اسد
محفلین
بہت شکریہ۔ ایک مرتبہ فہرست کسی حد تک مکمل ہو جائے تو آپ لوگوں کو اسے ٹیسٹ کرنے کی زحمت دوں گا، لیکن فی الحال اس کی ضرورت نہیں ہے۔ میں کچھ دوسرے کام بھی ساتھ ساتھ کر رہا ہوں جن میں وقت لگتا ہے، لیکن ان کا کچھ نہیں کیا جا سکتا۔فی الوقت میں کئی منصوبوں میں کام کر رہا ہوں۔ تاہم اگر پروسیسنگ یا کوئی ایسی مدد چاہئے ہو جو میں کر سکوں تو بلا تکلف بتا دیجئے گا کہ میں ہر منصوبے کو ایک خاص وقت ہی دیتا ہوں اور ان منصوبوں کی اکثریت فار ایور کی سی ہے کہ انہیں سے عارضی طور پر وقت نکالا جا سکتا ہے
ڈکشنری میں بیس ہزار سے زیادہ الفاظ ہو چکے ہیں۔ اس کا جائزہ لینے پر اندازہ ہوا کہ اس میں بہت سے الفاظ کی تمام ممکنہ صورتیں موجود نہیں ہیں۔ ایک مرتبہ موجودہ ذخیرے میں سے الفاظ فہرست میں شامل ہو جائیں تو ان ممکنہ الفاظ کو شامل کروں گا، غالباً کیلک استعمال کرتے ہوئے۔
افِکس فائل میں کچھ انتہائی عمومی کامپلکس قوائد ہم خود ڈال دیں اور پھر ڈکشنری کمپریس کریں تو ہمارے قوائد موجود رہتے ہیں اور نئے سادہ افِکس قوائد شامل ہو جاتے ہیں۔ ان نئے قوائد کو ہم اکٹھا کر کے مزید پیچیدہ قوائد میں تبدیل کر سکتے ہیں اور یہی عمل دوہرا سکتے ہیں۔
نیچے تصویر میں پہلی تین سطریں ایک ہی اصول کے تحت تین الفاظ، کھانا / الجھاوا / بہار، میں تبدیل ہو جائیں گی۔ دوسرے تمام الفاظ، جن میں یہ تینوں صورتیں ہوں گی، بھی تبدیل ہو جائیں گے۔ اسی طرح سطر چھ سے اٹھارہ تک الفاظ کی تیرہ ممکنہ صورتیں صرف ایک قائدے سے اخذ ہو سکیں گی۔
ایک سوال یہ پوچھنا تھا کہ الف مکسورہ والے الفاظ کو بڑی یے سے لکھنا چاہیے یا نہیں؟
آخری تدوین: