دوست
محفلین
ہم نے چوری چوری ہی غیرت کھائی اور اردو الفاظ کی یہ جو فہرست محفل پر بنی تھی اسے اوپن آفس میں شامل کروانے چل دئیے۔ اب تک تو معاملہ ٹھیک تھا لیکن لگتا ہے کچھ ہاتھ سے نکلتی جارہی ہے بات۔
اصل میں اوپن آفس کی ایک میلنگ لسٹ جوائن کرنے کے بعد ہم نے فریاد کی جس کا مناسب جواب ملا پھر ایک مزید میلنگ لسٹ جوائن کی جہاں سے اب ایک صاحب Laurent Godard و ہمنواؤں سے اس سلسلے میں بات چیت ہورہی ہے۔ شارق بھائی نے کبھی طریقہ بتایا تھا املاء پڑتال کار شامل کرنے کا۔ اس کو استعمال کرکے دو فائلیں بنتی تھی ایک تو dic اور دوسری aff اضافت والی۔ دونوں ہر بار ٹیکسٹ فائل کو محفوظ بطور کرکے ہی بنائی گئی تھیں لیکن اس میں سے اے ایف ایف یعنی افیکس فائل اصل میں کسی مخصوص جنریٹر سے بنائی جاتی ہے۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ یہ فائل ہم نے ویسے ہی بنا کر پکڑا دی اور کہا کہ شامل کردیں چونکہ یہ ویسے بھی چل جاتی ہے اور وہ لوگ بھی مانتے ہیں اسے لیکن وہ درخواست کررہے ہیں کہ اسے اوپن آفس 1۔ایکس کے لیے بھی قابل عمل ہونا چاہیے۔ اس لیے اس کی پہلے انھوں نے انکوڈنگ پوچھی جو ہم نے بتا دی یعنی یو ٹی ایف 8۔ اب پوچھتے ہیں کیا یہ 8 بٹ انکوڈنگ میں ہے؟
اب ہم کیا جانیں کتنے بٹ میں ہے۔ سو خاکسار کی اس سلسلے میں مدد فرمائیں تاکہ ہم انھیں واضح کرسکیں ایک صاحب وہاں اس کو موزیلا فائر فاکس اور تھنڈر برڈ وغیرہ میں بھی قابل استعمال ہونے کی بشارت دے رہے ہیں(اگر یہ کام ہوجائے افیکس والا) سو کچھ رہنمائی کیجیے۔ ورنہ آپ کو میلنگ لسٹ کا پتہ بتائے دیتے ہیں اس پر آجائیں اور معاملہ ہمارے ہاتھ سے لے لیں۔
وسلام