حیاتیات ، کیمیا ، نامیاتی کیمیا ، طبیعات ، جیومیٹری اور احتمالیات و شماریات کی زیادہ تر ویڈیوز ہم نے ہی خان اکیڈمی کے لیے اردو میں ترجمہ کر کے اپنی آواز میں ریکارڈ کی ہیں۔ یہ کام کتنا معیاری ہے؟ اس کا فیصلہ آپ خود کیجیے اور ہمیں بھی آگاہ کیجیے۔

"ماہنامہ گلوبل سائنس ستمبر2013 سے لیا گیا اقتباس"
ارے واہ! یہ تو نئی بات معلوم ہوئی
اللہ جزائے خیر دے علیم انکل کو ۔۔ بہت اچھا کام کیا انہوں نے
 
عبدالحسیب

محفلین
الف نظامی بھائی، سرور555 کے بانی عرفان بھائی سے ہماری گفتگو ہوئی اس موضوع پر۔ ہم نے انہیں محفل میں شریک ہونے کی دعوت بھی پہنچا دی۔ اپنی کچھ مصروفیات کے سبب فی الوقت عرفان بھائی معذرت خواہ ہیں لیکن انہوں نے یہ کہا کہ 'الف نظامی صاحب کوئی پلان ترتیب دیں تو میں انکی خدمت میں حاضر رہوں گا' ۔ عرفان بھائی کا تعلق لاہور سے ہے اگر ممکن ہو تو آپ ان سے ملاقات کر لیں۔ میں آپ کا پیغام ان تک پہنچا دوں گا ۔

والسلام
 
Top