محمد عمر
لائبریرین
شکریہ عمر بھائی، لیکن نئی فائل میں الفاظ و تراکیب کی تعداد پہلے سے کافی کم ہے بہت سے ایسے الفاظ نئی فائل میں موجود نہیں ہیں جو سابقہ فائل میں موجود تھے۔ مثلاً لفظ "عمدگی"۔ شاید آپ نے دوبارہ ڈاؤن لوڈ کیا تو کچھ صفحات ڈاؤن لوڈ نہیں ہوئے۔ اس کے علاوہ کچھ ایسے الفاظ جن کی تفصیلات ایک سے زیادہ صفحات تھے ان میں سے زیادہ تر میں ایک یا دو صفحات کی تفصیلات شامل ہوئی ہیں باقی نہیں۔ مثلاً لفظ "سال"۔ شاید اس کی وجہ بھی وہی ہو کہ ابھی تک تمام صفحات ڈاؤن لوڈ نہیں ہوئے۔ نیز سلیش والے الفاظ کے لیے ایک مشورہ ہے کہ ایسے الفاظ جن میں سلیش ہے اور سلیش کے دونوں طرف اعراب حذف کرنے کے بعد ایک جیسا ہی لفظ ہے ان میں سلیش کو ختم کر کے لفظ کو ایک ہی بار شامل کر دیا جائے۔ یہ طریقہ ایسے الفاظ کے لیے کارگر ہو سکتا ہے جن میں صرف اعراب کے فرق کے ساتھ ایک لفظ کو دو بار لکھا گیا ہے۔ مثلاً لفظ "آتش" اور اس کے مرکبات وغیرہ۔
تمام الفاظ شامل کر کے نئی فائل اپلوڈ کر دی ہے۔ ابھی سلیش والے الفاظ پر کام باقی ہے۔ اگر ہو سکے تو اس پر ایک نظر دوڑائیں۔