اردو لائیبریری کتب کے ای بُک نمبر اور تاریخ

مہوش علی

لائبریرین
پروجیکٹ گٹنبرگ اپنی ہر ای بُک کا ایک نمبر دیتا ہے اور تاریخ اشاعت بھی۔ مثال کے طور پر ذیل میں دیکھیں:

ای بُک نمبر نے کہا:
ٹائیٹل: محرومِ وراثت
افسانہ نگار: علامہ راشد الخیری
ٹائپسٹ: سیدہ شگفتہ
ای بُک: نعمان یعقوب ، مہوش علی
تاریخِ اشاعت: مارچ 28 ، سن 2006 [ای بُک # 0003]
زبان: اردو
کیریکٹر سیٹ اینکوڈنگ: یونیکوڈ utf-8

چنانچہ، جو جو کتابیں ڈیجیٹائز ہوتی جائیں گی، اُن کو یہاں پر ایک ایک ای بُک نمبر الاٹ کر دیا جائے گا (تاریخ اشاعت بعد میں)۔ تو شروع ہوتے ہیں:

00001۔ فردوسِ بریں (مولانا عبدالحیلم شرر)
00002۔ نظارہ (افسانہ ۔ قرۃ العین حیدر)
00003 محروم وراثت (افسانہ ۔ علامہ راشد الخیری)
00004 حج اکبر (افسانہ ۔ سعادت حسن منٹو)
00005 آپا (افسانہ ۔ ممتاز مفتی)
00006 مٹی کی مونا لیزا (افسانہ ۔ اے حمید )
00007 سردار جی (افسانہ ۔ خواجہ احمد عباس)
00008 بابو گوپی ناتھ (افسانہ ۔ سعادت حسن منٹو)
00009 چڑیل (افسانہ ۔ احمد ندیم قاسمی)
00010 اُجلا تن (افسانہ ۔ بشریٰ رحمٰن)
00011 توبہ شکن (افسانہ ۔ بانو قدسیہ)
00012 کفن (افسانہ ۔ پریم چند)
00013 ٹوبہ ٹیک سنگھ (افسانہ ۔ سعادت حسن منٹو)
00014 سقراط (افسانہ ۔ پروفیسر مشتاق قمر)
00015 ارمغانِ حجاز (شاعری ۔ اقبال)
00016 ضربِ کلیم (شاعری ۔اقبال)
00017 بالِ جبرئیل (شاعری ۔اقبال)
00018 بانگ درا (شاعری ۔ اقبال)

فی الحال اتنا ہی۔۔۔۔

ان پہلی اٹھارہ ای بُکز کی ایچ ٹی ایم ایل فائلز یہ ہیں (ان میں سے پہلی فائل یعنی فردوسِ بریں کو پروف ریڈنگ کی وجہ سے نہیں دیا گیا):
 

الف عین

لائبریرین
مہوش کیا ایک ایک افسانے کو مکمل کتاب کہا جا سکتا ہے؟ ایسا تو نہیں ہوتا۔ میں نے پہلے کہیں لکھا تھا کہ بجائے اس کے کہ مثال کے طور پر راجندر سنگھ بیدی کا کوئی مکمل مجموعہ جیسے کوکھ جلی ای بک کے طور پر پیش کیا جا ئے، یہ کیا جا سکتا ہے کہ پانچ سات افسانوں پر مشتمل ایک کتاب شائع کی جائے جس کا نام دیا جائے: "بیدی کے منتخب افسانے" اور "احمد ندیم قاسمی کے پانچ افسانے" وغیرہ۔ فی الحال تو صرف منٹو کے تین افسانے دستیاب ہیں۔ باقی مواد کو فی الحال کولڈ سٹوریج میں رکھ کت جب مزید مواد فراہم ہو جائے تب پبلش کرنا بہتر ہوگا۔ اور تب ہی ان کو نمبر الاٹ کئے جائیں۔
یہ میرا زاتی خیال ہے۔ دوسرے ارکان بھی رائے دیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
اعجاز صاحب،
اچھا ہوا کہ آپ نے اس مسئلے کا ذکر کر دیا۔ کرنے کو تو میں نے انہیں بھی نمبر الاٹ کر دیا تھا، مگر دل نہیں مان رہا تھا۔

ان کو سٹوریج میں رکھنے کا بہرحال فائدہ نظر نہیں آتا، کیونکہ کچھ کیسز ایسے ہوں گے کہ جن میں افسانہ نگاروں نے صرف ایک یا دو افسانے ہی لکھے ہیں۔

میری ناقص رائے میں بہتر رہے گا کہ ہم مختصر افسانوں کے لیے الگ سے نمبر الاٹ کریں، اور مکمل کتابوں کے لیے الگ سے۔

اس طرح جو جو افسانے ٹائپ ہوتے جائیں گے ، وہ بغیر تاخیر کے پبلک کے سامنے آتے جائیں گے۔
 

زیک

مسافر
افسانوں اور مختصر کہانیوں وغیرہ کو علیحدہ علیحدہ بھی رکھا جا سکتا ہے اور اگر وہ کسی مجموعے کا حصہ ہوں تو ایک مکمل کتاب کی شکل میں بھی۔ میرے خیال سے اس کو رضاکار کی مرضی پر چھوڑ دیں۔ اگر وہ پوری کتاب ٹائپ کرے تو کتاب کی صورت میں اور ایک آدھ افسانہ تو وہ اکیلا لائبریری میں موجود ہو۔
 

نعمان

محفلین
جب مکمل لائبریری انسٹال ہوگی تو اس میں زمرہ متفرق افسانوں کا رکھ دیا جائے جس میں موجود افسانے مصنف کے نام سے بھی براؤس کئیے جاسکتے ہوں۔ یوں اکیلے افسانے بکھرنے نہ پائیں گے اور قاری ایک ہی ادیب کے مختلف منتخب افسانے آسانی سے تلاش کرسکیں گے اور الگ الگ افسانے بھی پڑھ سکیں گے۔ لیکن ان کا نمبر شمار ہونا ضروری ہے ورنہ ان مناسب کیٹولاگنگ نہیں ہوسکے گی اور انہیں مختلف زمروں اور کلیکشنز میں پیش کرنا دشوار ہوگا۔
 

دوست

محفلین
اردو ای بک کے لیے یہ مناسب تجویز ہے۔
تاہم چھوٹے افسانوں کی نمبرنگ کا طریقہ کار ذرا مختلف فرما دیجیے۔
تاکہ امتیاز رہے۔
اتنی چھوٹی تو قدرت اللہ شہاب کی ماں جی بھی نہیں۔
ویسے ماں جی سے یاد آیا اسے آنلائن کرتا ہوں کبھی۔اچھی کتاب ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
بات موضوع سے ہٹ کر ہے، لیکن یاد آ گئی ہے تو یہاں
ہی
قدرت اللہ شہاب کی ’یا خدا‘ بھی تو بہت اہم کتاب ہے۔ کیا اسے کوئی کر سکتا ہے؟
 

دوست

محفلین
اس بارے بھی سوچتا ہوں کچھ۔ پڑھی تو ہوئی ہے میں نے۔ تاہم ابھی وقت نہیں ۔
اگر میرے پاس سکینر ہوتا تو اسے سکین کرکے آنلائن کردیتا۔
کوئی دوست اسے برقیا لیتا۔
 
Top